Aik Bolta Fashion High Heel - Article No. 2253

Aik Bolta Fashion High Heel

ایک بولتا فیشن ہائی ہیل - تحریر نمبر 2253

خواتین کی سج دھج اس کے بغیر نا مکمل تصور کی جاتی ہے

ہفتہ 4 جنوری 2020

راحیلہ مغل
سردیوں کے دنوں میں جدید طرز کا لباس ،اونچی سینڈل،منفرد ہیئر اسٹائل کا رجحان عورتوں میں آجکل عام دیکھنے کو مل رہا ہے۔جہاں بھی جائیں بازار،بس سٹاپ،پارک یا کسی رسٹورنٹ خواتین جدید لباس کے ساتھ اونچی ہیل پہنتی نظر آتی ہے۔اونچی ہیل ہمیشہ ہی فیشن کا لازمی حصہ سمجھتی جاتی ہے لیکن سردیوں میں اسے پہن کر خواتین کی شخصیت مزید متاثر کن لگتی ہے۔
ہائی ہیل کی مقبولیت کی گئی وجوہات ہوتی ہیں۔حسین تر نظر آنا صنف نازک کا ایک فن ہے جس میں پیروں کے پہناوے کا اپنا ہی مقام ہے۔جس کے ذریعے بظاہر خواتین سمارٹ اور فیشن ایبل دکھائی دیتی ہیں۔
دراصل لباس اور ہیئر اسٹائل کارجحان خواتین میں وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہنے والا فیشن ہے۔

(جاری ہے)

کبھی لانگ شرٹ فیشن ان تو شارٹ شرٹ فیشن آؤٹ ،کبھی لمبے بالوں کا فیشن نیا تو چھوٹے بالوں کا فیشن پرانا لیکن اس سب کے باوجود ایک فیشن ہے جو تمام تر خامیوں کے باوجود خواتین میں پرانا نہیں ہو پاتا۔

کیونکہ خواتین اسے اپنی بیوٹی بڑھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہوئے کبھی پرانا نہیں ہونے دیتی۔سچ یہ ہے ہائی ہیل فیشن جوہر دور میں خواتین میں مقبول رہا ہے۔شادی بیاہ ہوں یا تقریبات وتہوار حسن کا نکھار اب صرف میک اپ کی حد تک محدود نہیں ،اس میں جوتوں کا بڑا عمل داخل بھی شامل کر دیا گیا ہے۔چار انچ اونچی ہیلز کا ایک خوبصورت ساسینڈل پہن کر خواتین خود کو پر اعتماد محسوس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین کی سج دھج ہائی ہیل سینڈل کے بغیر نامکمل تصور کی جاتی ہے۔
آئیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ہائی ہیل جوتوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کٹن ہیل
یہ ہائی ہیل کی دنیا میں ایک نیا اسٹائل ہے جس کی خواتین میں مقبولیت زیادہ پرانی نہیں بلکہ چند سال قبل ہی یہ اسٹائل ملازمت کرنے والی خواتین کے درمیان زیادہ مقبول ہونے لگا ہے اس کی وجہ یہ ہیل خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوتی ہے جس کے باعث ملازمت کرنے والی خواتین با آسانی اس کا استعمال کرنے لگی ہیں۔

پمپس ہیل
ہائی ہیل کی ایک قسم پمپس ہیل ہے جس کی ہیل عام طور پر دویاتین انچ لمبی ہوتی ہے۔اس سینڈل کی بناوٹ آگے سے جھکی ہونے کے ساتھ ساتھ پیچھے سے کافی اونچی ہوتی ہے جس کے باعث خواتین مصروف تقریبات میں ان کا استعمال کرنے سے گریز کرتی ہیں۔
اینکل اسٹریپ ہیل
اینکل اسٹریپ ہیل مختلف قسم کی اونچائی والی ہیلوں میں تیار کی جاتی ہے۔
اس قسم کی سینڈل کی ایک مخصوص ٹخنوں کے گرد ایک خوبصورت پٹا ہوتاہے جو سینڈل کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی بناتاہے۔اینکل اسٹریپ ہیل آج کل خواتین میں زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہے۔
ویجڈہیل
ہیل کی اس قسم کے دو مختلف قسم کے جوتے تیار کئے جاتے ہیں۔ایک ویجڈہیل اور ایک ویجڈ سینڈل کے ساتھ۔یہ ہیل اونچی ہونے کے ساتھ زیادہ آرام دہ ہوتی ہے کیونکہ اس کی ہیل باقی ہیلوں کی چورائی سے زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث خواتین پر عام طور ہیل کا استعمال زیادہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کون ہیل
کون ہیل کی بناوٹ آئس کریم کون کی طرح ہوتی ہے بعض ہیلوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اکثر فوٹ ویئر ہیل کو باقاعدہ کون آئس کریم کا اسٹائل بھی دیتے ہیں جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ اسٹائلش لک دیتے نظر آتے ہیں۔
پلیٹ فارم ہیل
پلیٹ فارم ہیل بھی اونچی سینڈل والے جوتوں کی ایک قسم ہے جو خواتین عام طور پر کیپری کے ساتھ پہنتی ہیں پلیٹ فارم ہیل کے مطابق اکثر خواتین کا کہنا ہے سینڈل کا فرنٹ اونچا ہونے کے باعث یہ تھکنے نہیں دیتا اور اس کا استعمال باقی ہیلوں کی نسبت اسی لئے زیادہ آرام دہ ہوتاہے۔

ہائی ہیل بوٹ
خواتین میں ہائی ہیل بوٹ کا استعمال موسم سرما میں زیادہ دیکھنے میں آتاہے جو سرد موسم میں سردی کے اثر سے محفوظ رکھتے ہوئے آپ کی شخصیت میں بھی نکھار پیدا کرتاہے یہ فیشن عام طور کم عمر لڑکیوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جو جینز پر ہائی بوٹ پہنی دکھائی دیتی ہیں۔
اینکل بوٹیز
گزشتہ چند سال قبل ہی اینکل بوٹیز ایک بار پھر خواتین میں پسند کئے جانے لگے ہیں ہائی ہیل بوٹیز یا یوں اینکل بوٹیز سردوخزاں موسم کا اہم پہناوا سمجھا جاتاہے۔

اسپول ہیل
اسپول ہیل کا تلواباقی ہیلوں کی نسبت زیادہ سخت ہوتاہے جبکہ سینڈ ل کا درمیانہ حصہ کم جھکا ہونے کے ساتھ ساتھ تنگ بھی ہوتاہے جو کہ آپ کو زیادہ چلنے کے باوجود تھکن سے محفوظ رکھتاہے۔
چنکی ہیل
چنلی ہیل عام طور پر فرنٹ سے چوڑی ہونے کے ساتھ ساتھ عقب سے بھی خاصی لمبی چوڑی اور ہوتی ہے جسے خواتین خاص تقریبات میں پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
چنکی ہیل پیچھے سے چوڑی ہونے کے عقب باعث زیادہ پہنی جاتی ہیں کیونکہ اس میں خواتین کے پھسلنے کا خوف کم ہوتاہے۔
پینسل ہیل
خواتین میں پینسل ہیل کا استعمال نیا نہیں برسوں پرانا ہے جوکہ جدید ہونے کے ساتھ ساتھ خاصا مقبول بھی رہا ہے پینسل ہیل عام طور پینسل کی طرح پتلی ہوتی ہے جو کہ مختلف انچ میں تیار کی جاتی ہے اور ہر لمبائی کے ساتھ ساتھ خواتین کی ترجیحات میں شامل ہوتی رہتی ہے۔

کومہ ہیل
کومہ کے سائن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کومہ ہیل کا پیش تصور زیادہ آسانی سے پیش کیا جا سکتاہے ۔جی ہاں یہ ہیل کومہ کے شیپ میں تیار کی جاتی ہے جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی ہوتی ہے کیونکہ اسے پہننے کے بعد خواتین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Aik Bolta Fashion High Heel" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.