Mausam Bahhar Har Peerhun Par Bahar - Article No. 1987

Mausam Bahhar Har Peerhun Par Bahar

موسم بہار ہر پیرھن پر بہار - تحریر نمبر 1987

یہ موسم خواتین کے لباس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے

پیر 18 فروری 2019

راحیلہ مغل
سردی کا اختتام اور موسم بہار کا آغاز ہو رہا ہے ۔اس موسم کے آتے ہی نئے پھول کھلنا اور اپنی بہار دکھانا شروع کردیتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ فضا میں نئے کھلنے والے پھولوں کی مہک پھیل جاتی ہے ۔اگر اسے نئی زندگی کا آغاز کہا جا ئے تو غلط نہ ہو گا ۔جس میں مرجھاجانے والے درخت اور پودے پھر سے زندہ ہو جاتے ہیں ۔
دنیا بھر میں موسم بہار کا آغاز با نہیں کھول کر کیا جاتا ہے ۔

کئی عقائد میں اسے سورج کی واپسی یا دوبارہ زندگی سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے ۔جبکہ کئی ثقافتوں میں اس موسم سے نئے سا ل کا آغاز بھی ہوتا ہے ۔یہ موسم دراصل اس زندگی کو پھر سے بحال کرنے کا اشارہ ہوتا ہے جو سخت سردی میں ٹھٹھر کر منجمند ہو چکی ہو تی ہے ۔
یہ موسم جہاں ہمارے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے وہیں خواتین کے لباس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موسم میں خواتین کی خواہش ہوتی ہے وہ شوخ اور کھلے ہوئے رنگوں کے لباس پہنیں اور ایک سے بڑھ کر ایک نظر آئیں ۔
خواتین کی اس خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اس آرٹیکل میں ہم آ پ کو بتانے جارہے ہیں کہ دنیا بھر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی جشن ٹرینڈ ز کا چرچا شروع ہو چکا ہے ۔پیرس‘نیویارک ‘پاکستان اور دیگر مشرقی ممالک میں لباس کے لاتعد ادانداز متعارف کروائے جا چکے ہیں ۔
امید ہے آ پ کو یہ ٹرینڈز پسند آئیں گے اس طرح جب آپ ان ٹرینڈز کو اپنائیں گیں تو آپ کی شخصیت کھل اٹھے گی۔
ٹائی اینڈ ڈائی:۔
ٹائی اینڈ ڈائی سے تیار کئے گئے ملبوسات بین الاقوامی ٹرینڈز کا حصہ ہی نہیں بلکہ روایتی مشرقی انداز کا حصہ بھی ہیں ۔ان کو دلفریب امتزاج کے ساتھ اپنا کر آ پ بھی موسم بہار کا حصہ بن سکتی ہیں ۔آپ دو پٹہ ٹائی اینڈ ڈائی کروالیں اور شلوار قمیض سادہ رکھ لیں یا اپنا لباس ڈائی کروائیں دوپٹہ سادہ رکھ لیں ۔

چیک پر نٹس :۔
چیک پرنٹس کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔اس بہار میں یہ انداز اپنا کر باوقار لباس پہن کر آپ کی شخصیت سج جائے گی۔
سرخ رنگ :۔
اس رنگ کو رنگوں کا سردار کہا جاتا ہے ۔اسے پہن کر ہر عورت کی خوبصورتی دو گناہو جاتی ہے۔اس رنگ کی ایک اورخوبی یہ ہے کہ اس کا فیشن ہر دور اور ہر موسم میں رہتا ہے ۔جو خواتین لال رنگ لے گریز کرتی ان کے لئے مشورہ ہے کہ اس رنگ کو اس بار ضرور آزما کر دیکھیں اس سال کا رنگ ویسے بھی مرجان ہے جو کہ سرخ رنگ کے قریب ہے ۔

مکس پر نٹ :۔
پرنٹڈ ملبوسات ہمیشہ فیشن میں ان رہتے ہیں ۔پھول دار ملبوسات میں مکس پرنٹ کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل رہی ہے ۔لڑکیاں مکس پرنٹس کی مدد سے اپنے لباس میں جدت لاتی رہتی ہیں ۔
نیون:۔
چمکتے دمکتے اور نگاہوں کو خیرہ کرتے نیون کلرز ان دنوں ایک بار پھر فیشن میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں نیون کلرز کی خاصیت بھی یہی ہے کہ یہ زندگی سے بھر پورہوتے ہیں ۔اس بہار نیون رنگ سے سجا کوئی ملبوس پہن کر محفل میں جائیں ۔یقینا آپ ہی مرکز نگاہ ہو نگی۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Mausam Bahhar Har Peerhun Par Bahar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.