Abaya Aur Hijab - Special Articles For Women
عبایا اور حجاب - خواتین کیلئے مضامین
جمعرات 30 جون 2016

خوش طبع ایوب بنیادی طور پر ٹیچر ہیں، وہ اولیول اور اے لیول کے سٹوڈنٹس کو پڑھاتی ہیں۔ خوش طبع نے 2010میں پہلی باراپنا برانڈمتعارف کروایا اور عبایااور حجاب کی ریمپ پر نمائش کی تاکہ اسے فیشن کا حصہ بنایاجاسکے۔ وہ چاہتی تھیں کہ پردہ کرنے والی خواتین کوجومقدس دینی فریضہ ادا کرتی ہیں، ان کے لباس کی وجہ سے دقیہ نوسی خیال نہ کیا جائے۔چنانچہ خوش طبع نے جدید اور منفرد طرز کے عبایااور حجاب متعارف کروائے جوجدیدفیشن سے ہم آہنگ تھے بلکہ انہوں نے موسم کے مطابق مختلف رنگوں اور میٹریل کااستعمال بھی کیا۔
اس سے قبل زیادہ ترخواتین کالے رنگ کاعبایا ہی پہنتی تھیں۔ اب خواتین عام استعمال کے علاوہ تقریبات کی نوعیت کے مطابق اپنے کپڑوں سے میچنگ حجاب بھی بڑے اعتمادسے ” کیری“ کرتی ہیں خوشی طبع ایوب کاکہنا ہے” میری سب سے بڑی انسپیریشن (Inspiration) میری وہ سٹوڈنٹس تھیں، جو عبایا اور حجاب اوڑھتی ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں تھی کہ عبایا کیسے ہوئے چاہئیں؟ جبکہ میرا خیال ہے کہ اسلام خواتین کوپردے کا حکم ضروردیتا ہے مگر یہ کہتا کہ عورت اچھا لباس نہ پہنے․․․․اسی لئے میں نے ایسے عبایا اور حجاب ڈیزائن کی شروع کئے جنہیں ہر لڑکی بڑے شوق سے پہنتی ہے۔
خوش طبع کے ڈیزائنز کی اہم خاصیت یہ ہے کہ انہیں پہنے، اوڑھنے میں بالکل وقت نہیں ہوتی اور حجاب کو سیٹ کرنے کے لئے ڈھیروں پنوں کا استعمال بھی نہیں کرنا پڑتا۔ ویسے بھی اب ریڈی ٹووئیر (Ready to Wear) ڈیزائنز کی وجہ سے باربار حجاب اوڑھنا اور اتارناانتہائی آسان ہوگیا ہے ہے یعنی اگر آپ ہر نماز سے پہلے وضوکرنے کے لئے حجاب کھولیں تو اسے بار باراتارنااور پہنا جھنجٹ نہیں لگتا․․․․ آج کل عبایا اور حجاب پہننے والی خواتین میں سٹوڈنٹس اور ورکنگ ویمن کی بہت بڑی تعداد شامل ہے اس لئے میری کوشش ہے کہ ان کے لئے ایسے عبایاا ور حجاب ڈیزائن کروں جو عام خواتین کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنیں اور نہ صرف آرام دہ ہوں بلکہ انہیں پہن کر بس میں اترنا چڑھنا، بچہ اٹھانا، لکھنا، پڑھنا، فائلیں اٹھانا یاہاتھوں کو حرکت دیناآسان ہو۔ میں چاہتی ہوں حجاب اوڑھنے والی خواتین کی شخصیت بھی عام عورتوں کی طرح پرکشش نظر آئے اور وہ اپنے لباس کی وجہ سے کسی بھی احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔
عبایا اور حجاب کے نئے ٹرینڈز:
جس طرح ہمارے لباس کے نت نئے انداز سامنے آرہے ہیں اسی طرح عبایا اور حجاب کے نت نئے رحجانات بھی خواتین میں مقبول ہورہے ہیں۔ اب تو لوگ ایک دوسرے کو منفرد اور جدید طرز پر بنے حجاب اور عبایا گفٹ بھی کرنے لگے ہیں کیونکہ معاشرے میں عورتوں کے پردے کا رحجان اور شعور بڑھ رہا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں گرمی کاموسم خاصا طویل اور شدید ہوتا ہے اس لئے میں نیٹ (Net) لان (Lawn شیفون (Chiffon) کورین فیدر لائٹ (Korean Feather Light) اور ملائی جارجٹ کے عبایا حجاب،شالز (Shawls) اور کیپس(Capes ) وغیرہ بناتی ہوں۔ چونکہ لڑکیاں نئے نئے رنگ پسند کرتی ہیں اس لئے میں بلیک (Black) سکن (Skin) اور وائٹ (White) کے علاوہ بھی مختلف کلرز استعمال کرتی ہوں۔ جیسے میں نے اپنی 2016 کی سرکولیکشن میں ہلکے رنگ کے عبایا اور حجاب متعارف کروائے ہیں جن میں آف وائٹ(Off White) ییلو (Yellow) گرین (Green)پنک (Pink) پیچ (Peach) بلیو(Blue) براؤن (Brown) سکن (Sikn) پرپل (Purpal) بلیک (Black) اورنج(Orange) اور پیچ (Peach) وغیرہ۔ شامل ہیں۔ تاہم ینگ لڑکیاں کھلے گھیروالے اے لائن عبایا زیادہ پسندکرتی ہیں تاکہ جسم اچھی طرح ڈھکا رہے۔ آج کل عبایا کے لئے پلین فیبرک ہی نہیں بلکہ فلورل پرنٹس (Floral Prints) بھی کافی ان ہیں اس لئے میرے ڈیزائن نہ صرف کرتا شلوارپہنے والی لڑکی بلکہ ناپ اور جینز پہننے والی لڑکی بھی پسند کرتی ہے۔ اسی طرح آج کل لڑکیوں میں شرٹ کی فل سیلوز (Full Sleeves) پہننے کا رحجان عام ہے اس لئے میں نے ہلکے رنگوں میں نیٹ کے سلیولیس عبایابھی ڈیزائن کئے ہیں تاکہ انہیں گرمیوں میں پہننا مشکل نہ لگے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے بڑی عمر کی خواتین بڑی بڑی چادریں اوڑھ کر گھروں سے باہر نکلا کرتی تھیں، جبکہ لڑکیاں یہ چادریں نہیں سنبھال سکتیں۔ چنانچہ میں نے انہی چادروں میں حجاب جوڑکر آستینیں لگادی تاکہ انہیں اوڑھ کرروزمرہ کے کام میں دشواری نہ ہو۔
عبایا اور حجاب کو لباس کاحصہ بنائیں:
میں اکثر لڑکیوں سے کہتی ہوں کہ عبایا اور حجاب کو اضافی لباس نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنے لباس کااس طرح حصہ بنائیں کہ صرف کالج، یونیورسٹی یاشاپنگ وغیرہ کے باہر جاتے ہوئے ہی نہیں بلکہ شادی بیاہ اور دیگر اہم تقریبات میں بھی اسی خود اعتمادی سے پہنیں۔ آپ چاہیں تو حجاب کو سجانے یا اسے فارمل لُک (Formal) دینے کے لئے ہیڈ اسیسریز (Head Accessories) بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح عبایا کے ساتھ نیکلس (Necklace) اور ہار وغیرہ پہنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ آپ ہاتھوں میں بریسلیٹ (Bracelet) یارنگز بھی پہن سکتی ہیں۔ خواتین کی اس دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں حجاب کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب اسیسریزکا رحجان بھی متعارف کروایا ہے۔
اس سے قبل زیادہ ترخواتین کالے رنگ کاعبایا ہی پہنتی تھیں۔ اب خواتین عام استعمال کے علاوہ تقریبات کی نوعیت کے مطابق اپنے کپڑوں سے میچنگ حجاب بھی بڑے اعتمادسے ” کیری“ کرتی ہیں خوشی طبع ایوب کاکہنا ہے” میری سب سے بڑی انسپیریشن (Inspiration) میری وہ سٹوڈنٹس تھیں، جو عبایا اور حجاب اوڑھتی ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں تھی کہ عبایا کیسے ہوئے چاہئیں؟ جبکہ میرا خیال ہے کہ اسلام خواتین کوپردے کا حکم ضروردیتا ہے مگر یہ کہتا کہ عورت اچھا لباس نہ پہنے․․․․اسی لئے میں نے ایسے عبایا اور حجاب ڈیزائن کی شروع کئے جنہیں ہر لڑکی بڑے شوق سے پہنتی ہے۔
(جاری ہے)
عبایا اور حجاب کے نئے ٹرینڈز:
