Lawn Cotton Ya Fancy Dress - Article No. 2639

Lawn Cotton Ya Fancy Dress

لان کاٹن یا فینسی ڈریس - تحریر نمبر 2639

اس عید پر خواتین کا انتخاب کیا ہو گا

بدھ 14 جولائی 2021

راحیلہ مغل
خواتین کے لئے گرمیوں کا مطلب ہے کہ گرمیاں آگئی ہیں اب نکل پڑیں رنگ برنگی،پھولوں،تتلیوں،دلکش اور دیدہ زیب رنگوں والی لان کی شاپنگ کے لئے،اور جب عید بھی گرمیوں میں آگئی ہو تو لان کے ساتھ ساتھ کچھ فینسی ملبوسات کی بھی شاپنگ کرنی چاہئے اور اس پر بھی بات ہونی چاہئے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام برانڈز نے اپنی عید کلیکشن 2021ء لانچ کر دی ہے اور بازاروں میں بھرپور رش لگا ہوا ہے ،خواتین دھڑا دھڑ لان،کاٹن اور فینسی کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ یہ بھی سچ ہے کہ عید پر خواتین نے مہنگے برانڈز کے کپڑے بھی پہننے ہیں اور اُن کا سارا دن کچن میں بھی گزرنا ہے کیونکہ یہ عید قربان ہے جس میں گوشت بانٹنا اور کھانے پکانا، خواتین کیلئے تیار ہونے سے زیادہ ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ عید کے دن خواتین گھر کے کاموں سے فرصت نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اس لئے انہیں کچھ ایسے کپڑے بنانے چاہئے کہ وہ عید کے دن بہت خوبصورت اور دلکش بھی لگیں اور گرمی کا احساس بھی نہ ہو تاکہ کچن کا کام باآسانی کیا جا سکے۔تو پھر اس عید آپ کو کس قسم کے کپڑے بنانے چاہئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ہلکے رنگ والے لان کے سوٹ:
کیونکہ عید کا دن خواتین کے لئے کافی کام کاج کا دن ہوتا ہے صبح سویرے عید کی نماز پڑھ کر قربانی کے گوشت اور کلیجی پکانے سے لے کر رات کے کھانے تک کام ہی کام ہوتا ہے اس لئے خواتین کو اس گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ کے لان کے سوٹ بنانے چاہئے۔

