Shrugs - Article No. 3041

Shrugs

شرگز - تحریر نمبر 3041

پارٹیوں میں پہننے کے لئے اچھا اور منفرد انتخاب

ہفتہ 31 دسمبر 2022

شرگز،سے مراد وہ سویٹر ہیں،جو عام طور پر آدھی اور پوری آستین والی جیکٹ کی طرح کے ہوتے ہیں۔گزشتہ کچھ برسوں سے ہماری خواتین اسے بے حد پسند کر رہی ہیں،کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ اسے پہننے سے بوجھل پن محسوس نہیں ہوتا،گھریلو امور کی انجام دہی بھی سہل رہتی ہے اور ساتھ ہی مختلف قسم کے لباس کے ساتھ نہایت جاذب نظر محسوس ہوتا ہے۔جوں ہی سرد رتوں کا آغاز ہوتا ہے،اس کا استعمال شروع ہو جاتا ہے،جیسے آج کل شامیں اور راتیں خنک ہونے لگی ہیں،ایسے میں ہلکے پھلکے شال کے اسٹائل کے بنے ہوئے شرگز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
بولیرو جیکٹ بھی اس کی ہی ایک قسم کہلاتی ہے،جو نیچے سے ایک جیسی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ پلین شرگ،بولیرو شرگ جیکٹ،اوپن شرگ،بولیرو کارڈیگن،شرگ سویٹر،منی شرگ،پلین شرگ،ملٹی کلر شرگ،ڈیفوڈل شرگ،وسکاس منی شرگ،اسکن وسکاس شرگ،کاٹن جرسی شرگ،آستینوں والی شرگ اور اس کے علاوہ بے شمار ورائٹی بازار میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)


پلین شرگ دیکھنے میں بہت سادہ،لیکن پہننے میں خوبصورت اور لمبی ہوتی ہے۔

یہ چست اور کھلی فٹنگ میں بھی بہ آسانی مل جاتے ہیں۔پولی ایسٹر شرگ بھی مختلف رنگوں میں بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ایمبرائیڈری اور سادہ شرگز جینز اور ٹراوزرز کے ساتھ پہنی ہوئی بہت اچھی لگتی ہیں۔اس کے علاوہ لائن اسکرٹس اور شرٹس کے اوپر میکسی اسٹائل کے شرگز کا اسٹائل بھی منفرد نظر آتا ہے۔ٹاپ اور اسکرٹس پر بھی میکسی اسٹائل شرگز معیاری اور خوبصورت لگتے ہیں۔
واٹر فال شرگز پارٹیوں میں پہننے کے لئے اچھا اور منفرد انتخاب ہے۔شمر اور لیدر کے کپڑوں پر واٹر فال شرگز پہننے کے بعد بالکل نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ڈولمن شرگز کو کیپری کے ساتھ پہنا جائے،تو بہت بھلا لگتا ہے۔
کالج اور یونیورسٹی کی لڑکیاں شال سے زیادہ ان شرگز کا استعمال کرتی ہیں۔یہ چھوٹے بڑے ہر سائز میں مل جاتے ہیں اور پہننے میں بھی منفرد لگتے ہیں۔
اوپن فرنٹ شرگز یعنی کہ سامنے سے کھلے ہوئے شرگز کا اسٹائل بھی الگ ہے۔اوپن فرنٹ شرگز کا استعمال پٹیالہ شلوار کے ساتھ کیا جائے،تو دیکھنے والے کو بھی اچھا لگتا ہے۔اس کے علاوہ اجرک کے بنے ہوئے شرگز بھی ملتان اور سندھ میں بڑی تعداد میں مل جاتے ہیں۔اجرک والے شرگز جینز اور پٹیالہ شلوار کے ساتھ بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں۔پرنٹڈ شرگز اور لائننگ والے شرگز مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔پرنٹڈ شرگز بلڈنگ کے ڈیزائن،پھولوں اور مختلف آرٹ کے ڈیزائن سے بنی ہوتی ہے اور اس طرح کا فیشن بھی خواتین میں بے حد مقبول ہے۔پرنٹڈ شرگ جینز اور شرٹ کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہے۔اس کو پارٹیوں اور دفاتر میں پہننے کے لئے مناسب سمجھا جاتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Shrugs" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.