Ankhoon K Rang Shaksiat K Akkas - Article No. 2230

Ankhoon K Rang Shaksiat K Akkas

آنکھوں کے رنگ شخصیت کے عکاس - تحریر نمبر 2230

آنکھوں کو روح کی کھڑکیاں کہا جاتاہے۔یہ ہمارے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری صحت مندی اور شخصیت کے اوصاف بھی بتاتی ہیں۔

پیر 9 دسمبر 2019

راحیلہ مغل
آنکھوں کو روح کی کھڑکیاں کہا جاتاہے۔یہ ہمارے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری صحت مندی اور شخصیت کے اوصاف بھی بتاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب سائنس بھی اس معاملے میں دلچسپی لے رہی ہے اور یہ تسلیم کیا جارہا ہے کہ آنکھوں کی رنگت انسان کی شخصیت میں چھپے گہرے راز بیان کرتی ہے۔سویڈن کی اور یبرو یونیورسٹی میں چار سو اٹھائیس افراد پر کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان گہرا تعلق ہوتاہے ۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اینٹونی فیلون کے مطابق آنکھوں میں دماغی افعال کے بارے میں بہت اہم معلومات ہوتی ہیں کیونکہ دماغ کا یہ واحد حصہ ہے جو باہر کی دنیا دیکھ سکتاہے ان کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان گہرا تعلق ہوتاہے آئیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو آنکھوں کے رنگوں کی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)


گرے آنکھیں
گرے یا سرمئی اگر چہ بہت نایاب آنکھیں ہیں ،یہ نیلی آنکھوں کا ہی ایک شیڈ ہے اور بہت کم لوگوں کو یہ قدرتی شاہکار ملتاہے ایسی آنکھوں والے مرد وخواتین بہت حد تک متوازن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی انہیں اپنے معاملات برتنے اور ہینڈل کرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے ایسے لوگ اپنے ما تحتوں سے بہت محنت کرواتے ہیں ایسے لوگوں کا رویہ دفاعی ہو سکتا ہے ایسے لوگ مضبوط اور حاوی ہونے والے ہوتے ہیں۔

جس کام میں یہ دل لگائیں اسے پورا کرتے ہیں۔دراصل سر مئی رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد پیدائشی طور پر ہی دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے والے اور حکمرانی کرنے والے سمجھے جاتے ہیں۔ان افراد کی شخصیت فطرتی طور پر مضبوط ہوتی ہے جبکہ یہ عقل مند اور نرم مزاج ہوتے ہیں۔ان کے رویے میں لچک پائی جاتی ہے۔یہ تخلیقی سوچ کے مالک ہوتے ہیں ۔یہ ہر کام انتہائی سنجیدگی سے کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
تاہم سر مئی رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد کسی سے بہ آسانی گھلتے ملتے نہیں اور یہ کسی کو جلدی اپنا دوست بھی نہیں بناتے۔
سبز آنکھیں
سبز آنکھوں والے پر اسرار اور کوشش رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کو پیش گوئی نہیں کی جا سکتی لیکن انہیں فوری طور پر غصہ نہیں آتا ایسے لوگ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور تمام ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔
دباؤ اور چیلنجز قبول کرتے ہوئے ان میں بہت اچھی کار کردگی دکھاتے ہیں سبز آنکھوں والے لوگ بہت زیادہ لائق ،زندگی سے بھر پور اور عقل مند ہوتے ہیں۔انہیں جو کام دیا جائے تو اسے بہت ہمت اور محنت سے کرتے ہیں۔بعض اوقات یہ دوسرے سے جلتے ہیں جو کہ ان کی منفی صفت ہے۔
نیلی آنکھیں
دنیا میں نیلے رنگ کی آنکھوں کے خواہش مند سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔
یہ ایک انتہائی پرکشش رنگ ہوتاہے جو ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتاہے۔ایسے افراد جن کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں ،ذہین ہونے کے علاوہ امن پسند مہربان اور زندگی کو مکمل طور پر جیتے ہیں ۔ان کے تعلقات دیر پا ہوتے ہیں اور یہ توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ان کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ ہر کسی کو خوش رکھتے ہیں یہ ہر چیز پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ہمیشہ خوش گوار اور خوش قسمت پائے جاتے ہیں۔

دنیا کی سولہ فیصد آبادی نیلی آنکھوں کی حامل ہے جو جسمانی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے ۔نیلی آنکھوں والی خواتین میں دیگر خواتین کی نسبت ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو جھیلنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے اور دوسری خواتین کے مقابلے میں زچگی کی تکالیف قدرے ہمت اور حوصلے سے برداشت کرتی ہیں جبکہ پیشہ وارانہ زندگی میں یہ متحرک ذہین اور اعلیٰ اوصاف کی مالک ہوتی ہے اورہر کام بخوبی احسن طریقے سے انجام دیتی ہیں۔
ایسے لوگ بہت زیادہ خوبصورت ،پرکشش اور پیار ودوستی کا رشتہ نبھانے والے ہوتے ہیں۔یہ دوسروں کی مدد اور خوش کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
سبز مائل براؤن آنکھیں
ایسی آنکھیں بہت نایاب ہوتی ہیں ان آنکھوں کی بیرونی رنگت سبز ہوتی ہے جبکہ پتلی کی جانب کی رنگت ہلکی براؤن ہوتی ہے ایسے لوگ آزاد خود مختار اور خود اعتماد ہوتے ہیں ان کی شخصیت کو سمجھنا اور پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کی شخصیت قدرے پیچیدہ ہوتی ہے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی ایک چیلنج ہوتاہے ایسی آنکھوں کے مالک افرادیوں تو مضبوط اور تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند لگتے ہیں لیکن ان کی شخصیت انتہائی پر اسرار ہوتی ہے ۔
اور یہ اپنی آنکھوں کے منفرد رنگ سے کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کر سکتے ہیں۔یہ کئی چیزوں کے حوالے سے پر جوش ہوتے ہیں۔لیکن ان لوگوں کی شخصیت کو منفی پہلویہ ہے کہ کسی بھی شخص سے انہیں حسد بھی جلدی ہو سکتاہے۔
کتھئی آنکھیں
ایسے لوگ قدرتی رہنماہوتے ہیں جبکہ زیادہ گہری رنگ والی آنکھوں والے افراد بات کو سکون سے سن کر سمجھ کر رضا مندی اختیار کرتے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے اپنے اندر کی قوت استعما ل کرکے دنیا کو اپنی اہمیت بتائیں۔

سیاہ آنکھیں
ایسے لوگ جن کی آنکھیں سیاہ ہوں وہ کافی پر اسرار اور اپنے راز چھپا کر رکھنے والے ہوتے ہیں ۔اسی خاصیت کی وجہ سے ان پر اعتبار کیا جا سکتاہے اور آپ اپنے دل کی بات ان کے ساتھ کر سکتے ہیں ۔سیاہ آنکھوں والے لوگ بہت زیادہ ذمہ دار ،مخلص ،محنتی اور پر امید رہتے ہیں۔اگر کالی آنکھوں کے بارے میں تفصیلی بات کی جائے تو کا لے رنگ کی آنکھوں کے بارے میں ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں حقیقی معنوں میں کالی آنکھیں انتہائی نایاب ہیں اور جنہیں ہمیں کالی سمجھ رہے ہوتے ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ankhoon K Rang Shaksiat K Akkas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.