Sard Mausaam Aur Fashion Ki Baharain - Clothing Tips For Women
سرد موسم اور فیشن کی بہاریں - خواتین کے ملبوسات
منگل جنوری

راحیلہ مغل
سردی کا موسم آیا ہے تو ظاہر ہے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں بھی لایا ہے۔خاص طور پر ان میں وہ دلفریب فیشن ٹرینڈز بھی شامل ہیں جن کا انتظار لڑکیاں سارا سال کرتی ہیں کہ کب سردی آئے اور وہ ان ٹرینڈز کو اپنائیں۔ان ٹرینڈز میں اسکارف،شال،اوور کوٹ اس موسم کے بہترین اور فائدہ مند فیشن ہیں۔سردی کے موسم میں یہ لڑکیوں کا بہترین دوست قرار پاتا ہے۔اسکارف کے علاوہ اس موسم کے دیگر کیا لوازمات ہیں آئیے اس آرٹیکل میں دیکھتے ہیں۔دراصل جب بھی موسم انگڑائی لیتا ہے تو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک ہر چیز میں تبدیلی آجاتی ہے۔سردیوں کی بات کریں تو اس موسم میں کپڑوں کا انتخاب گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف موسم کے اثرات کا خیال رکھا جاتا ہے تو دوسری جانب فیشن ٹرینڈ پر عمل کرنا بھی لازمی ہوتا ہے ۔
یعنی کپڑے پہننے میں گرم بھی ہوں اور دیکھنے میں اسٹائلش اور ٹرینڈی بھی۔آج کل کے فیشن ٹرینڈز کی بات کریں تو خواتین مغربی انداز زیادہ اپنائے نظر آتی ہیں۔
اسٹیٹمنٹ کوٹ
ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ اس موسم کے لئے نئے سادہ کے بجائے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب کیا جائے۔اس حوالے سے فیشن ڈیزائنرز کی رائے بھی یہی ہے کہ عوام کی اکثریت سرد موسم میں شوخ اور کھلتے رنگوں کو زیادہ پسند کرتی ہے،لہٰذا سیاہ جینز یا سیاہ ٹاپ کے ساتھ مختلف پرنٹس والے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب آپ کے آوٹ فٹ کو ایک خوبصورت اور منفرد لک دے گا۔
چنکی چین اسٹائل
خواتین کا فیشن جیولری کے بنا ادھورا لگتا ہے،سردیوں میں کے موسم میں چنکی چین نیکلس کافی مقبول ہو جاتا ہے۔کیونکہ یہ نیکلس خواتین کی نیک لائن کو خوبصورت اور پُرکشش دکھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ چین نیکلس کا انتخاب انھیں ماڈرن اور فیشن سٹائل خواتین کی صف میں لا کھڑا کرتاہے۔تاہم اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ چنکی چین نیکلس مشرقی لباس کے بجائے مغربی طرز کے لباس پر زیادہ جچتا ہے۔
اونی اسکارف
سردیوں میں اونی اسکارف سے بہتر کوئی چیز نہیں یہ آپ کے سر کو گرم رکھتا اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے اور دیکھنے میں بہت اچھی لُک دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سردیوں ایک اونی اسکارف کے بغیر گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسا اسکارف جو اونی دھاگوں سے تیار کیا گیا ہو۔دو سے تین رنگوں پر مشتمل ہو اور جس پر کڑھائی اور دست کاری کیلئے اچھوتے رنگ اور انداز اپنائے گئے ہوں آپ کے لئے یخ بستہ موسم کا بہترین تحفہ ہے۔
مفلر
اسکارف کے علاوہ مفلر ایک چھوٹا سا اونی کپڑا ہے جسے گردن کے گرد لپیٹتے ہیں یہ چھوٹا سا کپڑا صرف فیشن نہیں بلکہ کارآمد چیز ہے۔سردی کے موسم میں اگر یخ بستہ ہواؤں سے بچنا ہے تو مفلر ضرور استعمال کریں۔خواتین کو چاہئے کہ مفلر رنگین اور فلور پرنٹ سے سجے لمبے مفلرز استعمال کئے جائیں ان کی لمبائی فیشن ایبل ٹرینڈز کا حصہ ہے۔
