Umar To Barhti Hai Barhti Jaye Gi - Article No. 1999

Umar To Barhti Hai Barhti Jaye Gi

عمر تو بڑھتی ہے بڑھتی جائے گی - تحریر نمبر 1999

یہ ایک انوکھا واقعہ ہے کہ ماہرین جلد نے سدا جوان رکھنے والے ملبوسات کا تعین کر دیا ہے ۔خواتین عموماً اپنی جلد کی حفاظت اور سدا جوان رہنے کیلئے بے شمار مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں

منگل 5 مارچ 2019

یہ ایک انوکھا واقعہ ہے کہ ماہرین جلد نے سدا جوان رکھنے والے ملبوسات کا تعین کر دیا ہے ۔خواتین عموماً اپنی جلد کی حفاظت اور سدا جوان رہنے کیلئے بے شمار مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں ۔متعدد لوشنز،کریمیں ،اور سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔اور اب آگئے بیوٹی کپڑے بھی․․․․
Seattleسے تعلق رکھنے والے اس برانڈ نے حال ہی میں Collagen collectionپر مبنی انقلابی لباس متعارف کرایا ہے جس میں اسکارف،Top، Hoodiesاور تکئے کے کور(غلاف)
تک شامل ہیں ۔

ابتدائی طور پر یعنی اس لباس کی تعارفی قیمت 98ڈالرز ہے۔
اس انقلابی لباس UV,Peptides Collagenسے حفاظت پسینے کی بدبو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ان خاصیتوں کے علاوہ یہ جلد کو نرم و ملائم اور جوان رکھتا ہے ۔
اس لباس کی دھلائی بھی آسان ہے ۔

(جاری ہے)

آپ اپنی واشنگ مشین میں اس کو دھو سکتی ہیں ۔
اس لباس کے مخصوص اجزاء کون سے ہیں ؟
ماہرین کے مطابق اس لباس میں سمندری جڑی بوٹیوں سے حاصل ہونے والی Collagenکو مختلف حصوں میں لگایا گیا ہے ۔

اس طرح یہ فائبر جسم کو مختلف جگہوں پر Collagenمہیا کرتا ہے ۔اس طرح جلد کو براہ راست نمی ملتی رہتی ہے ۔یہ نمی جلد کو تمام دن Hyderateرکھتی ہے ۔کپڑوں میں موجود
Peptidesکو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ قدرتی مہک دیتے رہتے ہیں ۔
جبکہ اس کا میٹریل UVa,UPF50اور UVBشعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے ۔جاپانی زبان میں Bukiکا مطلب حفاظت اور دفاع کرنا ہے اس فیبرک کو تھرموریگولیشن ،موئسچرمینجمنٹ ،ڈائمک اسٹریچ اور جلد کی حفاظت وبحالی کے لئے مفید تصور کیا گیا ہے ۔

اس لباس کے ساتھ ایک Hoodyبھی مہیا کی جاتی ہے جو قیمتاً مہنگی ہے یعنی 178ڈالر اس کی قیمت ہے ۔یہ نیوی بلیو اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہے ۔کہتے ہیں کہ اس Hoodyکو پہن کر چہرے اور گردن پر عمر کے اثرات واضح نہیں ہوتے۔
خریداروں کی پسندیدگی کے مطابق اس کے مختلف گلے ہیں جن میں گول گلہ،بندگلہ اور Vشیپ موجود ہے ۔
Bukiکے ترجمان نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لباس کو عالمی سطح پر پسند کیا جارہا ہے ۔
یہ حسن وجلد کی حفاظت کے لئے بہترین ہے۔
Collagenدراصل ہمارے پٹھوں (عضلات )جوڑوں اور نسوں کے علاوہ پٹھوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔
یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ کو لا جن کی سپلیمنٹ لینے سے بھی بڑھتی عمر بڑھنا نہیں رک سکتی تاہم جلد کی تروتازگی اور خوبصورتی بر قرار رہتی ہے ۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Umar To Barhti Hai Barhti Jaye Gi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.