Makhmali Malbosat - Article No. 2769

Makhmali Malbosat

مخملی ملبوسات - تحریر نمبر 2769

ان میں شاہانہ تمکنت ہوتی ہے

جمعہ 24 دسمبر 2021

راحیلہ مغل
سال کا وہ وقت آگیا ہے جس کا سب شدت سے انتظار کرتے ہیں،جی ہاں!موسم سرما آ چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ وہ موقع بھی ہے جب ونٹر کلیکشن کو استعمال کرنے کا وقت ہے۔یہ وہ موسم ہے جس میں متاثر کن فیبرک پر مشتمل راحت افزا اور آرام دہ ویلوٹ،مخمل،کرنڈی اور پشمینا اور سیزن کی مناسب سے کھدر،لیلن اور کارڈرائے پہننے کا نادر موقع ہے۔
بازاروں میں ہر عمر کی خواتین کی پسند اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے چمکتے دمکتے اور شوخ رنگ جیسے کہ برائٹ یلو،نیون پنک اور فلیشی پرپل پھولدار پیٹرن اور بلاک پرنٹ گہرے رنگوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
اس موسم میں جہاں کچھ سختیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں وہیں سردی میں ڈرائی فروٹ کھانے‘کافی پینے اور گرم لباس پہننے کے اپنے ہی مزے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موسم میں مخمل پہننے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ سردی آئے اور مخمل کے لباس نہ پہنے جائیں تو بتائیں سردی کا مزہ کیسے آئے گا۔اس لئے اب ہماری خواتین کو چاہئے کہ مخمل کے ملبوسات نکالیں اور پہننا شروع کریں اگر ابھی نئے سلوانے ہیں تو دیر نہ کریں یہ موسم جتنی دیر سے آتا اتنی تیزی سے چلا جاتا ہے۔اگر اب آپ نے مخمل کے ملبوسات نہ سلوائے تو بتائیں سردی کا مزہ کیسے آئے گا۔
اب مخمل پہننے کا وقت آگیا ہے۔تو دیر نہ کریں بس اپنا من پسند رنگ منتخب کریں اور اسے نئے زمانے کے نئے انداز کے مطابق سلوا لیجئے۔یقین جانیں سردی کی خنک‘ہوا میں لہراتے مخملی آنچل‘مخمل کے لہنگے‘مخمل کی قمیض اور مخمل کی انار کلی کی دلکش رنگینی آپ کا دل جیت لے گی اور نفیس و دلربا ملبوسات پہننے کا لطف آ جائے گا۔
ہر سال ہی سردی کا موسم مخملی ملبوسات سے سجا ہوتا ہے بڑے بڑے ڈیزائنر اس شاہانہ انداز کو اپنے ملبوسات میں استعمال کرتے ہیں۔
نئے نئے اسٹائل متعارف کروائے جاتے ہیں۔کسی کو منفرد علاقائی کڑھائی سے سجایا جاتا ہے تو کسی مخملی جوڑے کیلئے موتی اور نگینے کا انداز دلفریب ثابت ہوتا ہے لیکن مخملی فیشن کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ اسے شادی بیاہ سے عام تقاریب تک ہر انداز میں اپنایا جاتا ہے۔اگر آپ کو انار کلی سلوانی ہو تو مخمل کا کپڑا اس کے لئے بہترین ہے۔قمیض کا ارادہ ہے تو وہ بھی سج جائے گی ساڑھی کے بلاؤز سے بھی اس کا انتخاب ممکن ہے۔
بس بات ہے تو اس دلفریب رنگ کی جو آپ کو پسند ہو۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کونسے مخملی رنگ کی کیا اہمیت ہے۔اور یہ رنگ کس طرح آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیں گے۔
مہرون اور مجنٹا
مخمل کا کپڑا لاتعداد رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔آپ اپنی پسند اپنی شخصیت کے مطابق اس کا استعمال کر سکتی ہیں۔سردی میں چونکہ گہرے رنگ خوب لگتے ہیں اس لئے ہم آپ کو مجنٹا اور مہرون اپنانے کا مشورہ دیں گے جس کا گولڈن ٹچ آپ کے لباس کو شاہانہ انداز میں سجا دے گا۔

