Rang Baatein Karen - Article No. 1934

Rang Baatein Karen

رنگ باتیں کریں - تحریر نمبر 1934

جمعہ 7 دسمبر 2018

راحیلہ مغل
ہمارے اردگرد ہر جانب رنگ ہی رنگ نظر آتے ہیں ۔یہ رنگ ہمارے مزاج پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں ۔اگر ہم یہ کہیں کہ رنگوں کی بھی سائنس ہوتی ہے تو غلط نہ ہوگا۔یہ حیران کن حد تک ہم سب پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔کبھی یہ خوشی کی علامت بنتے تو کبھی احتجاج اور غم کا عکاس ہوتے ہیں ۔کبھی انکو فیشن کے ناطے اپنایا جاتا ہے تو کبھی یہ ہمارے دل کا حال بیان کرنے کے کا م آتے ہیں ۔


کچھ رنگوں کے بارے میں ہم خواتین خود ہی اندازہ لگا لیتی ہیں ۔
کہ یہ ان پر اچھے نہیں لگتے اور کچھ کو بلاوجہ ہی پسندیدگی کا درجہ دے دیتی ہیں ۔گویا جتنے رنگ اتنی باتیں سب کا تاثر مختلف ہے ۔سب کی زبان جدا ہے انداز ایک دوسرے سے منفرد لیکن سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ ہمارے زندگی کو دلچسپ بنایا جائے اور اس میں قوس وقزاح سے دمکتی خوشی اور تاثر کی کوئی کمی نہ
ہو۔

(جاری ہے)


ان رنگوں کا صرف ہمارے جذبات اور احساسات پر کہی گہرا تاثر نہیں ہوتا بلکہ ہمارے ملبوسات بھی انکے بغیر ادھورے سردی کی آمد سے قبل ہی معروف فیشن ڈیزائنر اپنے خاص اور منفرد انداز میں ونٹر اور فال کلیکشن پیش کرتے ہیں ۔پھر اسکے مطابق دنیا بھر میں فیشن ٹرینڈزترتیب پاتے ہیں ۔دوسروں کا مقابلہ فیشن اور سٹائل سے کیا جاتا ہے ۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپکو بتائیں گے کہ رواں سال کے موسم سرما کے منتخب کئے جانے والے رنگ کونسے ہیں ۔
تا کہ آپ اپنے لئے موسم سرما کے ملبوسات کا دلفریب وجدید انداز کے ساتھ لباس کا رنگ منتخب کریں ۔
موسم سرما اور موسم خزاں اپنے ساتھ خشکی لاتا ہے اور صرف ہوا ہی خشک نہیں ہوتی بلکہ ایسے لگتا ہے ۔جسے دلان پر بھی برف پڑگئی ہو ۔ایسے موسم میں جذبات کو محبت کی نرمی‘شوخ وچنچل آنچل کی تازگی اور نفیس ذوق کی پر کاری عطا کرنے کیلئے بہت ضروری ہو جاتا ہے کہ ہمارا لباس دلفریب انداز عکاس ہو۔
اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپکو موسم سرما اور موسم خزاں میں کونسے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئے
کتھی رنگ
یہ رنگ موسم سرما کیلئے بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر نرمی کا احساس موجود ہے ۔محبت اور دوستی کی اپنا ئیت جیسا یہ رنگ آپکو موسم خزاں میں اپنے ملبوسات ‘فیشن اور سٹائل سے تیار کروانے میں مدد دے گا۔
اسی رنگ کو ویلوٹ کے سوٹ اور کشمیری شال کیلئے منتخب کرنا بہتر ہوگا۔
چیری جیسا سرخ رنگ:۔
یہ رنگ خواتین کا پسندیدہ رنگ ہے ۔ہر عمر کی خواتین اس کو کسی نہ کسی انداز میں منتخب کر سکتی ہیں ۔آپ کے لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اسے ویلوٹ،ساٹن اور کھدر سے تیار کئے ہوئے ملبوسات میں استعمال کریں ۔یہ رنگ آپکی سرد اور خشک شام کو بھی سہانا کردے گا۔

