Kiyon Na Apne Wardrobe Ko Update Kiya Jaye

کیوں نہ اپنے واڈ روب کو اپ ڈیٹ کیا جائے

بدھ جون

Kiyon Na Apne Wardrobe Ko Update Kiya Jaye
فیشن بھی موسم کی چال چلتا ہے کبھی آتا ہے کبھی جاتا ہے۔مجموعی مشکل وہی ہوتی ہے۔دوسری مرتبہ لباس کی تراش خراش،رنگوں یا ڈیزائنوں میں کمی یا ترمیم ہو جاتی ہے۔اپنے آپ کو نئے انداز سے ،تنے پھلو اور اچھوتے زاویئے سے تیار کرنے کی خواہش میں ہماری رہنمائی سے آپ بھی مستفیض ہوں۔
آج کل ڈوبی ایمبرائیڈری کے ساتھ ساتھ جیکارڈ لیسز اور پرنٹڈ سائن لیسز ان ہیں یعنی آپ سوتی کپڑوں میں لان یا سوئس وائل کا مٹیریل لے کر قمیض اور ٹراؤزرز بنائیے یا ریشمی کپڑوں میں جارجٹ اور شیفون کا انتخاب کیجئے اور اسی مناسبت سے کوئی اچھوتے اسٹائل کی لیس ہاڈر،آستینوں یا گلے کے اطراف لگائیے۔


فلورل اور ڈیجیٹل کلیکشن
اس برس بہت عمدہ فلورل اور ڈیجیٹل کلیکشنز مارکیٹ میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھڑکدار یعنی چمکیلے سرخ رنگوں کے علاوہ کتھئی ملے سرخ،گلابی،عنابی اور سبز کے علاوہ نیلے رنگوں کے مختلف شیڈز میں بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ان میں نیچرل یعنی بھورے سفید مائل رنگوں میں بھی کچھ ڈیزائنز متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں گرمی کے موسم کے لحاظ سے سادہ،فطری اور بے تضیع سمجھا جاتا ہے۔

ڈیزائنرز نے ان پر دمکتے ہوئے نقوش سنوار کر پیش کیا ہے۔
ٹراؤزرز کے نئے زاویے
شلواریں ہوں یا ٹراؤزرز ان کی تراش خراش کے صرف زاویئے بدلتے ہیں کبھی شلواروں کے پائینچے چھوٹے ہوتے ہیں کبھی بڑے کبھی چوڑے تو کبھی آدھ انچ سے تجاوز نہیں کرنے پاتے۔
1۔کبھی Loose:یعنی کھلی کھلی ٹراؤزرز فیشن میں ہوتی ہیں اور کبھی پلیٹوں والی آرائشی ممکن کے ساتھ پسند کی جاتی ہے ۔

آج کل کرتی اور دوپٹے کے ساتھ Pleatedٹراؤزرز پسند کی جارہی ہیں۔
2۔Cigarette Pants: یہ موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے والی Pantsہیں جو چست ہوتی ہیں اور سلم اسمارٹ خواتین پر زیادہ جچتی ہیں۔
3۔Tights:یہ لچکدار کپڑے سے چست پاجامے کی شکل میں ہوتی ہیں۔جو لمبی قمیضوں کے علاوہ کرتیوں کے ساتھ بھی دلکش نظر آتی ہیں۔
4۔چوڑی دار پاجامے خواتین آج کل بھی پہن رہی ہیں۔

یہ فیشن کلاسیکی رواتیوں کے حسن کی طرح کبھی پرانا نہیں ہوتا اور ہر جسامت کی خاتون ان دنوں پاجامے پہن رہی ہیں۔لان کے ملبوسات کے ساتھ بھی پاجامے ان ہیں۔
5۔Palazzo:یہ کھلے پائنچوں والی Pantsہیں جو فربہہ خواتین کے لئے نہایت آرام دہ ہیں اور نو جوانوں میں بھی ایمبر ائیڈری اور سادہ دونوں شکلوں میں پسند کی جارہی ہے۔
6۔Capris:یہ اٹلی اور فرانس سے درآمد شدوڈیزائن ہے ۔

اسے یورپین ڈیزائنرSonja De Lennartنے متعارف کرایا اب پاکستانی خواتین میں بھی مقبول ٹرینڈ ہے۔
شلواروں کے ساتھ خواتین کی پتلونوں کا ہر اسٹائل اپنی جگہ بہر حال موجود ہے۔آپ اپنے قد،جسامت،رنگت اور پھر اپنی پسند و ناپسند کے حساب سے لباس کو متوازن کر دیجئے۔یوں آپ کی شخصیت کا اپنا اسٹائل تخلیق ہو گا۔جس کا تاثر بہت پرکشش اور بھر پور ہو گا۔

یقینا شخصیت کو نکھار ملے گا۔انتہائی اہم بات یہ ہے کہ لباس آپ کو مطمئن کر دے ۔اطمینان اور خوشی سکون قلب دیتی ہے یوں آپ بن جاتی ہیں زبردست اور فیشن ایبل خاتون۔
جان لیجئے کہ یہ لباس ہی ہے جو آپ کو ذوق یا بد ذوق ،مہذب یا غیر مہذب،ہنس مکھ یا افسردہ ظاہر کرتا ہے اس کے لئے واڈ روب ترتیب دیجئے اور جدید رجحانات کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلئے پھر یہ دنیا آپ کی ہے صرف آپ کی !
تاریخ اشاعت: 2020-06-24

Your Thoughts and Comments

Special Clothing Tips For Women article for women, read "Kiyon Na Apne Wardrobe Ko Update Kiya Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.