Aa Raha Hai Barkaton Wala Mah E Siyam - Article No. 3367

آ رہا ہے برکتوں والا ماہِ صیام - تحریر نمبر 3367
اس مہینے میں خواتین کے معمولات میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے
بدھ 5 مارچ 2025
اس میں شک نہیں کہ ماہِ رمضان میں خواتین کی ذمہ داریوں کی فہرست کچھ لمبی ہو جاتی ہے۔رمضان شروع ہونے سے قبل گھروں کی صفائی کرنا، گھر والوں کے لئے سحری و افطاری کا خصوصی اہتمام کرنا، بچوں کے ضروری کام نمٹانے کے ساتھ ساتھ انہیں نماز اور قرآن کی طرف متوجہ کرنا، صبح سے شام تک گھر کے تمام کاموں کو نمٹاتے ہوئے اگلے دن کی بھاگ دوڑ کا نقشہ اپنے ذہن میں تیار کرتے رہنا ہر خواتین کا شیوہ ہے۔ان سب کاموں کے علاوہ اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق عبادت کرنا بھی خواتین کے لئے بہت اہم ہے۔چونکہ اس ماہ میں چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اس لئے خواتین کو چاہیے کہ زیادہ وقت تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور دیگر نفلی عبادات میں گزارے۔
(جاری ہے)
ماہِ رمضان میں اہلِ خانہ کی زبان کے چٹخارے پورے کرنے کے لئے دسترخوان پر نئی نئی ڈشز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اپنے سحر و افطار کے حصوں میں غریب، مستحق اور نادار روزہ داروں کا حصہ بھی ضرور رکھیں۔استطاعت ہو تو ہفتے میں ایک بار یا پھر باری باری اپنے پڑوسیوں کو افطاری بھجوائیں۔افطار بناتے وقت بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں بالکل ایسے جیسے آپ بچوں کے لئے ان کی پسند کے ہلکے پھلکے یا کم مرچ مصالحوں والے کھانے بناتی ہیں۔اس محنت اور ان کی خدمت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی دعاؤں کا کوئی نعم البدل نہیں۔بچوں کو دسترخوان پر بیٹھا کر صرف یہ نہ پوچھیں کہ وہ کیا کھائیں گے اور کیا پئیں گے بلکہ انھیں رمضان المبارک کے اصل مفہوم و مقصد اور فضیلت و اہمیت سے روشناس کروائیے۔روزانہ چھوٹی چھوٹی دعائیں یاد کروائیے۔سورتیں یاد کروائیے۔نماز کی ادائیگی اور تلاوت قرآن پاک کے وقت انھیں اپنے ساتھ شامل رکھیں تاکہ وہ اس کے بھی عادی ہو سکیں۔آج جو آپ انھیں سکھائیں گی وہی وہ آگے اپنی نسلوں کو منتقل کریں گے۔
ہمارے یہاں بچوں کی روزہ کشائی کرتے وقت بھی زیادہ تر زور اس بات پر دیا جاتا ہے کہ بس انھیں یہ بتایا جائے کہ تمہیں اتنے بجے سے اتنے بجے تک بھوکا پیاسا رہنا ہے۔اس کے بدلے میں تمہیں تمہارا پسندیدہ مینیو تیار کر کے دیا جائے گا۔گوکہ بچوں کی سمجھ بوجھ کے حساب سے بعض اوقات انھیں اس طرح سے بہلانا پھسلانا پڑتا ہے مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ اسے روزے کے اصل مقصد سے لاعلم رکھا جائے۔اس حوالے سے اعتدال کی راہ اپنائیں، نہ بالکل لاتعلق ہو جائیں نہ زیادہ انتہا سختی برتیں۔قرآن کریم جو اس ماہِ مبارک میں نازل ہوا، اس کی تلاوت اور تراویح سے بھی ہر گز غافل نہ رہیں کہ سارا دن آپ کا کچن میں ہی گزر جائے۔
Browse More Special Articles for Women

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

ساتھ نہیں دے سکتے تو باتیں بھی نہ بنائیے
Sath Nahi De Sakte To Baatein Bhi Na Banaiye

خود آگہی بے خبری سے کہیں بڑی نعمت ہے
Khud Agahi Be Khabri Se Kahin Bari Naimat Hai

یہ آتے جاتے موسم روپ سروپ بدلتی رتیں اور لڑکیاں
Yeh Aate Jate Mausam Roop Saroop Badalti Rutain Aur Larkiyan

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر
Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer

برائیڈل جیولری
Bridal Jewellery