ڈیجیٹل بلیو:۔
یہ رنگ غالباً ہر قسم کی تقاریب کیلئے بہترین انتخاب ہے ۔ڈیجیٹل نیلا رنگ اصل میں ٹیکنالوجی ‘جدت اور مستقبل کاعکاس ہے نوجوان لڑکیاں جو فیشن اور سٹائل کو بہت اہمیت دیتی ہیں انکے لئے اس موسم کا پسندیدہ رنگ یہی ہونا چاہئے۔
#۔۔۔لیونڈر کی خوشبو جیسا رنگ :۔
اس رنگ کو Lilacبھی کہتے ہیں ۔نام کوئی بھی ہوہاسٹل لینڈ کی مقبولیت کم ہوتی نظر آرہی ہے ۔
اس رنگ کی خوبی یہ ہے کہ اس میں گلابی یابے بی بلیو جیسی سادگی نہیں بلکہ اس خاص دلکشی اور شاہانہ انداز کی جھلک ملتی ہے ۔موسم خزاں میں کسی ایسے لباس کی تیاری کا ارادہ ہوجو کڑھائی سے سجا ہوا تو اس رنگ کا انتخاب کریں ۔
زیتونی سبز:۔
زیتون کے پھل جیسا سبز رنگ ‘اس موسم کیلئے بہترین انتخاب ہو گا سبز رنگ کے لاتعداد شیڈ آپ کے اپنا یمہوں گے لیکن یہ کچھ خاص اہمیت کا حامل ہے یہ ملٹری گرین اور سنہری رنگ سے ملتا جلتا ہے لیکن اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد بھی ہے ۔

پیلا پکھراج رنگ:۔
پکھراج کے نگینے کو بھی دیکھا ہے ۔اس میں جب پیلے رنگ کی آمیزش ہوجاتی ہے تو ایسا لگتا ہے جسے منفرد احساسات کی ایک کہکشاں زمین پر اتر آئی ہو ۔سردی کے موسم میں کلاسک 12پیٹرن مثلاً پھلکاری ڈیزائن اور چپک پر نٹس کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔آپ ان رنگوں کو اپنائیں خشکی اور خشکی میں بھی فیشن اور ڈیزائن کی بہار کھل اٹھے گی۔

سر مئی رنگ :۔
سیاہ رنگ کی ملبوسات بے مثال ہوتے ہیں ،اسے ہر رنگ کسا موسم قرار دیا جاتا ہے ۔لیکن اب فیشن ڈیزائنر سر مئی رنگ کو سیاہ کا متبادل قرار دے رہے ہیں ۔ہر وہ لباس جو سیاہ رنگ میں سیو کرنے کارادہ ہو اُس کیلئے سر مئی رنگ کا انتخاب کریں ۔
چاند ی جیسا رنگ :۔
یہ رنگ چمک دمک سے سجا ہے ۔اس لئے اسے رات کو تقریبات کیلئے بہترین قرار دیا جا سکتا ہے ۔
فیشن ڈیزائنر سردی کے موسم میں مٹیالک سلور شیڈز اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔سلک ‘شیفون اور بھاری بھر کم کڑھائی والے ملبوسات کے لئے یہ بہت مناسب ہے ۔
نارنجی
کیا آپ چانتی ہیں رواں سال بین الاقوامی سطح پر موسم سرما اور موسم خزاں کا علامتی رنگ کونسا ہے یہ اعزاز نارنجی کو حاصل ہے۔
آپ اس رنگ کا کوئی ساشیڈ منتخب کریں ۔چاہے مدھم ہویا گہرا ‘سردی میں کم ہوتے درجہ حرارت میں یہ رنگ آپکو ایسی دلکشی عطا کرے گا جو سب کے دل گرمادے گا اور آپ نارنجی کنگ کی بہار میں کسی دلہن سے کم نظر نہیں آئیں گی۔

شوخ گلابی
دنیا بھر کی خواتین کیلئے یہ رنگ ہمیشہ سے پسندیدہ ہے اسے روایتی طور پر صنف نازک سے منسوب بھی کیا جاتا ہے ۔البتہ آپ اسے اپنے انداز سے منفر د بناسکتی ہیں ۔گہرا چمکتا ہوا آرسی گلابی رنگ آپکی اداس شام کو رنگین بنا دے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Rang Baatein Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.