Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat - Article No. 3095

Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat

سرخ رنگ کے آپ کی شخصیت پر اثرات - تحریر نمبر 3095

اگر یہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ فوراً فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ہفتہ 18 مارچ 2023

یہ گلاب کا رنگ ہے،شباب کا رنگ ہے۔محبت و چاہت،خلوص و اپنائیت،حسن و جمال،یاری دوستی،تپاک و گرم جوشی،جوش و جذبات،شدت و حدت اور سوزِ عشق کا رنگ ہے۔جہاں تک اس رنگ کے خواص و خصوصیات کا تعلق ہے،تو رنگوں کا علم رکھنے والے کہتے ہیں کہ قرمزی رنگ پسند کرنے والے عموماً بہت زندہ دل،زندگی سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ افراد تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال فن کارانہ ذہن رکھتے ہیں اور اس رنگ سے محبت رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ بہت خوش مزاج،پُرامید،ہمدرد و مہربان،دوسروں کا خیال رکھنے اور تعمیر و ترقی کی ترغیب دینے والے انسان ہیں۔
اپنی بے ساختہ اور جذباتی فطرت کے باوجود آپ خاصے عام فہم اور عملی ہیں،تو ایک آزاد روح ہونے کے باوجود بہت منظم بھی ہیں،مگر زندگی کے کسی بھی معاملے میں کنزرویٹو یا محدود رہنا پسند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اس رنگ میں اتنی توانائی،اتنی کشش ہے کہ اس کا چاہنے والا،بہت چاہ کر بھی خود کو کسی ہجوم میں الگ تھلگ نظر آنے،ممیز و ممتاز ہونے سے نہیں بچا سکتا۔

یہ دراصل زندگی میں اپنی راہوں کے خود تعین کرنے،سوتی یا جاگتی آنکھوں سے دیکھے گئے اپنے خوابوں کو تعبیر دینے والوں کا رنگ ہے۔
سرخ رنگ جذباتیت اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔اگر یہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ فوراً فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔صنف مخالف کے لئے کشش رکھتے ہیں اور ہر بات میں جیت آپ کا مقدر اور خواہش ہے۔
آپ ایک اچھے لیڈر ہیں۔آپ زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں۔آپ کو اپنی زندگی پر قابو ضرور ہے مگر کبھی نازک وقت آنے پر آپ اس کے غلام بھی بن سکتے ہیں۔اگر آپ سرخ رنگ کو ناپسند کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی کو جینے کی خواہش مر چکی ہے اور عملی طور پر جذباتی تعلقات کے حوالے بھی آپ کو بے مزہ کر دیتے ہیں۔آپ نے اپنی خواہشات کو اتنا دبایا ہے کہ جذبات ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ دنیا سے کچھ الگ،منفرد نظر آنا چاہتے ہیں،تو پھر آپ کو میجنٹا رنگ کی طرف جانا چاہیے۔“،”ایک کلر بلائنڈ سوسائٹی کے لئے میجنٹا سے بہتر انتخاب کوئی نہیں ہو سکتا۔“،”میجنٹا دراصل ایک نسوانی رنگ ہے اور دنیا میں جتنے نسائی رنگ ہے،اُن کی ایک اضافی خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ پیار و محبت،خلوص و وفا اور ممتا کے جذبات سے بھی لب ریز ہوتے ہیں۔“

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.