Ankhoon K Gird Siyah Halqe - Article No. 2211

Ankhoon K Gird Siyah Halqe

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے - تحریر نمبر 2211

حسن کے دشمن،خراب صحت کی نشانی

منگل 19 نومبر 2019

آپ کی آنکھیں کتنی ہی دلکش کیوں نہ ہوں،اگر ان کے نیچے سیاہ حلقے موجود ہوں تو آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے۔اسی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونے کی صورت میں انہیں آنکھوں کی خوبصورتی ودلکشی کا دشمن قرار دیا جاتاہے۔اگر چہ جدید طبی تحقیق کے مطابق امراض کا تعلق جینز سے ہوتاہے اور یہ جینز سے منتقل ہوتے ہیں ۔اور جن افراد کی جلد زرد یا پتلی ہوتی ہے وہ بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ۔ماہرین طب وصحت نے اس بارے میں مشاہدات کئے ہیں۔ان کے مطابق اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔
تھکاوٹ
تھکاوٹ کو پہلا اہم سبب قرار دیا گیا ہے۔ایسے لوگ جو مسلسل تھکن کا شکار رہتے ہیں یا کسی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی آنکھوں کے گرد خون کی گردش سست ہو کر خون آنکھوں کے پپوٹوں کے نیچے جمع ہو کر گہرے سیاہ حلقوں کا سبب بنتاہے۔

اس لئے تھکن یا ذہنی تناؤ سے بچنے کی تدابیر کرنی ضروری ہے تاکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے محفوظ رہا جاسکے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب ہو سکتی ہے۔آج کل دیکھا گیا ہے کہ لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج ہو گیا ہے ۔ایسے بھی لوگ ہیں جو رات دیر تک کام کرتے ہیں ۔
ایسے افراد میں آنکھوں میں تھکن کے باعث ایسا ہو سکتاہے ایسے لوگ جن کو رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے یہ مسئلہ در پیش ہے ۔تو ان کے لئے یہ مشورہ ہے کہ وہ رات کی نیند کے دور انئے کا جائزہ لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور پوری کریں۔
خون کی کمی
جن افراد میں خون کی کمی ہو وہ بھی سیاہ حلقوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔خون کی کمی سے (اینیما)ہو جاتاہے۔
جس سے جسم اور آنکھوں کو خون کی پوری مقدار نہ ملنے اور اس طرح آکسیجن نہ ملنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ایسے افراد کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سیاہ حلقوں کے خاتمہ کے لئے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے آئرن کی مناسب مقدار لیں۔
بڑھتی عمر کا تقاضا
آنکھوں کی جلد پتلی اور نرم ونازک ہوتی ہے۔اس کی وجہ چربی والے ٹشوز کی باریکی کی وجہ سے واضح ہو جاتے ہیں۔
جوکہ جلد کے ٹشوز کی باریکی کے باعث نمایاں ہو جاتے ہیں اس طرح عمر کے باعث یا زیادتی سے بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلق بن سکتے ہیں۔
دھوپ
ایسے افراد جو زیادہ وقت دھوپ میں گزارتے ہیں ۔ان کا جسم زیادہ میلانن (رنگ دارمادہ )بناتاہے۔جو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا سبب بن سکتاہے ایسے افراد اس مرض سے بچاؤ کے لئے دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہیں یا پھر وہ دھوپ کے چشمے پابندی سے پہنیں۔
ٹوپیاں پہنیں اور آنکھوں کو دھوپ سے حتی الامکان حد تک بچائے رکھیں۔
آنکھوں کا بار بار مسلنا
بعض افراد کو آنکھیں ملنے کی عادت ہوتی ہے۔جس سے چھوٹی شریانیں متاثر ہو سکتی ہیں۔اس طرح خون کی روانی متاثر ہو کر سیاہ حلق بن سکتے ہیں۔
نمک کی زیادتی اور پانی کی کمی
بعض ماہرین کے نزدیک نمک کا زیادہ استعمال آنکھوں کے نیچے حلق کو پھیلا دیتی ہے۔
ایسے افراد اگر ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہ ہوں تو بھی نمک کا استعمال کم کریں اسی طرح کیفین آور چینی کا استعمال بھی کم کریں۔جس سے ڈی ہائیڈریشن کا امکان کم ہو جاتاہے۔ایسے لوگ دن میں کم از کم دس گلاس پانی ضرور پئیں۔کیونکہ پانی کی کمی اور نمک کی زیادتی بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ ہو سکتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ankhoon K Gird Siyah Halqe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.