2019 K Hand Bags Ki Bahar - Article No. 2144

2019 K Hand Bags Ki Bahar

2019ء کے ہینڈبیگز کی بہار - تحریر نمبر 2144

فیشن اور ٹرینڈوقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے ہر زمانے نے فیشن کے بد لتے رنگ دیکھے ہیں۔

منگل 20 اگست 2019

نایاب اظہر
فیشن اور ٹرینڈوقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے ہر زمانے نے فیشن کے بد لتے رنگ دیکھے ہیں۔لوگ نت نئے رجحانات سے آشنہ ہوتے ہیں اور فیشن کے ہر دور نے لوگوں کو انوکھے ونرالے طرز ادا سے روشناس کیا ہے۔یہ سچ ہے کہ ہینڈ بیگز ہمیشہ سے ہی خواتین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔کسی زمانے میں یہ کپڑوں کے رنگوں کے ساتھ میچنگ کرکے لیے جاتے تھے تو کسی زمانے میں ان کی بناوٹ کو شہرت حاصل ہوئی۔
آج بھی ہینڈ بیگز کو اُتنی ہی مقبولیت حاصل ہے جتنی پچھلے زمانوں میں تھی۔ہینڈ بیگز کی صدا بہار مقبولیت کا راز ان کے روز مرہ کی ضرورت استعمال میں پوشیدہ ہے ۔یہ نا صرف شخصیت کی خوبصورتی کو اُبھارتے ہیں بلکہ استعمال کی اشیاء کو منظم طریقے سے محفوظ بھی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کل کے ٹرینڈ کے حصاب سے ہر قسم،طرز ،ڈیزائن ،بناوٹ اور اسٹائل کے بیگز کا رجحان ہے۔

لیکن ان کا انتخاب غوروفکر کے ساتھ کیا جائے تو ہی بہتر ہے تاکہ شخصیت پہ غلط اثر مرتب نہ ہو۔
اس سال کم عمر بچیوں میں پر ینٹیڈ(Printed)اورپیٹر نڈ(Patterned)بیگز کا رجحان زیادہ ہے۔رنگ برنگے مختلف پرینٹس پہ مشتمل یہ بیگز بچیوں کی ہنس مُکھ طبیعت کی عکاسی کرتے ہیں ۔سینگل شولڈر بیگ ہو یا ڈبل شولڈر،دونوں ہی یکساں مقبول ہیں۔کپڑے سے تیار کردہ بیگز جتنے کل پسند کیے جاتے تھے اُتنے ہی آج پسند کیے جاتے ہیں ۔
اگر چہ کپڑوں کے بیگز پہ فلور لپر ینٹس کو دیگر ڈیزائن سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔بناوٹ کا ذکر کریں تو مینی بیک پیکس(mini backpacks)کا استعمال عروج پر پہنچتا نظر آرہا ہے۔چمڑے سے بنائے گئے یہ بیگز سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں اور اس طرز میں تشکیل کیے جاتے ہیں جس سے دلکش لگیں۔مینی بیک پیکس کیری کرنے والوں کو اکثر کم عمر تصوڑکیا جاتا ہے جو کہ کسی حد تک درست بھی ہے۔
رنگوں میں سے گلابی رنگ ہمیشہ سے ہی بچیوں کی پہلی پسند رہی ہے ۔اس کے علاوہ فیروز ی ،جامنی ،لیمن ییلو اور اس طرح کے دیگر شوخ رنگوں کا ٹرینڈ ہے۔ناز کی جھلکتے شوخ رنگوں کی خصلت کو اُبھارتے ٹرانسپیڑ ینٹ بیگز(Transparent bags)بھی بچیوں میں خاصے مقبول ہیں ۔شفاف پلاسٹک سے بنے ان بیگز کے اندر اکثر اوقات ایک اور پاؤچ شامل ہوتا ہے ۔ڈبل لیبرز والے یہ بیگز دیگر اقسام سے منفرد اور اسٹائلش معلوم ہوتے ہیں۔

