Maxi Dress - Article No. 2763

Maxi Dress

نوجوان لڑکیوں کا پسندیدہ لباس ․․․ میکسی ڈریس - تحریر نمبر 2763

یہ عروسی لباس سے تقریبات کے پہناوے تک کارآمد ہیں

جمعہ 17 دسمبر 2021

میکسی ایسا لباس ہے جو روایتی مشرقی آن بان بھی رکھتا ہے اور اگر دوپٹہ نہ اوڑھا جائے اور اس کی بناوٹ میں زردوزی یا کامدار ٹانکوں کا استعمال نہ ہو تو یہ مغربی پہناوا بھی بن سکتا ہے۔شادیوں کی تقریبات میں ہمیں کلیوں والے پشواز پہنے لڑکیاں نظر آتی ہیں۔وہ کتنی باوقار اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔2020ء سے اب تک لمبی میکسی کا رواج چلا آ رہا ہے۔
نکاح پر دلہن کا لباس ہو،شادی اور ولیمے کا جوڑا ہو،لمبی آستینوں پر Net اور ایمبرائیڈری سے اور بھی سوا ہو جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اگر آپ اسٹائلش پیراہن سے خود کو آراستہ کرتی ہیں تو ہر موسم،ہر تقریب اور ہر جگہ ممتاز نظر آئیں گی۔
پارٹی ویئر فراکس
میکسی ڈریسز کے علاوہ پارٹی ویئر فراکس بھی نوجوانوں کو بہت بھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ جارجٹ،شیفون،سلک کے کسی اور مٹیریل بنارسی سے لے کر سائن تک یا جالی دار ستارے ٹکے کپڑے سے بنے یہ فراک بہت نفیس دکھائی دیتے ہیں اور اسے پہننے والیاں بھی اتنی ہی حسین شہزادیاں لگتی ہیں۔
پاکستانی انار کلی سوٹ
انہیں انار کلی گاؤن ڈریسز بھی کہا جاتا ہے۔یہ خاصے اسٹائلش کٹ کے ساتھ سلک (Silk) کے کسی مٹیریل میں بنائے جاتے ہیں۔
آپ چاہیں تو بارڈر لگوا کر سادہ کپڑے کا سوٹ تیار کر لیں اور بارڈر جیسی لیس دوپٹے کی کناریوں پر لگا لیں یہ بہت منفرد اور اچھوتا تخیل پیش کرنے والا لباس تیار ہو گا۔سرحد کے اس پار بھی یہ روایتی جوڑے عام خاندانی تقریبات اور فلم میں گانوں اور رقص کے تقاضوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔اس لباس کے ساتھ سگریٹ پینٹ اور چوڑی دار پاجامے دونوں ہی جچتے ہیں۔

جیکٹ کے ساتھ میکسی یا فراکس
اسے ہمارے یہاں کوٹی کہا جاتا ہے جو فراکس یا میکسی کے ساتھ تیار کی جاتی ہے یوں دیکھنے میں وہ لباس سے مختلف نظر آتی ہے مگر یہ اسی کا حصہ ہوتی ہے۔جیکٹ یا کوٹے کے ساتھ میکسی تیار کرنے کا خیال بھی اچھا اور منفرد زاویہ رکھتا ہے۔
شیشہ ورک یا ایمبرائیڈری
گھیردار میکسی پر گوٹا پٹی،شیشے کا کام یا کڑھائی یا پھر بنارسی پٹی کا بارڈر ہو وہ اتنا ہی جاذب نظر دکھائی دیتا ہے۔
مشرقی پہناوؤں کے ساتھ ڈھائی گزر کا کامدار دوپٹہ تو عجب شان دکھاتا ہی ہے۔پہننے والی بھی غضب ڈھاتی ہے۔اگر آپ فرل کی تہہ دار لیس کے ساتھ میکسی ڈریس بنواتی ہیں تو بلاشبہ کپڑا زیادہ مقدار میں خرچ ہو گا مگر یہ خاصا شاہانہ اور ریڈ کارپٹ جیسا رنگ بکھیرتا نظر آئے گا۔گلے پر کی جانے والی ایمبرائیڈری یا کام جدت اور ندرت نمایاں کر دے گا۔اب یہ آپ کی صوابدید پر ہے کہ آپ آستینوں کو ٹائٹ بنواتی ہیں یا بیل باٹم اسٹائل دیتی ہیں دونوں اپنی جگہ اسٹائلش نظر آتی ہیں۔غرضیکہ قریبی عزیزوں اور دوستوں کی شادیوں کی تقریبات میں آپ کو ایسے ہی منفرد اور دیدہ زیب لباس پہننا بنتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Maxi Dress" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.