Aay Recycling Karay - Article No. 2057

Aay Recycling Karay

آئیے ری سائیکلنگ کریں - تحریر نمبر 2057

گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اب آپ سب یہیں سوچ رہے ہونگے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کس طرح گزارا جائے ؟

ہفتہ 4 مئی 2019

تحریر:مبشرہ خالد
گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اب آپ سب یہیں سوچ رہے ہونگے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو کس طرح گزارا جائے ؟کیا کچھ ایسا کیا جائے کہ وقت اچھا گزرے تو آئیے میں آپ کو مختلف چیزوں کو ری سائیکل کر نے کا طریقہ بتا رہی ہوں اور آپ جب پرانی چیزوں کو ری سائیکل کرینگے تو آپ تخلیق کار بھی بنے گے اور اس سے آپ کے لیے ایک کارآمد چیز بھی وجود میں آجائے گی ۔


پینسل ہولڈر
پینسل ہولڈر بنانے کے لیے آپ کو جو چیزیں درکار ہیں وہ ہیں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتل،کٹر ،ریبن،گلو۔پینسل ہولڈر بنانے کے لیے پہلے پلاسٹک کی بوتل کو کٹر کی مدد سے کاٹ لے اس کے بعد ریبن کو گلو کی مدد سے بوتل پر لپیٹ لے ۔خوبصورت پینسل ہولڈر تیار ہے آپ اس پینسل ہولڈر کو اپنی اسڈڈی ٹیبل پر رکھ کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


جیولری بکس
آپ میں سے اکثر بچیوں کو جیولری پہننے کا بہت شوق ہوگا اور وہ ماما سے کبھی ائیرنگ کی فرمائش کرتی ہونگی اور کبھی بازار میں کوئی بریسلٹ پسند آنے پر اسے فورا خریدنا ہوتا ہوگا۔مگر چونکہ چیزوں کو سنبھال کر رکھنے کے لیے کوئی چیز نہیں ہوتی اس لیے وہ کھوجاتی ہیں۔اس کا آسان حل میں آپ کو بتارہی ہوں جو ہے جیولری بکس اور جیولری بکس کو کیسے بنایا جاسکتا ہے وہ بھی میں آپ کو بتارہی ہوں جیولری بکس بنانے کے لیے جو چیزیں آپ کو درکار ہیں وہ ہیں شادی کے کارڈ،کینچی،ریبن اور گلواب جیولری بکس بنانے کے لیے آپ موٹے گتے کے شادی کارڈ کو چار ایک سے سائز میں کاٹ لے اس کے بعد تین گتوں کو آپس میں جوڑلے اور ایک حصہ کو کھلا چھوڑ دیں ریبن کو مختلف انداز میں کاٹ کر بکس پر چپکا دیں ری سائیکلڈ جیولری بکس تیار ہے۔

ڈرائینگ شیٹ
آپ میں سے کچھ بچوں کو ڈرائینگ کا بے حد شوق ہوتا ہے وہ اکثر ماما سے ڈرائینگ بک خریدنے کی فرمائش کرتے ہیں اور ماما ناراض ہوکر یہیں کہتی ہے ابھی توخریدی تھی آپ نے ۔ان بچوں کو میں بتا رہی ہو کہ وہ کس طرح گھر پر اپنے لیے ڈرائنگ شیٹ کا انتظا م کرسکتے ہیں۔ڈرائینگ شیٹ کے لیے آپ کو درکار ہے کلینڈر اگر آپ کے گھر میں کلینڈر موجود ہیں تو فی الوقت چار مہینے گزر چکے ہیں اور ان چار مہینوں کی تاریخوں سے اب کوئی کام نہیں ہوسکتا اس لیے جس شیٹ پر تاریخیں چھپی ہوئی ہے وہ نکال لے اور اس کے پیچھے کی سفید صاف ستھری شیٹ کو ڈرائینگ شیٹ کے طور پر استعمال کریں۔

کہتے ہیں جو لوگ وقت ضائع کرتے ہیں وقت انھیں ضائع کرتا ہے اس لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف موبائل استعمال کرنے کے بجائے مطالعہ کریں ،ہوم ورک کریں ،رمضان ہے ماما کی مدد کریں اور کچھ ری سائیکلنگ کی تراکیب میں نے آپ کو بتا دی ہیں اور کچھ آپ اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہوئے گھر کے اسٹور روم میں موجود کاٹھ کباڑ کو استعمال کرتے ہوئے بنائے اور خود کو تخلیق کار ثابت کریں اور پھر اپنی تخلیقات کی تصاویر مختلف اخباروں میں بچوں کے صفحات کے لیے بھیجے وہ چھپے گی اور آپ کو یقینا واہ !واہ!سننے کو ملے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Aay Recycling Karay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.