جس طرح ہمارے لباس کے نت نئے انداز سامنے آرہے ہیں اسی طرح عبایا اور حجاب کے نت نئے رحجانات بھی خواتین میں مقبول ہورہے ہیں۔ اب تو لوگ ایک دوسرے کو منفرد اور جدید طرز پر بنے حجاب اور عبایا گفٹ بھی کرنے لگے ہیں کیونکہ معاشرے میں عورتوں کے پردے کا رحجان اور شعور بڑھ رہا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں گرمی کاموسم خاصا طویل اور شدید ہوتا ہے اس لئے میں نیٹ (Net) لان (Lawn شیفون (Chiffon) کورین فیدر لائٹ (Korean Feather Light) اور ملائی جارجٹ کے عبایا حجاب،شالز (Shawls) اور کیپس(Capes ) وغیرہ بناتی ہوں۔ چونکہ لڑکیاں نئے نئے رنگ پسند کرتی ہیں اس لئے میں بلیک (Black) سکن (Skin) اور وائٹ (White) کے علاوہ بھی مختلف کلرز استعمال کرتی ہوں۔ جیسے میں نے اپنی 2016 کی سرکولیکشن میں ہلکے رنگ کے عبایا اور حجاب متعارف کروائے ہیں جن میں آف وائٹ(Off White) ییلو (Yellow) گرین (Green)پنک (Pink) پیچ (Peach) بلیو(Blue) براؤن (Brown) سکن (Sikn) پرپل (Purpal) بلیک (Black) اورنج(Orange) اور پیچ (Peach) وغیرہ۔ شامل ہیں۔ تاہم ینگ لڑکیاں کھلے گھیروالے اے لائن عبایا زیادہ پسندکرتی ہیں تاکہ جسم اچھی طرح ڈھکا رہے۔ آج کل عبایا کے لئے پلین فیبرک ہی نہیں بلکہ فلورل پرنٹس (Floral Prints) بھی کافی ان ہیں اس لئے میرے ڈیزائن نہ صرف کرتا شلوارپہنے والی لڑکی بلکہ ناپ اور جینز پہننے والی لڑکی بھی پسند کرتی ہے۔ اسی طرح آج کل لڑکیوں میں شرٹ کی فل سیلوز (Full Sleeves) پہننے کا رحجان عام ہے اس لئے میں نے ہلکے رنگوں میں نیٹ کے سلیولیس عبایابھی ڈیزائن کئے ہیں تاکہ انہیں گرمیوں میں پہننا مشکل نہ لگے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے بڑی عمر کی خواتین بڑی بڑی چادریں اوڑھ کر گھروں سے باہر نکلا کرتی تھیں، جبکہ لڑکیاں یہ چادریں نہیں سنبھال سکتیں۔ چنانچہ میں نے انہی چادروں میں حجاب جوڑکر آستینیں لگادی تاکہ انہیں اوڑھ کرروزمرہ کے کام میں دشواری نہ ہو۔
عبایا اور حجاب کو لباس کاحصہ بنائیں:
میں اکثر لڑکیوں سے کہتی ہوں کہ عبایا اور حجاب کو اضافی لباس نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنے لباس کااس طرح حصہ بنائیں کہ صرف کالج، یونیورسٹی یاشاپنگ وغیرہ کے باہر جاتے ہوئے ہی نہیں بلکہ شادی بیاہ اور دیگر اہم تقریبات میں بھی اسی خود اعتمادی سے پہنیں۔ آپ چاہیں تو حجاب کو سجانے یا اسے فارمل لُک (Formal) دینے کے لئے ہیڈ اسیسریز (Head Accessories) بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح عبایا کے ساتھ نیکلس (Necklace) اور ہار وغیرہ پہنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ آپ ہاتھوں میں بریسلیٹ (Bracelet) یارنگز بھی پہن سکتی ہیں۔ خواتین کی اس دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں حجاب کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب اسیسریزکا رحجان بھی متعارف کروایا ہے۔
تاریخ اشاعت:
2016-06-30
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Abaya Aur Hijab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.