سیاہ مخمل
سیاہ مخمل کی شال اور لباس روایتی دلفریبی کا حامل ہے۔سیاہ رنگ کے مخملی جوڑے اور شال کی بات ہی نرالی ہوتی ہے۔مخمل کے ملبوسات روایتی مشرقی انداز کا حصہ ہیں اور جتنی یہ روایت پرانی ہے اتنی ہی اس رنگ سے خواتین کی محبت بھی پرانی ہے۔اس لئے ارادہ مخملی لباس تیار کروانے کا ہو یا شال لینے کا‘بلا جھجک سیاہ رنگ کا انتخاب کریں۔
سیاہ مخمل کے ساتھ آپ کا سٹائل ناکام ہو ہی نہیں سکتا بلکہ یہ آپ کی شخصیت کو دلفریب تاثر دے گا۔
مخمل کے لباس میں شاہانہ تمکنت ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ سادہ بھی ہوں تو خوبصورت لگتے ہیں لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ آپ مخمل کا پرنٹڈ لباس منتخب کریں۔سبز رنگ کا مخملی لہنگا بنائیں اور پھلکاری پرنٹ سے سجی گلابی قمیض پہنیں دوپٹہ سادہ رکھیں آپ کی شخصیت دلکش لگے گی۔

مہرون مخمل
مہرون مخمل کا جوڑا ہو اور اس پر بنائی گئی ہو کشمیری طلا کڑھائی تو یہ سوٹ آپ کو دلہن کا روپ دے گا۔دلہن بھی کوئی عام نہیں بلکہ ایسی جو اپنی مثال آپ اور جس کے حسن کو مخمل نے مزید نکھار دیا ہو۔شادی کا موقع ہو گہرے مہرون رنگ کا انتخاب یقینی ہے لیکن اس پر کڑھائی کا درست انداز منتخب کرکے ہی آپ اپنے جوڑے کو سجا سکتی ہے۔

گہرا گلابی
جس میں جامنی رنگ کی جھلک ہو۔Magent کہلاتا ہے اس رنگ سے مخمل کی قمیض شلوار تیار کرنے کا ارادہ ہو تو سنہری اور سلور دونوں طرح کی کڑھائی دلفریب تاثر پیدا کرے گی۔
رائل امریلڈ
یہ خصوصی مخمل سا ریشمی لباس اپنے ہرے رنگ کا فیبرک اور سنہرے تاروں والی کڑھائی کے ساتھ اپنے اندر ایک شاہانہ احساس رکھتا ہے۔
کرمسن روبی پھولوں کے خوبصورت ڈیزائن پر نفیس مخمل کا کام اس لباس کو منفرد بنا دیتا ہے امپیریل گارنٹ اس شیفون کے لباس کے اوپر اور گردن کے اطراف میں کشیدہ باریک ڈیزائن اس کی خوبصورتی کی علامت ہے،یہ لباس رسمی تقریبات کے لئے بہترین ہے۔
اوپل میسٹیک
یہ کندھاری لباس اپنے نئے پرنٹ اور منفرد سرسوں کے رنگ کے باعث خواتین کی اولین پسند ہے۔

امیتھسٹائن الور
شاہی جامنی رنگ کا یہ پشمینا لباس مخمل کے ساتھ ہماری فہرست میں اولیت رکھتا ہے۔
اونکس وائن
گرم اون کے ساتھ ریشم کی خوبصورتی اس لباس کو چار چاند لگا دیتی ہے،اس سے بڑھ کر آپ کیا چاہیں گیں؟
سردی کے موسم میں یہ مخملی‘ریشمی ملبوسات آپ کو تحفظ بھی دیں گے اور اسٹائل بھی مخمل کے جوڑے کی طرح مخمل کی شال بھی ہمیشہ فیشن میں اِن رہتی ہے۔شاید ہی کوئی خاتون ایسی ہو جس کے پاس مخمل کی ایک قیمتی شال نہ ہو اگر آپ کے پاس شال نہیں ہے تو یہ موسم اسے خریدنے کیلئے بہترین ہے۔مخمل کی شال منتخب کرتے ہوئے فیشن کو مدنظر رکھئے نفیس کڑھائی سے سجی‘سیاہ مخملی شال آل ٹائم فیورٹ قرار دی جا سکتی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Makhmali Malbosat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.