Sardi Aayi Fashion Layi - Article No. 1961

Sardi Aayi Fashion Layi

سردی آئی فیشن لائی - تحریر نمبر 1961

سردی آئی فیشن لائی

جمعہ 11 جنوری 2019

راحیلہ مغل
سردی کا موسم آیا ہے ۔تو ظاہر ہے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں بھی لایا ہے ۔خاص طور پر ان میں وہ دلفریب فیشن ٹرینڈز بھی شامل ہیں جن کا انتظار لڑکیاں سارا سال کرتی ہیں کہ کب سردی آئے اور وہ ان ٹرینڈز کو اپنائیں ۔
ان ٹرینڈز میں اسکارف اس موسم کا بہترین اور فائدہ مند فیشن ہے ۔سردی کے موسم میں یہ لڑکیوں کا بہترین دوست قرار پاتا ہے ۔

اسکارف کے علاوہ اس موسم کے دیگر لوازمات ذکر اس اس آرٹیکل میں کرتے ہیں ۔
اونی اسکارف:۔
سردیوں میں اونی اسکارف سے بہتر کوئی چیز نہیں یہ آپ کے سر کو گرم رکھتا اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے اور دیکھنے میں بہت اچھی لُک دیتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں ایک اونی اسکارف کے بغیر گزارا کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسا اسکارف جو اونی دھاگوں سے تیار کیا گیا ہو ۔

دو سے تین رنگوں پر مشتمل ہو اور جس پر کڑھائی اور دست کاری کیلئے اچھوتے رنگ اور انداز اپنائے گئے ہوں آپ کے لئے یخ بستہ موسم کا بہترین تحفہ ہے ۔
مفلر :۔
اسکارف کے علاوہ مفلر ایک چھوٹا سا اونی کپڑا ہے جسے گردن کے گرد لپیٹتے ہیں یہ چھوٹا سا کپڑا صرف فیشن نہیں بلکہ کار آمد چیز ہے ۔سردی کے موسم میں اگر یخ بستہ ہواؤں سے بچنا ہے تومفلر ضرور استعمال کریں ۔
خواتین کو چاہئے کہ مفلر رنگین اور فلور پرنٹ سے سجے لمبے مفلرز استعمال کئے جائیں انکی لمبائی فیشن ایبل ٹرینڈز کا حصہ ہے ۔
سویٹر :۔
چاہے کتنی ہی جیکٹس اور کورٹ متعارف کروائے جائیں اونی سویٹر کا انداز بھی پرانا نہیں ہوتا ۔یہ انداز صدیوں پرانا ہے ۔بلکہ یہ کہنا ہوگا کہ جب سے کپڑے بنے ہیں تب سے سویٹر سردی کے ملبوسات کا حصہ ہے ۔

سویٹر منتخب کرتے ہوئے یہ خیال ضرور رکھنا چاہئے کہ سویٹر تیار کرنے کیلئے معیاری اُون اور دھاگے استعمال کئے گئے ہیں ۔سویٹر جتنا ہلکا پھلکا ہواتنا ہی اچھا ہوتا ہے ۔اکثر خواتین اسٹائل اور فیشن میں اس قدر مگن ہوجاتی ہیں کہ سویٹر خریدتے ہوئے معیار کا دھیان بھی نہیں رکھتیں ایسے سویٹر جِلد کی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں ۔
شال :۔
کشمیری شال کا انداز سدا بہار ہے ۔
اسکے علاوہ آپ علاقائی کڑھائی اور ڈیزائن سے سجی شالیں بھی اپنا سکتی ہیں جو مشرقی روایات کی پہچان ہیں ۔ان کی سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ شال کو قمیض ‘ساڑھی‘انار کلی یہاں تک کہ لہنگے کے ساتھ بھی اوڑھا جا سکتا ہے ۔
سردی کے موسم میں شال اوڑھنے سے سردی کی بچت بھی ہوگی اور فیشن کے اصول بھی پورے ہوں گے ۔
سردی کے موسم میں شال خریدنے کا ارادہ ہوتو ہمارا مشورہ ہے میر ون ‘سبز اور آسمانی رنگ کا انتخاب کریں ۔یہ رنگ سردی میں خوشگوار موسم کی نوید سناتے ہیں ۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Sardi Aayi Fashion Layi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.