Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar - Article No. 3353

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار - تحریر نمبر 3353
بچے کو سچ بولنے، ایمانداری، عدل و انصاف اور ہمدردی جیسی صفات سکھانا ضروری ہے
بدھ 22 جنوری 2025
عورت معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اس کا کردار ہر انسان کی زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔عورت نہ صرف ایک بیٹی، بیوی اور بہن کے کردار میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے بلکہ ماں کے کردار میں اس کی حیثیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کہا جاتا ہے کیونکہ بچے کی ابتدائی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔اسلامی تعلیمات اور معاشرتی اصولوں کے مطابق عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرے تاکہ وہ معاشرے میں اچھے انسان بن کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔
بچے کی ابتدائی عمر (یعنی ایک سے (5 سال تک) وہ وقت ہوتا ہے جب بچے کی دماغی نشوونما انتہائی تیزی سے ہو رہی ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
اس دورانیے میں ماں کا رویہ، بات چیت کا انداز اور معمولات بچے کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔
اس لئے ماں کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کا برتاوٴ کرے، تاکہ بچے میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ ایک پُرسکون ماحول میں نشوونما پا سکے۔اخلاقیات کا درس دینا ماں کی اہم ذمہ داری ہے۔بچے کو سچ بولنے، ایمانداری، عدل و انصاف اور ہمدردی جیسی صفات سکھانا ضروری ہے۔ماں کو خود بھی ان اصولوں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ بچہ عملی طور پر بھی انہیں اپنانے کی کوشش کرے۔بچے اپنے بڑوں کی نقل کرتے ہیں، اس لئے ماں کو اپنے کردار اور عمل کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ماں کو اپنے بچوں میں مثبت سوچ اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے انہیں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ماں کو بچوں کو بتانا چاہئے کہ ناکامی سے گھبرانے کے بجائے اس سے سیکھنا چاہئے اور ہمیشہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ایک مضبوط اور بااعتماد بچہ ہی مستقبل میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
آج کے مصروف دور میں عورت کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ایک چیلنج بن گیا ہے، لیکن بچوں کی بہتر تربیت کیلئے ماں کو اپنے وقت کا بہتر انتظام کرنا ضروری ہے۔ماں کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارے، ان کی باتیں سنے، ان کے مسائل کو سمجھے اور انہیں اچھے مشورے دے۔ماں کی تربیت کا نتیجہ بچے کی شخصیت اور اخلاق میں نظر آتا ہے۔ایک اچھا تربیت یافتہ بچہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔اس لئے ماں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بچوں کی تربیت میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
Browse More Special Articles for Women

یہ آتے جاتے موسم روپ سروپ بدلتی رتیں اور لڑکیاں
Yeh Aate Jate Mausam Roop Saroop Badalti Rutain Aur Larkiyan

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر
Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer

برائیڈل جیولری
Bridal Jewellery

جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے
Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare

کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے
Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye

موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز
Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters

ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے
Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai

استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری
Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori