Yeh Tasalz Hain Naye Rujhan Ki Ikhtira - Article No. 1994

Yeh Tasalz Hain Naye Rujhan Ki Ikhtira

یہ ٹسلز ہیں نئے رجحان کی اختراع - تحریر نمبر 1994

یہ چھوٹی بڑی رنگین لڑیاں لباس اور دیگر اشیاء پر خوب جچتی ہیں

بدھ 27 فروری 2019

ٹسلز کی تاریخ بہت قدیم ہے ۔سلائی کڑھائی کئی ادوار میں شاہی خاندانوں میں مقبول رہی ہے اور ٹسلز اس وقت بھی بنائے اور ملبوسات پر سجائے جاتے تھے۔ ماضی میں یہ بل کھاتے ہوئے اور مڑے ہوئے یا بوٹائی کی مانند ہوتے تھے ۔اس کے بعد گول اور مختلف ہیتوں اور Sizeمیں متعارف کرائے گئے۔آج کل پاکستا ن میں لمبے باریک دھاگوں سے بنے ہوئے کافی مقبول ہیں ۔
کہتے ہیں کہ 330عیسوی دور میں بھی جبکہ کپڑے کی صنعت کو ترقی ملی تو ٹسلز پردوں، تکیوں کے غلافوں اور بستروں کی چادروں کے اطراف سجائے جانے لگے ۔

ان سے مختلف اشیاء سجانے کا باقاعدہ آغاز بھی چین سے ہوا تھا۔یہاں اول اول دیکھا گیاکہ چھوٹی بچیوں کے جوتوں کو آراستہ کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے ٹسلز آویزاں کئے گئے۔
کپڑوں کے جوتے بنائے جانے لگے اور ان جوتوں کو گودوالی بچیوں کے پیروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

پھر ان کو بچیوں اور خواتین کے ملبوسات کی زینت بننے کا شرف حاصل ہوا ۔

ہمارے ہاں Laceکے بارڈر پر بھی ٹسلز لگائے جاتے ہیں ۔اس فیشن کی ابتدا سولہویں صدی میں ہوئی تھی ۔
یہ ٹسلز خوشنما دھاتوں کے ساتھ چسپاں کئے جاتے ہیں اور ندرت کا یہ عمل خاصا پر کشش ہوتا ہے ۔ممکن ہے کہ اسی وجہ سے یہ قیمتاً مہنگے ہوتے ہیں بہر حال جو چیز ہمارے ملبوسات اور دیگر سامان آرائش کو سجا سنواردے اس کی قیمت زائد بھی ہوتو گوارا ہو جاتی ہے ۔
19ویں صدی میں ٹسلز کی Laceعروسی گاؤنز پر لگائی جاتی تھی ۔یہ سلور اور گولڈن رنگوں کی ٹسلز ملبوسات کو دلکش بنادیتی ہیں ۔آج بھی ماڈرن ڈیزائنرز دلہنوں کے لباس کی آرائش مختلف انداز کی ٹسلز کی مدد سے کرنے لگے ہیں تاریخی شواہد کے مطابق ملبوسات کو نظر بد سے بچانے کے لئے بھی لوگ ٹسلز کا استعمال کرنے لگے۔
ٹسلز کیسے بنائے جاتے ہیں ؟
ریشے یادھاگوں کو ایک مخصوص جگہ پر جوڑے رکھنے کے لئے مضبوط دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

زیادہ تراون اور ریشم ہی کا میٹریل استعمال ہوتا ہے ۔اسی طرح کاٹن کے دھاگے بھی استعمال ہوتے ہیں ۔آج کل چمڑے سے بھی بنائے جارہے ہیں ۔ٹسلز کے فائبرز کے بھی کئی اقسام ہیں ۔چمڑے کے ٹسلز عموماً بیگز پر لگائے جاتے ہیں ۔اون پر تقریباً 12کٹس ہوتے ہیں یہ زیادہ تر اسٹریپس یا بیگز کے فرنٹ پر لگے ہوتے ہیں ۔
بیڈ ٹسلز
فینسی ملبوسات کے مطابق تیار کئے جاتے ہیں ۔
سلک کے دھاگے میں بیڈز کو پرودیا جاتا ہے ۔اور آخر میں نگینہ پرودیا جاتا ہے ۔کرسٹل بیڈز ملبوسات کے ساتھ ساتھ پر سز پر بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔یہ بیڈز پلاسٹک اور لکڑی دونوں میٹریلز میں ہو سکتے ہیں ۔
جھمکی ٹسلز
نوجوان بچیوں کے Earingsکی مانند ایک پینڈ نٹ ہوتا ہے یہ دوپٹوں اور ساڑھی کے بلوں پر بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔اور بلاؤز کی پشت پر بھی لگا سکتے ہیں ۔
لمبی ڈوری کو گانٹھ کی صورت میں باندھا جاتا ہے جس کے اختتام پر یہ ٹسلز لگائے جاتے ہیں ۔یہ وزنی اور نمایاں بھی ہوتے ہیں ۔
زرقون ٹسلز
یہ قدرے مہنگے اور گول ساخت کے ہوتے ہیں لیکن چوکور بھی ہو سکتے ہیں اور دھات پر زرقون (نگینے)آویزاں کئے جاتے ہیں ۔یہ جوتوں ،پرسوں ،ملبوسات اور دیگر ایشاء پر لگائے جا سکتے ہیں ۔
شرٹ ٹسلز
یہ پچھلے برس سے فیشن کا ایک منفرد جزو بنے ہوئے ہیں ۔
یہ قمیض یا کرتی کے گلے اور بارڈر لگائے جاتے ہیں اور سائز میں قدرے چھوٹے ہوتے ہیں ۔آپ چاہیں تو ہم رنگ یا پھر قمیض میں موجود کسی متضاد رنگ سے مطابقت رکھنے والے رنگ کے ٹسلز استعمال کر سکتی ہیں ۔
ٹسلزاےئررنگز
کانوں کے آویزوں میں بھی یہ اسٹائل اپنی چھپ دکھلانے آچکا ہے ۔یہاں آپ کو نگینوں ،موتیوں اور ریشمی دھاگوں سے بنے ہوئے آویزے یقینا متاثر کرتے ہیں ۔
یہ بھی ایک جھمکی کی مانند ہوتے ہیں ۔
بعض آویزوں اور نیکلس پر دھات کے ٹسلز بھی جڑے ہوتے ہیں ۔
ٹسلز بریسلیٹ
جینز اور شرٹ پہننے والی خواتین اسٹیٹمنٹ جیولری کی شوقین ہو سکتی ہیں تا کہ ان کے فیشن کی شعوری کوشش بار آور ثابت ہو اور وہ Up to Dateنظر آئیں ۔بریسلیٹ میں لگے ٹسلز ان پر جچتے بھی بہت ہیں ۔
غرضیکہ یہ پھندے جیسی خوبصورت لڑیاں نہ صرف لباس بلکہ جوتوں ،پرسوں اور دیگر اشیاء پر براجمان ہیں اور دلکش پہناوؤں کی ایک ضرورت بن چکی ہیں ۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Yeh Tasalz Hain Naye Rujhan Ki Ikhtira" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.