ہلکی کاٹن:
کاٹن کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک وہ جو سردیوں میں پہنی جائے اور ایک گرمی کے لئے ہلکی والی کاٹن بھی بازاروں میں ملتی ہے،اس عید پر کسی خوشنما رنگ کا کاٹن کا سوٹ بنا لیں جس میں گرمی بھی نہ لگے اور آپ خوبصورت بھی نظر آئیں۔
فینسی سوٹ:
لان ہو یا کاٹن آج کل سادی اور فینسی دونوں قسم کی لان اور کاٹن ملتی ہیں اس لئے اگر آپ سادہ لان یا سادہ کاٹن کا سوٹ نہیں بنانا چاہتی اور عید کی مناسبت سے تھوڑا فینسی سوٹ بنانا چاہتی ہیں تو کڑھائی والی لان اور کاٹن کا انتخاب کریں اور ٹھنڈے رنگ جیسے آسمانی، دھانی،ہلکا پیلا،ہلکا پیچ،اور بینگنی رنگ کے کپڑے بنائیں جو آپ پر خوب حسین بھی لگیں اور عید کا دن بھی خاص بنائیں۔
عید پر سب سے الگ لگنا ہر ایک کی ترجیح ہوتی ہے اور اگر خواتین کی بات کی جائے تو وہ کپڑوں سے جوتوں تک میچنگ کو سامنے رکھتی ہیں تاکہ اس خاص موقع پر وہ اپنی خوش لباسی سے سب کو متاثر کر سکیں۔شاپنگ عید کی ہو یا کسی اور موقع پر،اس کے لئے خواتین تو سب سے آگے ہوتی ہیں اور انہیں ہر وقت یہ جاننے کی کھوج رہتی ہے کہ فیشن میں آخر کیا چل رہا ہے تاکہ وہ بھی موجودہ فیشن کا حصہ بن سکیں۔
آج کل خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے ملبوسات سمیت دیگر فیشن اور پسند کے معیار میں بھی خاصا فرق آتا جا رہا ہے۔خواتین چاہتی ہیں کہ وہ عید پر دلکش نظر آئیں اور عید کی شاپنگ بھی ٹرینڈ کے مطابق کریں جب کہ ان کی نسبت نوجوان لڑکیاں شوخ اور نت نئے اسٹائل اپنانا چاہتی ہیں تاکہ عید جیسے موقع پر وہ بھی سب کی نظروں میں رہیں۔عید کے حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ اس عید پر ہلکے رنگوں کے ملبوسات کا ٹرینڈ زیادہ مقبول ہے۔
جب کہ ڈیزائنرز کے مطابق موسم کی مناسبت سے بیل باٹمز اور چھوٹی قمیضیں اس وقت فیشن کا حصہ ہیں۔عید کے لئے ملبوسات میں اونچی کُرتیاں، لمبی قمیضیں اور فراک پسند کیے جا رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ منفرد انداز اور رنگوں میں ان کو متعارف کروایا ہے۔عید پر خواتین سگریٹ پینٹ، ٹیولپ شلوار اور فلیپر پہن سکتی ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش لگیں گی۔
لڑکیوں کے مطابق اونچی یا نارمل لمبائی کی قمیض کو سنبھالنا آسان ہوتا ہے جب کہ میکسی اور لانگ شرٹس جیسے لباس دکھنے اور پہننے میں نہایت دلکش ہیں لیکن انہیں سنبھالنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
کپڑوں کی خریداری کے بعد خواتین کے لئے دوسرا بڑا مسئلہ ان کی سلائی ہوتی ہے کیونکہ انہیں کس فیشن میں سلوانا ہے اس ٹرینڈ کا بھی ایک خاص خیال رکھنا ہوتا ہے۔
شارٹ شرٹس کے ساتھ سگریٹ پینٹس اور دیگر فیشن ٹراؤزرز کے اسٹائل کے ساتھ سجنے سنورنے کے لئے قمیض میں بوٹ نیک لائن بنایا جا رہا ہے جو شرٹ میں خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔چاہے قمیض کڑھائی والی ہو یا سادھی،دونوں میں اس کا اسٹائل منفرد ہی لگتا ہے اور جوڑے میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔عید پر کپڑوں کے ساتھ ساتھ جیولری اور جوتے بھی خاص فیشن کا خیال کرتے ہوئے خریدے جاتے ہیں۔
اس عید پر کھسے کا ٹرینڈ ہے جن میں کھسوں پر مختلف رنگوں کے دھاگے کا کام کیا جا رہا ہے جسے ٹیولپ شلوار ،فلیپر یا سگریٹ پینٹ پر روایتی انداز میں پہنا جا رہا ہے۔اسی طرز پر ڈیزائنرز نے کھوسے نما سینڈلز بھی متعارف کرائی ہیں جو بالکل سیدھے ہیں تاکہ خواتین انہیں باآسانی پہن کر چل پھر سکیں۔
ٹسلز ایئر رنگ:
عید کے لئے لباس اور جوتوں کے ساتھ جیولری بھی دیدہ زیب لی جاتی ہے اسی لئے نت نئے اسٹائلز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹسلز ایئر رنگز بازوں میں نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے فیشن میں مزید نکھار آگیا ہے۔
ان ایئر رنگز کی نازک بناوٹ جہاں لباس کو قابل دید بناتی ہے وہیں فیشن کو بھی مکمل کرتی ہے جس سے خواتین مزید حسین اور دلکش نظر آسکتی ہیں۔اسی خوبصورت انداز کو دیکھتے ہوئے یہ منفرد ٹرینڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔
چوکر:
جیولری میں جہاں لمبے ٹسلز ایئر رنگ متعارف کرائے گئے وہیں نیکلیس میں چوکر کا فیشن بھی آچکا ہے۔یہ ہر اسٹائل کے لباس پر پہنا جا سکتا ہے جو کہ نہایت خوبصورت لگتا ہے۔
یہ گردن سے بلکل لگا ہوا ہوتا ہے۔ڈیزائنر نے اسے بھی نت نئے انداز میں پیش کیا ہے جس کی فیشن کی دنیا میں الگ ہی دھوم ہے۔فیشن ٹرینڈز کو دیکھتے ہوئے چوکر نوجوان لڑکیوں کے ساتھ خواتین کا بھی دیدہ زیب فیشن ہے۔
میک اپ:
عید سمیت کوئی بھی خاص موقع ہو،میک اپ کے بغیر خواتین کی تمام تیاری پھیکی رہتی ہے کیونکہ اس کے بغیر خواتین کا سجنا سنورنا ناممکن ہے۔
میک اپ میں زیادہ تر شمری گلیٹر میک اپ پسند کیا جا رہا ہے جو جلد کے نقوش کو نمایاں کرتا ہے اور خوبصورتی کو ابھار دیتا ہے۔لباس کا رنگ اگر سرخ ہو تو لپ اسٹک شائنی انگلش رنگوں کی پسند کی جاتی ہے۔آنکھوں پر کاجل یا لمبا لائنر دلکش دکھائی دیتا ہے۔آئی شیڈز سافٹ رنگ کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔رخساروں کی سرخی بڑھانے کے لئے بلش آن میٹ اور گلیمرس رنگ کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ہیئر اسٹائل:
عید کے موقع پر خواتین جہاں دلکش دکھائی دینے کے لئے کپڑوں سمیت میک اپ اور جیولری کی محنت کرتی ہیں وہیں بالوں کے انداز بھی ان کے فیشن میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔خوبصورتی کا انحصار بالوں سے بھی ہوتا ہے اور بالوں کے مختلف خوبصورت اسٹائل سے شخصیت میں نمایاں تبدیلی آجاتی ہے جو کہ خواتین کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیتی ہے۔
ہیئر اسٹائلرز نے ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ہیئر کٹ کو متعارف کرایا جن میں شارٹ ہیئر اسٹائل کو خواتین اور بالخصوص لڑکیوں کی جانب سے خاصہ پسند کیا گیا ہے۔شارٹ شرٹز،فلیپر اور سگریٹ پینٹ کے فیشن ٹرینڈ کے ساتھ شارٹ ہیئر اسٹائل کو بھی اپنایا جا رہا ہے۔یہ اسٹائل فارمل سیمی فارمل اور عام طور پر پہنے جانے والے تمام ملبوسات پر نہایت خوبصورت لگتا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ اس وقت عید موسم گرما میں ہے اور اس میں لمبے بالوں کی نسبت شارٹ ہیئرز آسانی سے سنبھل جاتے ہیں جس سے گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Lawn Cotton Ya Fancy Dress" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.