سویٹر
چاہے کتنی ہی جیکٹس اور کورٹ متعارف کروائے جائیں اونی سویٹر کا انداز بھی پرانا نہیں ہوتا۔یہ انداز صدیوں پرانا ہے۔بلکہ یہ کہنا ہو گا کہ جب سے کپڑے ہیں تب سے سویٹر سردی کے ملبوسات کا حصہ ہے۔سویٹر منتخب کرتے ہوئے یہ خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ سویٹر تیار کرنے کیلئے معیاری اُون اور دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔سویٹر جتنا ہلکا پھلکا ہو اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔اکثر خواتین اسٹائل اور فیشن میں اس قدر مگن ہو جاتی ہیں کہ سویٹر خریدتے ہوئے معیار کا دھیان بھی نہیں رکھتیں ایسے سویٹر جلد کی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔
شال
کشمیری شال کا انداز سدا بہار ہے۔اس کے علاوہ آپ علاقائی کڑھائی اور ڈیزائن سے سجی شالیں بھی اپنا سکتی ہیں جو مشرقی روایات کی پہچان ہیں۔ان کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ شال کو قمیض‘ساڑھی‘انار کلی یہاں تک کہ لہنگے کے ساتھ بھی اوڑھا جا سکتا ہے۔سردی کے موسم میں شال اوڑھنے سے سردی کی بچت بھی ہو گی اور فیشن کے اصول بھی پورے ہوں گے۔سردی کے موسم میں شال خریدنے کا ارادہ ہو تو ہمارا مشورہ ہے میرون’سبز اور آسمانی رنگ کا انتخاب کریں۔یہ رنگ سردی میں خوشگوار موسم کی نوید سناتے ہیں اور اس طرح آپ کا سرد دن خاص بن جائے گا۔اب ہم آپ کو شال اوڑھنے کے انداز بھی بتا دیتے ہیں خواتین اور لڑکیاں دوشالہ‘اکثر چادر یا شال کی صورت میں بڑے شوق سے اوڑھتی ہیں اسے اوڑھنے کے کئی انداز ہیں۔شال وہ کپڑا ہے۔جو سر اور کندھوں کو ڈھانپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یا جسم کے گرد لپیٹا جاتا ہے۔یہ ایسی لوازمات ہے جو فیشن میں بھی شامل رہی ہے۔دوشالہ یا چادر پہننے کے لئے سب سے زیادہ روایتی انداز کندھوں پہ ڈال کر اسے آزاد یا لٹکتا ہوا چھوڑنا ہی آسان ترین اسٹائل ہے اور جب لڑکیاں اسے پہنتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔چھوٹی یا درمیانے سائز کی دوشالہ زیادہ تر جینز‘سادہ قمیض اور اسمارٹ جوتے کی جوڑی کے ساتھ استعمال کریں تو زیادہ دلکش لگتی ہے۔دوشالہ/ اسٹالر پہننے کا روایتی طریقہ روایتی طریقے سے گردن میں اسٹالر لپیٹ کر دونوں طرف سے پھر ایک سرے سے ڈھیلا چھوڑیں۔ اسے بار بار ڈھکنے اور کندھے سے پھسلنے سے محفوظ رکھنے کے لئے بروچ کا استعمال بہتر ہے۔ایک کندھے کو خالی چھوڑ دیں اطراف سے سائیڈ کی طرف کھینچ کر ان کو بروچ کے سائیڈ شامل کریں یاد رکھیں کہ شال پہننے کا روایتی طریقہ بہترہے ۔یہ آسان بھی ہے اور محفوظ بھی۔
شال گرہ اسٹائل روایتی طریقے سے
یہ ایک آسان اسٹائل ہے۔گرہ یا گانٹھ کا انداز مختصر شالوں کے لئے موزوں ہے شال کو گردن میں ڈالیں اور اسے گانٹھ کی شکل میں باندھ لیں۔اس پر لمبا کوٹ پہنیں‘یہ انداز مہذب نظر آئے گا۔
گرم شالیں
سردیوں میں گہرے رنگ خوبصورت لگتے ہیں۔اگر آپ گرم شال پہنا چاہتی ہیں تو کسی گہرے رنگ کا انتخاب کریں تاکہ سرد ہواؤں سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو دلکش بھی بنا دے۔سردی میں گرم شال ایک نعمت کی طرح محسوس ہوتی ہے۔یہ شال پہننا آسان ہے۔گرم شالوں کو صرف رسمی تقریبات کے لئے نہ رکھیں۔انہیں سردی میں استعمال کریں جب آپ باہر جاتی ہیں جیسے فیملی ڈنر یا پارٹی میں تو گرم شال اوڑھیں۔