کسی زمانے میں لڑکیاں شوخ رنگوں کے بیگز کیری (carry) کرناپسند کرتیں تھیں،اس سال پیسٹل(pastel)رنگوں کی طرف جھکاؤزیادہ ہے ۔شوخ وچنچل طبیعت کے برعکس ،لڑکیاں آج کل پیسٹل رنگوں کے بیگز لینا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ پیسٹل کلرز خواتین کی شخصیت کو سوبر بناتے ہیں اور تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔پیسٹل کلر ز کے ساتھ ساتھ مونو کروم سکیم(monochrome scheme)اور کلر ز کو انفرادی طور پر مقبولیت حاصل ہے۔
پیسٹل ہو یا مونو کروم ،نوجوان لڑکیوں کے لیے شولڈر بیگز موزوع قراء دئے گئے ہیں اور لیے ہوئے خوبصورت لگتے ہیں ۔اس سال کر اس باڈی بیگز(cross body bags)بھی خواتین کے انتخاب کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔کر اس باڈی بیگز دراصل شولڈر بیگز ہی کی قسم ہیں بس ان کو لینے کا طرز مختلف ہے ۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہورہا ہے،کر اس باڈی بیگ کی سٹریپ ایک کندھے پہ رکھ کر آگے کی طرف دوسرے کندھے کی جانب ترچھا کر کے لیا جاتا ہے۔
کرا س باڈی اور شولڈر بیگز سادہ اسلو ب کے زیادہ حسین معلوم ہوتے ہیں ۔پچھلے کچھ ساتوں سے قریشیہ سے تیار کردہ بیگز لڑکیوں کو مرغوب تھے لیکن اب عدم توجہ کا باعث بن چکے ہیں ۔ خواتین کی جانب بڑھیں تو ٹوٹ ہینڈ بیگز (totes)اور باکس ہینڈ بیگز(handbags box)کی شہرت دیکھنے کو ملتی ہے۔لمبے شولڈر بیگز کے بجائے ٹوٹ بیگز پکڑ نا خواتین زیادہ پسند کرتیں ہیں ۔
خواتین کی ضروریات کے مطابق ہینڈ بیگز کا سائز بھی متفرق ہوتا ہے۔ضرورت کے مطابق سنگھار کا یہ لواز ماتی حصہ کبھی مینی ڈفل بیگز(mini duffle bags)کی شکل اختیار کر لیتا ہے،کبھی بکل بیگز(Buckle bags)،کبھی بکیٹ بیگز(bucket bags)تو کبھی سنیپ کلیپ بیگز(Snap Clasp bags)کی صورت میں نمودار ہوتا ہے ۔خواتین کے لیے بیگزمیں ڈارک کلرز فیشن میں ان ہیں۔
بیگز جس مرضی قسم پا شکل کے ہوں،ہر موقع پہ عورتوں کے ہمراہ نظر آتے ہیں اور ہر اچھے بُرے وقت میں اُن کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔
ہینڈ بیگز کا چناؤ موقع کی مناسبت کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے کیونکہ مختلف تقریبات اور مواقع کے لحاظ سے مختلف اقسام اور طرز کے بیگز کیری کیے جاتے ہیں ۔اس چیز میں
لا پرواہی آپ کی لُک(Look)اور امپراشن کو لوگوں کے سامنے غلط تائثر دے سکتی ہے ۔ٹرینڈ پچھلے سالوں سے بہت بار بدل چُکا ہے لیکن ایک چیز جو مستقل رہی ہے،وہ ہے کلچیز(clutches)کی مقبولیت ۔

عید کا تہوار ہو ،کسی قسم کی تقریب ہو یا شادی بیاہ کا موقع کلچز ہمیشہ سے خواتین کی زینت وزیبائش میں موثق کردار ادا کرتے آئے ہیں ۔ہینڈ بیگز کی یہ مرغوب قسم ہاتھوں میں تھامے دل پزیر معلوم ہوتے ہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پہ کلچز موتیوں اوردیگر جواہرات سے لدے ہوتے ہیں اور مختلف قسم کے ریشمی دھاگوں سے سجائے جاتے ہیں ۔ان تقاریب میں میٹیلک(metallic)،دھاتی رنگ ابھی بھی سبقت لے جارہے ہیں جیسے کہ گولڈ (gold)،سلور (silver)،کوپر (copper)،گریے(grey)اور ان کے ساتھ پسند کیے جانے والی صدا بہار مونو کرو م سکیم۔
عید کے خوشگوار موقع پہ کلچز اور لانگ شالڈر بیگز خواتین میں یکساں مقبول ہیں ۔عید پہ سیمی فارمل بیگز کیری کیے جاتے ہیں جو کہ پرلز (pearls)،مختلف سٹونس (stones)،مصنوعی پھول،سٹڈز(studs)کی خوبصورتی سے آراستہ ہوتا ہے ۔کچھ سال قبل لباس کے ساتھ میچنگ کرکے بیگز لیے جاتے تھے لیکن اب بیگز من پسند پہناوے کے رنگوں کے ساتھ کانٹراسٹ (contrast)کر کے لینے کا رواج ہے۔
ہینڈ بیگز پکڑنے کا سٹائل شخصیت کا آئنہ دار ہوتا ہے۔موقع کے حصاب سے موزوں ہینڈ بیگز کے انتخاب کے بعد ان کو کیری کرنے کا انداز پوشش یا اسٹائل آتا ہے۔کہنیوں میں ہینڈ بیگز لینے والے کو خود اعتماد ،دونوں ہاتھوں میں بیگز پکڑنے والے کو شرمیلا اور ایک ہاتھ میں بیگز تھا منے والے کو پیشہ ور قصور کیا جاتا ہے۔
ہینڈ بیگز کی خریدار میں خریدنے والے کی پسند اور ناپسند بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ہیند بیگز ٹرینڈز ہر سال بدلتے رہتے ہیں ،ہر سال منفرد اور اچھوتے انداز کے بیگز مارکٹ میں نمودار ہوتے ہیں لہٰذا زیادہ مہنگے بیگز نہ خریدنے کا مشورہ دیں گے کیونکہ متوقع ٹرینڈز کا مکمل طور پہ تبدیل ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہینڈ بیگز کے بغیر خواتین کا بناؤ سنگھار ادھورا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "2019 K Hand Bags Ki Bahar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.