Shawl - Aik Bawaqar Orhni - Article No. 2541

Shawl - Aik Bawaqar Orhni

شال․․․ایک باوقار اوڑھنی - تحریر نمبر 2541

سردیوں کی گرم شال ضرورت بھی اور فیشن بھی

پیر 8 مارچ 2021

کسی نے کہا تھا اب کی بار سردیاں زیادہ پڑیں گی گرم کپڑوں کا انتظام کر لینا اور ماہرین ماحولیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی اور اس پر طرئہ یہ کہ خاندانوں میں شادیاں بھی اسی سیزن میں ہوتی ہیں۔سویٹر اور فل کورٹس کراچی میں کم ہی پہنے جاتے ہیں خاص کر شادی کی تقریبات میں خواتین گرم شالیں ہی اوڑھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ یہ آرام دہ،حرارت آمیز،دلنشین ڈیزائنوں اور پرکشش رنگوں میں بھی دستیاب ہیں اور ہر قسم کے پہناوے پر جچ جاتی ہیں۔

دن کے اوقات میں بھی بعض خواتین دوپٹے کی جگہ شال اوڑھتے دکھائی دیتی ہیں۔سادہ اونی شالوں سے سردی سے بچاؤ بھی ہوتا ہے اور یہ شخصیت پر خوشگوار اثرات بھی مرتب کرتی ہیں۔فینسی شالوں میں آج کل مخمل کے میٹریل سے کاڑھی ہوئی اور کامدار شالیں زیادہ پسند کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)


کشمیری شالیں
یہ گزشتہ تین صدیوں سے مشہور اور قیمتی شالیں کشمیر کے ہنر مندوں کی تیار کردہ ہمارے یہاں مخصوص دکانوں پر دستیاب ہوتی ہے۔

کراچی کے علاقے زیب النساء اسٹریٹ پر کشمیریوں کی دکانوں پر اصل پشمینہ شال مل جاتی ہے مگر یہ مہنگے داموں دستیاب ہوتی ہے۔یہ شالیں ہاتھ کے علاوہ اب مشین سے بھی بنائی جانے لگی ہیں۔وادی کشمیر کے اس فن پر کئی تہذیبوں کے اثرات محسوس کئے جا سکتے ہیں ۔اس خوبصورت خطے پر مغلوں،افغانیوں،سکھوں اور ڈوگروں کی حکومت رہی ہے۔موجود شال پرانی تمام اقوام کے ہنر مندوں کے ہنر کا عکس دیکھا جا سکتا ہے۔
یعنی اس کی بنت،ٹانگوں اور نمونوں میں امتزاج پایا جاتا ہے۔کشمیر میں 17 ویں صدی سے قبل بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ایک سیاح بیرن خان بیوگل نے سلطان زین العابدین (1470-1420ء)کے دور میں شال سازی کو صنعت کا درجہ دیا تھا جبکہ یہ سولہویں صدی سے بنائی جاتی تھیں اس صنعت نے کم و بیش پانچ لاکھ افراد کو روزگار مہیا کیا ہے۔پاکستان میں گلگت کے مقام پر مقامی دستکاروں کی تیار کردہ شالیں اپنی مارکیٹ بنا رہی ہیں۔پشمینہ ہمارے یہاں بھی بنی جاتی ہے۔اس میں اونی،سوتی،ہمادار،تارکشی اور Emboss کے علاوہ کھاڈی اور چلاسی شال کی ورائٹی بھی ملتی ہے۔اب جیسا موقع ہو،جیسا موڈ اور تقریب کی نوعیت ہو ویسی شال اوڑھنے کا انتخاب ہمارے پاس ہوتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Shawl - Aik Bawaqar Orhni" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.