شال کا اسکارف کی طرف انداز
شال کو اسکارف کی طرح مثلث کی شکل میں فولڈ کریں۔اپنے گلے میں اسکارف کی طرح لپیٹیں اور اسے ڈھیلے سے سامنے باندھ دیں۔ شال کو گھلنے سے روکنے کے لئے آپ ڈھیمے سروں کو بروچ کے ساتھ باندھ سکتی ہیں۔بروچ شال میں خوبصورتی کا اضافہ کرے گا۔مختلف انداز میں شال پہننے کے لئے ایک اور طریقہ ہے جو شال کو مستطیل کی طرح پر موڑ دیتے ہیں۔وسط کو اپنی گردن کے اگلے حصے پررکھیں اور سرے کو کندھوں پر ڈھیلے انداز میں چھوڑ دیں۔
جپسی اسٹائل اسٹالر
اگر آپ شال کوٹ یا جپسی انداز کی طرح پہننا چاہتی ہیں تو کندھے پر لپیٹ کر اسے ڈھیلا چھوڑ دیں اگر آپ شال کے پھسلنے کے بارے میں پریشان ہیں تو پھر اسے اپنی جگہ پر رکھنے کے لئے اپنی پیٹھ کے پیچھے سروں کو باندھ لیں۔شال کا یہ انداز بھی منفرد ہے۔آخری بات شال وہ انداز ہے جو کبھی فیشن سے باہر نہیں ہوتا ہے موسم سرما میں گہرے رنگ کی شال پہننے سے آپ کی شخصیت میں خوبصورتی کا اضافہ ہوتا ہے شال ایک کوٹ کا کم قیمت والا متبادل ہے سادہ سا لباس پہنیں اور کندھوں پر چھپائی یا کڑھائی ہوئی شال ڈالیں۔ہلکا میک اپ خوبصورتی کو بڑھا سکتا ہے۔بالوں کو اسٹائل دیں اس سے آپ کی شال کہیں زیادہ پرکشش اور رنگین نظر آئے گی تخلیقی بنیں اور اپنی شخصیت خود بنائیں۔ شال اوڑھنے کے منفرد انداز اپنائیں۔
سردی کا موسم آیا ہے تو ظاہر ہے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں بھی لایا ہے۔خاص طور پر ان میں وہ دلفریب فیشن ٹرینڈز بھی شامل ہیں جن کا انتظار لڑکیاں سارا سال کرتی ہیں کہ کب سردی آئے اور وہ ان ٹرینڈز کو اپنائیں۔ان ٹرینڈز میں اسکارف،شال،اوور کوٹ اس موسم کے بہترین اور فائدہ مند فیشن ہیں۔سردی کے موسم میں یہ لڑکیوں کا بہترین دوست قرار پاتا ہے۔اسکارف کے علاوہ اس موسم کے دیگر کیا لوازمات ہیں آئیے اس آرٹیکل میں دیکھتے ہیں۔دراصل جب بھی موسم انگڑائی لیتا ہے تو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک ہر چیز میں تبدیلی آجاتی ہے۔سردیوں کی بات کریں تو اس موسم میں کپڑوں کا انتخاب گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف موسم کے اثرات کا خیال رکھا جاتا ہے تو دوسری جانب فیشن ٹرینڈ پر عمل کرنا بھی لازمی ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
اسٹیٹمنٹ کوٹ
ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ اس موسم کے لئے نئے سادہ کے بجائے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب کیا جائے۔اس حوالے سے فیشن ڈیزائنرز کی رائے بھی یہی ہے کہ عوام کی اکثریت سرد موسم میں شوخ اور کھلتے رنگوں کو زیادہ پسند کرتی ہے،لہٰذا سیاہ جینز یا سیاہ ٹاپ کے ساتھ مختلف پرنٹس والے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب آپ کے آوٹ فٹ کو ایک خوبصورت اور منفرد لک دے گا۔
چنکی چین اسٹائل
خواتین کا فیشن جیولری کے بنا ادھورا لگتا ہے،سردیوں میں کے موسم میں چنکی چین نیکلس کافی مقبول ہو جاتا ہے۔کیونکہ یہ نیکلس خواتین کی نیک لائن کو خوبصورت اور پُرکشش دکھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ چین نیکلس کا انتخاب انھیں ماڈرن اور فیشن سٹائل خواتین کی صف میں لا کھڑا کرتاہے۔تاہم اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ چنکی چین نیکلس مشرقی لباس کے بجائے مغربی طرز کے لباس پر زیادہ جچتا ہے۔
اونی اسکارف
سردیوں میں اونی اسکارف سے بہتر کوئی چیز نہیں یہ آپ کے سر کو گرم رکھتا اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے اور دیکھنے میں بہت اچھی لُک دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سردیوں ایک اونی اسکارف کے بغیر گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسا اسکارف جو اونی دھاگوں سے تیار کیا گیا ہو۔دو سے تین رنگوں پر مشتمل ہو اور جس پر کڑھائی اور دست کاری کیلئے اچھوتے رنگ اور انداز اپنائے گئے ہوں آپ کے لئے یخ بستہ موسم کا بہترین تحفہ ہے۔
مفلر
اسکارف کے علاوہ مفلر ایک چھوٹا سا اونی کپڑا ہے جسے گردن کے گرد لپیٹتے ہیں یہ چھوٹا سا کپڑا صرف فیشن نہیں بلکہ کارآمد چیز ہے۔سردی کے موسم میں اگر یخ بستہ ہواؤں سے بچنا ہے تو مفلر ضرور استعمال کریں۔خواتین کو چاہئے کہ مفلر رنگین اور فلور پرنٹ سے سجے لمبے مفلرز استعمال کئے جائیں ان کی لمبائی فیشن ایبل ٹرینڈز کا حصہ ہے۔
سویٹر
چاہے کتنی ہی جیکٹس اور کورٹ متعارف کروائے جائیں اونی سویٹر کا انداز بھی پرانا نہیں ہوتا۔یہ انداز صدیوں پرانا ہے۔بلکہ یہ کہنا ہو گا کہ جب سے کپڑے ہیں تب سے سویٹر سردی کے ملبوسات کا حصہ ہے۔سویٹر منتخب کرتے ہوئے یہ خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ سویٹر تیار کرنے کیلئے معیاری اُون اور دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔سویٹر جتنا ہلکا پھلکا ہو اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔اکثر خواتین اسٹائل اور فیشن میں اس قدر مگن ہو جاتی ہیں کہ سویٹر خریدتے ہوئے معیار کا دھیان بھی نہیں رکھتیں ایسے سویٹر جلد کی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔
شال
کشمیری شال کا انداز سدا بہار ہے۔اس کے علاوہ آپ علاقائی کڑھائی اور ڈیزائن سے سجی شالیں بھی اپنا سکتی ہیں جو مشرقی روایات کی پہچان ہیں۔ان کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ شال کو قمیض‘ساڑھی‘انار کلی یہاں تک کہ لہنگے کے ساتھ بھی اوڑھا جا سکتا ہے۔سردی کے موسم میں شال اوڑھنے سے سردی کی بچت بھی ہو گی اور فیشن کے اصول بھی پورے ہوں گے۔سردی کے موسم میں شال خریدنے کا ارادہ ہو تو ہمارا مشورہ ہے میرون’سبز اور آسمانی رنگ کا انتخاب کریں۔یہ رنگ سردی میں خوشگوار موسم کی نوید سناتے ہیں اور اس طرح آپ کا سرد دن خاص بن جائے گا۔اب ہم آپ کو شال اوڑھنے کے انداز بھی بتا دیتے ہیں خواتین اور لڑکیاں دوشالہ‘اکثر چادر یا شال کی صورت میں بڑے شوق سے اوڑھتی ہیں اسے اوڑھنے کے کئی انداز ہیں۔شال وہ کپڑا ہے۔جو سر اور کندھوں کو ڈھانپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یا جسم کے گرد لپیٹا جاتا ہے۔یہ ایسی لوازمات ہے جو فیشن میں بھی شامل رہی ہے۔دوشالہ یا چادر پہننے کے لئے سب سے زیادہ روایتی انداز کندھوں پہ ڈال کر اسے آزاد یا لٹکتا ہوا چھوڑنا ہی آسان ترین اسٹائل ہے اور جب لڑکیاں اسے پہنتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔چھوٹی یا درمیانے سائز کی دوشالہ زیادہ تر جینز‘سادہ قمیض اور اسمارٹ جوتے کی جوڑی کے ساتھ استعمال کریں تو زیادہ دلکش لگتی ہے۔دوشالہ/ اسٹالر پہننے کا روایتی طریقہ روایتی طریقے سے گردن میں اسٹالر لپیٹ کر دونوں طرف سے پھر ایک سرے سے ڈھیلا چھوڑیں۔ اسے بار بار ڈھکنے اور کندھے سے پھسلنے سے محفوظ رکھنے کے لئے بروچ کا استعمال بہتر ہے۔ایک کندھے کو خالی چھوڑ دیں اطراف سے سائیڈ کی طرف کھینچ کر ان کو بروچ کے سائیڈ شامل کریں یاد رکھیں کہ شال پہننے کا روایتی طریقہ بہترہے ۔یہ آسان بھی ہے اور محفوظ بھی۔
شال گرہ اسٹائل روایتی طریقے سے
یہ ایک آسان اسٹائل ہے۔گرہ یا گانٹھ کا انداز مختصر شالوں کے لئے موزوں ہے شال کو گردن میں ڈالیں اور اسے گانٹھ کی شکل میں باندھ لیں۔اس پر لمبا کوٹ پہنیں‘یہ انداز مہذب نظر آئے گا۔
گرم شالیں
سردیوں میں گہرے رنگ خوبصورت لگتے ہیں۔اگر آپ گرم شال پہنا چاہتی ہیں تو کسی گہرے رنگ کا انتخاب کریں تاکہ سرد ہواؤں سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو دلکش بھی بنا دے۔سردی میں گرم شال ایک نعمت کی طرح محسوس ہوتی ہے۔یہ شال پہننا آسان ہے۔گرم شالوں کو صرف رسمی تقریبات کے لئے نہ رکھیں۔انہیں سردی میں استعمال کریں جب آپ باہر جاتی ہیں جیسے فیملی ڈنر یا پارٹی میں تو گرم شال اوڑھیں۔
شال کا اسکارف کی طرف انداز
شال کو اسکارف کی طرح مثلث کی شکل میں فولڈ کریں۔اپنے گلے میں اسکارف کی طرح لپیٹیں اور اسے ڈھیلے سے سامنے باندھ دیں۔ شال کو گھلنے سے روکنے کے لئے آپ ڈھیمے سروں کو بروچ کے ساتھ باندھ سکتی ہیں۔بروچ شال میں خوبصورتی کا اضافہ کرے گا۔مختلف انداز میں شال پہننے کے لئے ایک اور طریقہ ہے جو شال کو مستطیل کی طرح پر موڑ دیتے ہیں۔وسط کو اپنی گردن کے اگلے حصے پررکھیں اور سرے کو کندھوں پر ڈھیلے انداز میں چھوڑ دیں۔
جپسی اسٹائل اسٹالر
اگر آپ شال کوٹ یا جپسی انداز کی طرح پہننا چاہتی ہیں تو کندھے پر لپیٹ کر اسے ڈھیلا چھوڑ دیں اگر آپ شال کے پھسلنے کے بارے میں پریشان ہیں تو پھر اسے اپنی جگہ پر رکھنے کے لئے اپنی پیٹھ کے پیچھے سروں کو باندھ لیں۔شال کا یہ انداز بھی منفرد ہے۔آخری بات شال وہ انداز ہے جو کبھی فیشن سے باہر نہیں ہوتا ہے موسم سرما میں گہرے رنگ کی شال پہننے سے آپ کی شخصیت میں خوبصورتی کا اضافہ ہوتا ہے شال ایک کوٹ کا کم قیمت والا متبادل ہے سادہ سا لباس پہنیں اور کندھوں پر چھپائی یا کڑھائی ہوئی شال ڈالیں۔ہلکا میک اپ خوبصورتی کو بڑھا سکتا ہے۔بالوں کو اسٹائل دیں اس سے آپ کی شال کہیں زیادہ پرکشش اور رنگین نظر آئے گی تخلیقی بنیں اور اپنی شخصیت خود بنائیں۔ شال اوڑھنے کے منفرد انداز اپنائیں۔
تاریخ اشاعت:
2021-01-12
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
سردیوں میں جلد کی حفاظت
-
بیڈ روم کی سجاوٹ کے منفرد اور دلکش انداز
-
زیتون کے تیل سے پایئے رعنائی اور دلکشی
-
ہریالی لائیں گھر سجائیں
-
نیل کلر اور نیل آرٹ
-
خشک اور سرد موسم میں رہیے تروتازہ
-
موسم سرما میں بچوں کی صحت
-
دوران حمل دودھ اور چولائی کے ساگ کا استعمال
-
سردیوں میں دھوپ کے مضمرات سے بچیں
-
ماں بننے کے بعد
Your Thoughts and Comments
Special Clothing Tips For Women article for women, read "Sard Mausaam Aur Fashion Ki Baharain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کے ملبوسات سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.