Sard Mosaam K Fashion - Article No. 2460

Sard Mosaam K Fashion

سرد موسم کے فیشن - تحریر نمبر 2460

خواتین کا فیشن جیولری کے بنا ادھورا لگتا ہے

ہفتہ 7 نومبر 2020

راحیلہ مغل
سردی کا موسم آیا ہے۔تو ظاہر ہے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں بھی لایا ہے۔خاص طور پر ان میں وہ دلفریب فیشن ٹرینڈز بھی شامل ہیں جن کا انتظار لڑکیاں سارا سال کرتی ہیں کہ کب سردی آئے اور وہ ان ٹرینڈز کو اپنائیں۔ان فیشن ٹرینڈز میں اسکارف اس موسم کا بہترین اور فائدہ مند فیشن ہے۔سردی کے موسم میں یہ لڑکیوں کا بہترین دوست قرار پاتا ہے۔
اسکارف کے علاوہ اس موسم کے دیگر نیا لوازمات ہیں اس آرٹیکل میں دیکھتے ہیں۔دراصل جب بھی موسم انگڑائی لیتا ہے تو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک ہر چیز میں تبدیلی آجاتی ہے۔ سردیوں کی بات کریں تو اس موسم میں کپڑوں کا انتخاب گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف موسم کے اثرات کا خیال رکھا جاتا ہے تو دوسری جانب فیشن ٹرینڈ پر عمل کرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یعنی کپڑے پہننے میں گرم بھی ہوں اور دیکھنے میں اسٹائلش اور ٹرینڈی بھی۔آج کل کے فیشن ٹرینڈز کی بات کریں تو خواتین مغربی انداز زیادہ اپنائے نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ کیا پہنیں اور کیا خریدیں کی کشمکش میں مبتلا ہیں تو آج کی تحریر اس کشمکش کو دور کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔تو آئیے جانتے ہیں کہ فیشن ایکسپرٹس کی جانب سے فیشن کی دلدادہ خواتین کیلئے موسم سرما میں کون سے ٹرینڈز تجویز کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹمنٹ کوٹ:۔
موسم سرما کے نئے ٹرینڈ پر عمل کرنے کے لئے آپ کو اپنے سیاہ یا سادہ کوٹ کو پہننے سے اجتناب کرنا ہو گا کیونکہ ایکسپرٹس کی جانب سے اس موسم کے لئے سادہ کے بجائے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے فیشن ڈیزائنرز کی رائے ہے کہ عوام کی اکثریت سرد موسم میں شوخ اور کھلتے رنگوں کو زیادہ پسند کرتی ہے،لہٰذا سیاہ جینز یا سیاہ ٹاپ کے ساتھ مختلف پرنٹس والے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب آپ کے آوٹ فٹ کو ایک خوبصورت اور منفرد لک دے گا۔
اب یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ نے اسٹیٹمنٹ کوٹ پہننا ہے یا پھر کوئی عام کوٹ۔
چنکی چین اسٹائل
خواتین کا فیشن جیولری کے بنا ادھورا لگتا ہے،سردیوں میں جیولری ٹرینڈ کی بات کریں تو اس موسم میں چنکی چین نیکلس کافی مقبول ہیں۔ نیکلس خواتین کی نیک لائن کو خوبصورت اور پُرکشش دکھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ چین نیکلس کا انتخاب انھیں ماڈرن اور فیشنسٹا خواتین کی صف میں لاکھڑا کرتا ہے۔
تاہم،اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ چنکی چین نیکلس مشرقی لباس کے بجائے مغربی طرز کے لباس پر زیادہ جچتا ہے۔
اونی اسکارف
سردیوں میں اونی اسکارف سے بہتر کوئی چیز نہیں یہ آپ کے سر کو گرم رکھتا اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے اور دیکھنے میں بہت اچھی لُک دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سردیوں ایک اونی اسکارف کے بغیر گزارا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایسا اسکارف جو اونی دھاگوں سے تیار کیا گیا ہو۔دو سے تین رنگوں پر مشتمل ہو اور جس پر کڑھائی اور دست کاری کیلئے اچھوتے رنگ اور انداز اپنائے گئے ہوں آپ کے لئے یخ بستہ موسم کا بہترین تحفہ ہے۔
مفلر
اسکارف کے علاوہ مفلر ایک چھوٹا سا اونی کپڑا ہے جسے گردن کے گرد لپیٹتے ہیں یہ چھوٹا سا کپڑا صرف فیشن نہیں بلکہ کار آمد چیز ہے۔
سردی کے موسم میں اگر یخ بستہ ہواؤں سے بچنا ہے تو مفلر ضرور استعمال کریں۔خواتین کو چاہئے کہ مفلر رنگین اور فلور پرنٹ سے سجے لمبے مفلرز استعمال کئے جائیں ان کی لمبائی فیشن ایبل ٹرینڈز کا حصہ ہے۔
سویٹر
چاہے کتنی ہی جیکٹس اور کورٹ متعارف کروائے جائیں اونی سویٹر کا انداز بھی پرانا نہیں ہوتا۔یہ انداز صدیوں پرانا ہے۔
بلکہ یہ کہنا ہو گا کہ جب سے کپڑے ہیں تب سے سویٹر سردی کے ملبوسات کا حصہ ہے۔سویٹر منتخب کرتے ہوئے یہ خیال رکھنا چاہئے کہ سویٹر تیار کرنے کے لئے معیاری اون اور دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔سویٹر جتنا ہلکا پھلکا ہو اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔اکثر خواتین اسٹائل اور فیشن میں اس قدر مگن ہو جاتی ہیں کہ سویٹر خریدتے ہوئے معیار کا دھیان بھی نہیں رکھتیں ایسے سویٹر جلد کی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔

شال
کشمیری شال کا انداز سدا بہار ہے۔اس کے علاوہ آپ علاقائی کڑھائی اور ڈیزائن سے سجی شالیں بھی اپنا سکتی ہیں جو مشرقی روایات کی پہچان ہیں۔ان سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ شال کو قمیض‘ساڑھی‘’انار کلی یہاں تک کہ لہنگے کے ساتھ بھی اوڑھا جا سکتاہے۔سردی کے موسم میں شال اوڑھنے سے سردی کی بچت بھی ہو گی اور فیشن کے اصول بھی پورے ہوں گے۔سردی کے موسم میں شال خریدنے کا ارادہ ہو تو ہمارا مشورہ ہے میرون‘سبز اور آسمانی رنگ کا انتخاب کریں۔یہ رنگ سردی میں خوشگوار موسم کی نوید سناتے ہیں۔اس طرح آپ کا سرد موسم خاص بن جائے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Sard Mosaam K Fashion" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.