Lock Down Hai EID Ka Jora Kaise Silwain

لاک ڈاؤن ہے عید کا جوڑا کیسے سلوائیں

پیر مئی

Lock Down Hai EID Ka Jora Kaise Silwain
راحیلہ مغل
رمضان جیسے جیسے وداع کی طرف بڑھتا ہے لوگوں میں عید کی تیاری کا جنون اور شوال کی پہلی تاریخ کا انتظار زور پکڑنے لگتا ہے ۔روزے رکھنے کی استطاعت تو سب کو نہیں ہوتی اور نہ ہی سب پر روزے فرض ہوتے ہیں مگر عید الفطر کی خوشیاں بچے ،بڑے ،بوڑھے سب ذوق شوق سے مناتے ہیں ۔بچوں اور خواتین میں یہ جذبہ کچھ زیادہ نظر آتا ہے ۔

میٹھے اور رسیلے پکوانوں کے ساتھ آرائش وزیبائش پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔
کانچ کی رنگین چوڑیاں پاور بلب کی روشنی میں ہیرے کی مانند آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں۔ خواتین چاہے جس عمر کی ہوں چوڑیاں انہیں بہت لبھاتی ہیں ۔جلد کی رنگت اور عید کا جوڑا چوڑیوں کے انتخاب میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔کسی پر پیلے ،کسی پر لال اور کسی پر ہرے رنگ کی چوڑیاں جچتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور کوئی قوس قزح کے رنگ پسند کرتا ہے ۔اس کے علاوہ اس دن مہندی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔کہتے ہیں مہندی کے بغیر عید کا رنگ بھلا کیسے چڑھ سکتا ہے۔
لیکن اب حالات وہ نہیں رہے جو پچھلی عیدوں پر ہوتے تھے ۔اب لاک ڈاؤن کے باعث نہ تو بازار کھل رہے ہیں نہ ہی لوگ اس طرح خریداری کر رہے ہیں جیسے کہ پہلے کرتے تھے ۔عام حالات میں تو لوگ رمضان سے قبل ہی عید کے کپڑے خرید لیتے تھے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب لوگ دکانوں کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایسے میں خواتین بہت پریشان ہیں کہ اس عید پر عید کا جوڑا کیسے خریدیں اور اگر خرید لیا ہے تو کیسے سلوائیں گیں ۔یہ وہ سوالات جو آجکل ہر گھر کی عورتیں اپنی رشتہ دار خواتین سے فون کرکرکے پوچھ رہی ہیں ایسے میں ہم نے سوچا کہ اپنے آرٹیکل میں خواتین کو کچھ مشورے دئیے جائیں تاکہ اُن کا یہ مسئلہ گھر بیٹھے حل ہو سکے۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ اکثر خواتین کے پاس ایسے کپڑے ہوتے ہیں جو زیادہ استعمال نہیں ہوئے ہوتے لہٰذا اگر آپ کے پاس ایسے کپڑے موجود ہیں جن کو آپ نے ابھی تک زیادہ استعمال نہیں کیا ہے ،تو اُنھیں استعمال میں لائیں اگر آپ کو تھوڑی بہت سلائی آتی ہے تو ان کو نیوٹچ دیں ،اس طرح آپ گھر بیٹھے بٹھائے اپنا عید کا جوڑا تیار کر سکتی ہیں ۔

اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ اس سال کا رنگ کلاسک بلیو ہے جس کا اعلان پینٹون کمپنی نے اس سال کے شروع میں ہی کر دیا تھا لہٰذا آپ اپنے کپڑوں میں اگر کلاسک بلیو کلر استعمال کریں گیں تو بہت خوبصورت لگیں گی۔
اب چونکہ عید موسم گرما میں آرہی ہے تو آپ ہلکے رنگوں کے کپڑے بھی بنا سکتی ہیں۔ فیشن ڈیزائنرز کے مطابق پیلے ،گلابی ،اور سفید رنگوں کے کنٹراسٹ سوٹ اس سال گرمیوں میں زیادہ استعمال ہو نگے ۔

اس کے علاوہ لائٹ گرین، اور ہلکے نیلے رنگ کا بھی اس موسم میں استعمال ہو گا ۔اس کے علاوہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ فیشن ڈیزائنرز کے مطابق اس سال عید پر شلوار قمیض کا فیشن واپس آجائے گا ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ لونگ فراک بھی اس سال کافی ان رہے گیں ۔ان حالات میں ہم گھر میں موجود خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس سال لمبے فراک کافی پسند کئے جا رہے ہیں ،تو آپ اس بار عید پر فراک بھی سلوا سکتی ہیں۔


دوسری جانب اس وقت لاک ڈاؤن میں بند خواتین کو یہ بھی ڈر ہے کہ اگر دکانیں رمضان کے آخری عشرے میں کھلیں تو وہ کیسے کم دنوں میں اپنی پسند کا سوٹ سوائیں گی۔ جس کا حل یہ بھی ہے کہ آپ اس بار ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کرلیں ۔ریڈی میڈ کپڑوں کے دو فائدے ہوں گے ،ایک تو یہ کہ آپ کو درزیوں کے پاس چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔دوسرا ریڈی میڈ کپڑوں کے کٹ ورک پروفیشنل افراد کی جانب سے ڈیزائین کیے جاتے ہیں ۔

جس کی وجہ سے موٹے ،دبلے دونوں جسامت کے افراد کو یہ آسانی سے پورے آجاتے ہیں اور ہر ایک کو ٹرینڈنگ ڈیزائن بھی مل جائیں گے ۔ہم آپ کو یہ بھی بتادیں کہ کپڑوں پر بڑی بڑی لیسیں لگوانے کا رجحان اب ختم ہو چکا ہے ۔اور سادہ کپڑوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔اس لئے ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کرتے ہوئے اس سال کے رنگ اور ڈیزائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے خریداری کریں۔

اس سے آپ کو درزیوں کے پاس چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے اس بات کا انتظار کیا جا رہا ہے
کہ جلد ان کے من پسندیدہ ڈیزائنز کی دکانیں کھلیں اور وہ گرمیوں میں رنگ برنگے کپڑے خرید سکیں ۔خیال رہے کہ حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن میں نو مئی تک توسیع کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو لاک ڈاؤن میں مزید تو سیع ہو سکتی ہے ۔اس لئے احتیاط کریں ،عید پر بازار کھل گئے تو بھی شاپنگ کے لئے جائیں تو احتیاط کیساتھ جائیں اور عید کی خوشیاں منائیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-11

Your Thoughts and Comments

Special Clothing Tips For Women article for women, read "Lock Down Hai Eid Ka Jora Kaise Silwain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.