Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters - Article No. 3335

موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز - تحریر نمبر 3335
اگرچہ ان کا فیشن ختم تو کبھی ہوا ہی نہیں تھا، لیکن جس طرح ہر فیشن لوٹ کے دوبارہ آتا ہے، اسی طرح ہینڈ میڈ مصنوعات دوبارہ خاصا رواج پا رہی ہیں
منگل 3 دسمبر 2024
موسمِ سرما میں اون یا کروشیے سے بنے شوخ رنگوں کے دیدہ زیب سویٹرز، مفلرز، شالز اور ویلویٹ کے ملبوسات کی چہار سُو بہار نظر آتی ہے کہ یہ سردی سے خوب تحفّظ فراہم کرتے ہیں۔ویسے تو آج کل زیادہ تر ریڈی میڈ اونی ملبوسات ہی استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن کبھی کسی دَور میں خواتین کا بہترین مشغلہ سلائیوں کی مدد سے اون کے سویٹر بُننا ہوا کرتا تھا۔ہر گھر میں خواتین بڑی سرعت اور مشّاقی سے اون اور سلائیاں تھامے چھوٹے بڑے سویٹر بُنتی نظر آتی تھیں اور نت نئے ڈیزائنز اور تراش خراش کے اونی ملبوسات تیار کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا کرتی تھیں۔گوکہ اب یہ تمام کام مشینوں نے سنبھال لیے ہیں، لیکن آج بھی ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات اپنا ایک منفرد مقام اور حیثیت رکھتی ہیں۔
(جاری ہے)
پچھلے چند برسوں سے ہاتھ سے بُنے اون کے خوبصورت اسکارفس، سٹالرز اور سویٹرز ایک بار پھر خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔
کروشیا ورک کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہ کتنا ہی پُرانا کیوں نہ ہو جائے، اولڈ فیشن معلوم نہیں ہوتا۔خصوصاً موسمِ سرما میں رنگا رنگ کوٹیاں، جرسیاں، ٹوپیاں، مفلرز، سٹالرز اور شالز کے تو باہر نکلتے ہی جیسے موسم کا حُسن جوبن پر آ جاتا ہے۔ویسے بھی گھر میں کسی نئے مہمان کی آمد ہو یا سردی کا موسم دروازے پر دستک دے رہا ہو تو اہل خانہ میں سے دادی یا والدہ کو ان کا استقبال سویٹر بُنتے کرتے دیکھا گیا ہے، یہ سویٹرز جہاں سردی سے بچاؤ کا ذریعہ ہوتے ہیں تو وہیں اپنے دلکش نقش و نگار کے باعث دیدہ زیب بھی ہوتے ہیں۔گئے وقتوں میں بڑی سرعت اور مشاقی کے ساتھ اون کی سلائیاں تھامے سویٹر بُنتی نظر آتی تھیں، اسی طرح کریشیہ کا ایک مخصوص انداز سے زنجیرہ یا زنجیر نما جال بنانا، دوپٹوں کے پلوں پر، قمیض کے دامن پر، اسی طرح بیڈ شیٹ اور پردوں پر اس کے مختلف پنکھڑی نما ڈیزائن بنانا اپنی مثال آپ ہوتا تھا۔
ان کی پائیداری اور خوبصورتی الگ ہی نظر آتی ہے۔اِسی طرح کروشیے کی مدد سے باریک سوتی دھاگا یا اون استعمال کر کے ٹوپیاں، میز پوش، گلاس کورز، ٹی کوزیاں، بیڈ شیٹس، شالز، تو دوپٹّوں کے لئے خوبصورت رنگوں کے امتزاج سے بیلیں بھی بنائی جاتی تھیں اور یہ تقریباً تمام خواتین ہی کا دل پسند مشغلہ ہوا کرتا تھا۔لیکن آج کے جدید دور میں یہ زیادہ تر کام مشینوں نے سنبھال لیے ہیں، لیکن پھر بھی ہاتھ سے بُنی ہوئی چیزیں اپنا ایک الگ مقام اور حیثیت رکھتی ہیں ان کی پائے داری اور خوبصورتی میں ایک الگ ہی چھب ہوتی ہے۔نئے رجحانات میں اون کے بنے ہوئے خوبصورت اسکارف، اسٹرولر، کوٹ یا واسکٹ اور خوبصورتی سے بُنے ہوئے مفلر اور سویٹر منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔
Browse More Clothing Tips for Women

نکھر گئی کبھی صبح دوپہر، کبھی شام
Nikhar Gayi Kabhi Subah Dopahar, Kabhi Shaam

مغلیہ عہد کے فیشن کی واپسی
Mughalia Ahd Ke Fashion Ki Wapsi

پہناوا آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے
Pehnawa Aap Ki Shakhsiyat Ki Akkaasi Karta Hai

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری
Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari

کاٹن کے بنارسی ملبوسات فیشن میں ان
Cotton Ke Banarasi Malbosat Fashion Mein In

گرمی کے موسم میں وائٹ رنگ کے لباس سے بہتر کوئی لباس نہیں
Garmi Ke Mausam Mein White Rang Ke Libas Se Behtar Koi Libas Nahi

دنیا بھر کا پسندیدہ رنگ
Duniya Bhar Ka Pasandida Rang

سفید اور سنہری پیلا رنگ
Safed Aur Sunehri Peela Rang

گلابی رنگ کا انتخاب کریں
Gulabi Rang Ka Intekhab Karen

موسمِ سرما میں دیسی ملبوسات کے ٹرینڈز
Mausam E Sarma Mein Desi Malbosat Ke Trends

پشمینہ اور مخمل کی شال
Pashmina Aur Makhmal Ki Shawl

میکسی اور گاؤن
Maxi Aur Gown