Plus Size Brand Aur Shopping - Article No. 1789

پلس سائز برانڈ اور شاپنگ - تحریر نمبر 1789
دلہن کے لیے بھی ایسے لباس کی تلاش کردی جاتی ہے جس میں وہ سب سے منفرد اور خوبصورت نظرآئے دلہن چاہے دبلی پتلی جسامت کی ہو یا فربہی مائل ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا لباس زیب تن کیا جائے جو ان پر خوب جچے فربہی دلہن اس سلسلے میں زیادہ پریشان دیکھائی دیتی ہے
منگل 27 مارچ 2018
شادی بیاہ کی تقریبات دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے برصغیر میں شادی کی تقربیات کا سلسلہ ذرا طویل ہوتا ہے دلہا دولہن کے رشتہ دار اور دوست احباب ان تقریبات کے پہناﺅں کا خاص اہتمام کرتے نظر آتے ہیں دلہن کے لیے بھی ایسے لباس کی تلاش کردی جاتی ہے جس میں وہ سب سے منفرد اور خوبصورت نظرآئے دلہن چاہے دبلی پتلی جسامت کی ہو یا فربہی مائل ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا لباس زیب تن کیا جائے جو ان پر خوب جچے فربہی دلہن اس سلسلے میں زیادہ پریشان دیکھائی دیتی ہے لباس کا انتخاب میں زیادہ پریشان دکھائی دیتی ہے۔
لباس کا انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے وہ سوچتی ہے کہ کیسا لباس پہننا چاہیے کہ اسمارٹ اور خوبصورت نظر آئیں۔اس سلسلے میں اپنی باڈی شیپ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پلس سائز برانڈز کے بارے میں جاننا ضروری ہے باڈی شیپ کے مطابق لباس زیب تن کرکے ناصرف پلس سائز دلہنیں خوبصورت نظر آسکتی ہے بلکہ دیگر خواتین بھی ان سے فائدہ اُٹھاسکتی ہے۔(جاری ہے)
باڈی شیپ اور لباس کی ترقی:لباس بلاشبہ انسان کی شخصیت کا بہترین عکاس ہوا کرتا ہے اور اس معاملے میں خواتین نہایت محتاط احساس رویہ رکھا کرتی ہے۔
ہماری یہاں(خاص طور پر مشرقی گھرانوں میں)شادی شدہ خواتین زیادہ تر خواتین کے جسم کا اوپری حصہ نچلے دھڑسے زیادہ بھاری ہوتا ہے ٹانگوں اور کولہوں پر موٹا یا کم ہوتا ہے ایسی شادی شدہ خواتین یا فربہی مائل جسامت کی مالک دلہنوں کے لیے مہنگا اور شرارہ اچھا لگے گا جبکہ چولی اور شرارے کی قمیض کا گلہ V اورU کی شیپ میں ہونا چاہیے۔
وہ خواتین لباس کے کٹس کے حوالے سے زیادہ محتاط رہیں۔جن کے جسم کا نچلادھڑ اُوپری جسم کے مقابلے میں بھاری ہوتا ہے ٹانگوں اور کولہوں پر موٹا پا زیادہ ہوت اہے اس شیپ کی خواتین کے لیے اسے لائن فراکیں اور شرٹس کے ساتھ بھاری کام کام والی جیکٹ بہترین لباس ہے اس طرح خوبصورت کام والی جیکٹ دیکھنے والے کی ساری توجہ کھینچ لے گی اگر شرارہ سوٹ پہنا ہے تو اس کی قمیض پر کام ہونا چاہیے تاکہ دیکھنے والوں کی توجہ اوپری حصہ کی جانب رہے آج کل خوبصورت گاﺅن بھی فیشن میں ان ہیں ڈارک کلرز کے یہ گاون بھی آپ کو سمارٹ لک دے سکتے ہیں ان خواتین کو بھاری لہنگے اور فش گاﺅن کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔
بہت ساری خواتین ایسی بھی ہوتی ہے جن میں موٹاپے پوری جسم پر یکساں ہوتا ہے۔یہ بہت ہی عام باڈی شیپ ہے ایسی خواتین کو ایسا لباس پہننا چاہیے جس میں وہ دراز قامت دیکھائی دیں،دراز قامت دیکھائی دینے کے لیے گاﺅن یا ساڑھی بھی پہن سکتی ہے ،انارکلی شرٹس بھی اسمارٹ لک دیتی ہے انارکلی فراکیں لمبی اور گھیردار ہونے کی وجہ سے آپ لمبی بھی لگیں گی۔
Browse More Clothing Tips for Women

سرخ رنگ کے آپ کی شخصیت پر اثرات
Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat

عروسی ملبوسات
Aroosi Malbosat

عروسی ملبوسات کو دیں نیا روپ
Aroosi Malbosat Ko Dein Naya Roop

کشمیری فرن اور شال
Kashmiri Phiran Aur Shawl

سرخ پوشاک میں آتے ہو تو چھا جاتے ہو
Surkh Poshak Mein Aate Ho To Chhaa Jate Ho

موسمِ بہار ہر پیرھن پُربہار
Mausam E Bahar Har Pairahan Pur Bahaar

موسم سرما جینز اور گاؤن کا فیشن
Mausam Sarma Jeans Aur Gown Ka Fashion

بدلتے موسم میں کھلتے رنگوں کی برکھا
Badalte Mausam Mein Khilte Rangon Ki Barkha

سُرمئی رُتوں کے گلاب پیرہن
Surmai Rutoon Ke Gulab Perhan

اب کے موسم کا ہے انداز لبھانے والا
Ab Ke Mausam Ka Hai Andaaz Lubhane Wala

شال کا انتخاب
Shawl Ka Intekhab

شرگز
Shrugs