Long Shirt Trend - Article No. 2224

Long Shirt Trend

لانگ شرٹ ٹرینڈ - تحریر نمبر 2224

ایک بار پھر مقبول ہونے کو تیار

منگل 3 دسمبر 2019

رابعہ شیخ
فیشن کبھی ایک سا نہیں رہتا اورجو ہر سال ایک سارہے وہ فیشن نہیں ہوتا گزشتہ سال کا آغاز جہاں خواتین کے لئے لانگ شرٹ کے بجائے میڈیم شرٹ ودسگریٹ پینٹس ،شارٹ شرٹ ود غرارہ یا ٹراؤزر کا فیشن لایا وہیں2018کے آغاز نے ہی خبر دار کیا کہ اس سال ایک بار پھر لمبی قمیضوں کا فیشن خواتین میں مقبول ہونے جا رہا ہے۔ڈیزائنر کی جانب سے بھی موسم بہار کے ملبوسات کی تشہیر کے لئے لمبی قمیضوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

جو اس بات کا غماز ہے کہ اس برس موسم گرما خواتین کے لئے ایک بار پھر لمبی قمیضوں کا ٹرینڈ لے کر واپس آیا ہے۔لانگ شرٹ ٹرینڈ خواتین کے لئے کوئی نیا فیشن نہیں یہ ٹرینڈ خواتین میں70کی دہائی میں بھی خاصا مقبول تھا۔لیکن نئی نسل میں لانگ شرٹ ٹرینڈ سنہ2010ء میں مقبول ہوا جو کئی برس تک پوری آب وتاب سے خواتین ،کم عمر لڑکیوں حتیٰ کہ بچیوں میں بھی خاصا مقبول رہا۔

(جاری ہے)


جس کی لمبائی40انچ سے شروع ہو کر56انچ تک گئی۔ورکنگ وویمن ہو کالج گرلز ہو،یا بڑی عمر کی خواتین سب اس دوران لانگ شرٹ کا انتخاب کرتی نظر آئیں۔جسے نہ صرف موسم گرما بلکہ سرد موسم ،شادی بیاہ اور عید کی تقریبات کے لئے بھی خاصا پسند کیا گیا ۔تاہم2017ء کی شروعات میں ڈیزائنر نے خواتین کے لئے لانگ شرٹ کے بجائے میڈیم شرٹ کا انتخاب کیا۔اور پورا سال شارٹ شرٹ کا فیشن خواتین میں سگریٹ پینٹ،ٹراؤزر،غرارہ کے ساتھ سر چڑھ کر بولتا رہا لیکن اس برس موسم بہار کی آمد ایک بار پھر لانگ شرٹ ٹرینڈ کی ہوا چلا چکی ہے اب شرٹ کی لمبائی پھر سے40سے 50انچ تک پہنچ گئی ہے۔
لانگ شرٹ ودسگریٹ پینٹ ایک بار پھر آپ کے لئے واپس آگیا ہے لہٰذا اب شارٹ شرٹ کو الوداع کہیئے اور آپ بھی لانگ شرٹ کو اپنانے کے لئے تیار ہو جائے۔
لانگ شرٹ ودسگریٹ پینٹ
2018ء کے موسم گرما کے ملبوسات اور ان کی تشہیر کے لئے لمبی قمیضوں کے ساتھ سگریٹ پینٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔جس کی لمبائی45انچ سے بھی زیادہ ہے اور ان ملبوسات کے لئے لان فیبرک پر بلاک پرنٹ کو منتخب کیا گیا ہے ۔
شام کی چھوٹی موٹی تقریبات کے لئے جمالیاتی رنگوں کا انتخاب موسم بہار کے ملبوسات کو مزید پر اثر بنانے کے لئے کافی ہے۔
لانگ شرٹ ود فرنگ سلیوز
چست اور لمبی قمیضیں کے ساتھ جھالر والی آستینیں ملک کے نامور اور بے حد پسند کئے جانے والے برانڈ کا انتخاب ہے۔جھالر والی آستینیں موسم گرما کے لئے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔
اس اسٹائل کو چوڑی دار پاجامے کے علاوہ پلازوپینٹ کے ساتھ بھی با آسانی پہنا جا سکتاہے یہ نیا ٹرینڈ ہے جسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔قمیض جھالر والی آستینوں کے ساتھ سلوائی جاتی ہے۔
دنیا بھر میں جیسے جیسے وقت آگے کی جانب سفر کررہا ہے ویسے ویسے انسان کے لائف اسٹائل اور پہناوؤں میں تبدیلیاں بھی وقت کی ضرورت بنتی جارہی ہیں۔
لائف اسٹائل میں جدت آئے اور خواتین کے فیشن تبدیل نہ ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔شلوار کا فیشن خواتین میں پرانا ہو چکا ہے۔گزشتہ برس بھی شارٹ شرٹ کے ساتھ سگریٹ پینٹ کا فیشن خواتین میں زیادہ مقبول ہوا اور اس برس بھی لانگ شرٹ کے ساتھ چوڑی دار پاجامے،ڈھیلے لمبے ٹراؤزرز،سگریٹ پینٹ خواتین اور لڑکیوں میں فیشن ٹرینڈ بن رہے ہیں۔
لانگ شرٹ ود پلازو
ایک وقت تھا کہ چوڑی دار اور غرارے اسٹائل وغیرہ کا تصور نانی دادیوں کے لئے عام تھا چونکہ بزرگ خواتین کے لئے چوڑی دار پاجامے اور غراروں کا اسٹائل پہنناخاندانی روایات کا حصہ سمجھا جاتا تھا مگر آج کل ان پاجاموں کو نئے نام دے کر جدید فیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔
اور اس برس لانگ شرٹ کے لئے بھی پلازو کا انتخاب کیا گیا ہے۔یہ ایک مکمل لباس ہے جو نہ صرف سہولت بخش بلکہ آرام دہ بھی ہے ،یہ دیکھنے میں اچھا لگتاہے۔اس پہناوے کو صرف عید اور چھوٹی موٹی تقریبات کے بجائے شادی بیاہ جیسی تقاریب میں بھی زیب تن کیا جا سکتاہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Long Shirt Trend" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.