Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer - Article No. 3346
بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر - تحریر نمبر 3346
سالگرہ کے موقع پر بچے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرز کی بنی چیزوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں
جمعرات 2 جنوری 2025
عموماً بچوں میں یہ بات نوٹ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی دلچسپی کا سامان کرتے ہیں۔آپ اپنے بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ میں یہ طریقہ بھی اپنا سکتی ہیں کہ گہرے رنگ کا پلاسٹک کا میز پوش لیں اور پھر اس پر بچوں کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص پیغام لکھیں۔اس کے بعد اسے پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر دروازے کی چوکھٹ پر کسی مضبوط چھڑی کے ساتھ لٹکا دیں۔ایسے میں بچے جب بھی دروازے سے گزریں گے تو خوشی محسوس کریں گے۔سالگرہ کے موقع پر بچے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرز کی بنی چیزوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بچوں کی سالگرہ پہ دیئے جانے والے تحائف کو ایک نئی تکنیک کے ساتھ بھی پیک کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
آپ تحفے کو سفید یا نسواری آرٹ پیپر میں پیک کریں اور پھر بچوں کی پسند کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن کے سٹیکرز اور تصویریں لگا کر اس پر اپنی طرف سے خاص پیغام بھی لکھ دیں۔
اس طرح تحفہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دے گا بلکہ یہ تحفہ کھولنے والے کو پرمسرت احساس بخشے گا۔بچوں کی سالگرہ پر آپ صبح کے وقت انہیں پرمسرت احساس دلانے کیلئے ان کے جاگنے سے پہلے مختلف رنگوں میں غبارے پھلا کر ان کے ساتھ دھاگا باندھ لیں اور دھاگے کو کسی ٹوفی یا چاکلیٹ سے باندھ کر بیڈ کے ساتھ ہی فرش پر رکھ دیں جس سے غبارے بیڈ سے اوپر کی جانب اٹھتے ہوئے نظر آئیں۔بچے جب صبح نیند سے جاگیں گے تو خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے۔آپ بچوں کی سالگرہ کیلئے کیک رکھنے والی میز پر رکھی گئی دوسری چیزوں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجا سکتے ہیں۔اس کیلئے آپ پلاسٹک کے گلاس یا ٹرے پر گوند کی مدد سے مختلف رنگ اور ڈیزائن کے نگ لگا لیں۔اس سے نہ صرف میز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا بلکہ یہ چیزیں دیکھنے والے کی توجہ کا بھی مرکز بنیں گی۔
اس کے علاوہ بچوں کی سالگرہ پر ان کے برتھ ڈے کیک کا انتخاب بچوں کی پسند کے مطابق کریں۔اس فلیور کے کیک کا آرڈر کریں جو کہ آپ کے بچے زیادہ پسند کرتے ہیں۔کیک آرڈر کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کیک کا رنگ اور اس کی بناوٹ گھر کی سجاوٹ سے مباثلت رکھتے ہوں۔آپ کیک رکھنے والی میز پر ایک بڑے سے مرتبان میں ٹوفیاں، چھوٹے خوبصورت کھلونے اور چاکلیٹ وغیرہ ڈال کر مرتبان کو رنگ برنگے موتیوں اور دوسری چھوٹی اشیاء سے بھی بھر سکتے ہیں۔
Browse More Special Articles for Women
مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen
بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar
الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi
موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj
برائیڈل جیولری
Bridal Jewellery
جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے
Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare
کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے
Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye
موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز
Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters
ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے
Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai
استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری
Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori
ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں
Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen
سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان
Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan