Neele Peele Surakh O Sabz Zard O Dhani Dupatte - Article No. 2976

Neele Peele Surakh O Sabz Zard O Dhani Dupatte

نیلے پیلے،سرخ و سبز،زرد و دھانی دوپٹے - تحریر نمبر 2976

پلین سوٹ کے ساتھ چنری اسٹائل دوپٹہ لے لیا جائے تو ایک عام سوٹ بھی خاص بن سکتا ہے

منگل 27 ستمبر 2022

دوپٹے کا نام سنتے ہی آپ کی نظروں میں رنگ برنگے دوپٹے لہرانے لگے ہوں گے،نیلے پیلے،اودے ہرے،سرخ و سبز،زرد و دھانی دوپٹے۔شانوں سے ڈھلکتے،سروں سے پھسلتے ریشمی دوپٹے،کسی کے رخ روشن کے گرد ہالہ کئے پاکیزہ دوپٹے۔آپ ہوں،ہم ہوں یا کوئی اور،دوپٹے کی مقبولیت سے انکار نہیں کر سکتا مجھے یقین ہے کہ میر کے زمانے میں بھی اگر دوپٹے اس طرح مقبول ہوتے تو ان کا شعر یوں ہوتا،
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
ان دوپٹوں کے سب اسیر ہوئے
بہت سی خواتین دوپٹے کو گوٹے کناری اور شیشوں کی کڑھائی سے سجاتی ہیں۔
دھاگوں کی کڑھائی شیڈ ورک،آر کی کڑھائی کے دوپٹوں کی بھی آج کل بہت مانگ ہے۔جالی اور دوپٹے کے چاروں طرف چوڑی پٹی کی شکل میں تلے اور نقش کاری کا کام بھی خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوپٹے پر سلمہ ستارے اور موتی کا کام بھی خواتین نہایت شوق سے کرواتی ہیں،جب کہ دوپٹے میں کہیں کہیں متضاد رنگ کا کپڑا لگا کر کڑھائی کے لباس کو مزید پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔

سیاہ رنگ پر سفید اور سنہری تلے کا کام اور نقاشی کا استعمال لباس میں نکھار پیدا کرتا ہے۔فیبرک ہینڈ پینٹنگ،ٹائی اینڈ ڈائی،سلک آرٹ ورک،ایمبرائیڈری،گلیٹر اور ایک ترتیب سے کروشیہ کا کام بھی بہت مقبول ہے۔
ٹائی اینڈ ڈائی ایک پرانا طریقہ رنگائی ہے،جس میں دوپٹہ کو گرہیں لگا کر یا دھاگے سے باندھ کر بڑی مہارت سے رنگا جاتا ہے،یہ کام آپ سلک کلر سے بھی بہت آسانی سے کر سکتی ہیں،جیسے جیسے زمانہ ترقی کی منازل طے کرتا گیا،اس آرٹ میں جدت اور خوبصورتی آتی گئی،دلہن کے لئے مایوں اور مہندی کے سوٹ کے ساتھ ٹائی اینڈ ڈائی دوپٹہ گوٹے،ترتیب کے ساتھ منفرد اور دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔
اس ہنر کو مہارت سے سیکھ کر خواتین اسے روزگار کا ذریعہ بھی بنا سکتی ہیں۔پلین سوٹ کے ساتھ چنری اسٹائل دوپٹہ لے لیا جائے تو ایک عام سوٹ بھی خاص بن سکتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Neele Peele Surakh O Sabz Zard O Dhani Dupatte" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.