- Home
- Women
- Articles
- Special Articles For Women
- Bachon Ki Sehat Ka Inhisar Tareekh E Paidaish Par Bhi Hai
Bachon Ki Sehat Ka Inhisar Tareekh E Paidaish Par Bhi Hai - Special Articles For Women
بچوں کی صحت کاانحصار تاریخ پیدائش پربھی ہے - خواتین کیلئے مضامین
بدھ 28 اکتوبر 2015

نئے مطالعہ کی روشنی سے پتا چلتا ہے کہ موسم گرما میں پیداہونے والے بچوں میں صحت مند ہونے کا امکان دوسرے موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں زیادہ تھا۔اس موسم میں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت وزنی اور بڑے ہونے بعد دوسرے موسموں میں پیداہونے والے بچوں کی نسبت اُونچے قد کے مالک تھے۔
سائنس دان کاخیال ہے کہ پیدائش کاموسم بچوں کے وزن اور بلوغت کی عمر کومتاثر کرتا ہے اور جس کے نتائج ایک بالغ شخص کی مجموعی صحت اور اُس کے قد پرظاہر ہوتے ہیں۔
برطانوی سائنس دانوں کے مطابق اس کاسبب یہ ہوسکتا ہے کہ ماں نے حمل کے دوران سورج کی زیادہ روشنی حاصل کی تھی اور نوزائیدہ بچے کووٹامن ڈی کی زائد مقدار منتقل کی تھی۔محققین نے لگ بھگ 450مردوں اور عورتوں کی نشوونما کاموزانہ کیا۔
کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل ریسرچ کونسل ایم آر سی ایپی ڈیمیولوجی سے محققین نے یکھا کہ پیدائش کے موسم کابچوں کے پیدائش وزن اور لڑکیوں کی بلوغت کی عمر پر اثر تھا جو بالغ ہونے پر اُن کے قد پر اثرانداز ہوا تھا۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ موسم گرمامیں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت وزنی تھے اور بڑے ہونے کے بعد دوسرے موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت اُونچے قد کے تھے۔
علاوہ ازیں اُن میں موسم سرما میں پیداہونے والے بچّوں کے مقابلے میں بلوغت کاآغاز دیر سے ہواتھا۔مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر جان پیری کاکہنا ہے کہ پیدائش سے قبل ماحول کے اثرات کی شناخت کے لیے ہم نے ایک طاقتور مطالعہ ڈیزائن کیا جس کی مدد سے پیدائش کے ہر مہینے کے ساتھ یہ پیٹرن ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔
پچھلے کئی مطالعوں میں پیدائش کے وقت کے ساتھ وزن اور صحت کے دیگر مسائل کومنسلک کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹر پیری اور اُن کی ٹیم کاخیال ہے کہ بچوں کی ابتدائی زندگی اور نشوونما اور ترقی سمیت بلوغت کااہم کردار یت لہذا انھوں نے باریک بینی سے پیدائش کے ماہ کے اثرات کامطالعہ کرنے کافیصلہ کیا۔ اُن کے تجزیے سے جونتیجہ سامنے آیا اس کے مطابق جون،جولائی اور اگست میں پیداہونیو الے بچے پیدائچ کے وقت وزنی تھے اور بالغ ہونے پر اُن کاقدلمبا تھا۔
دوسری جانب تحقیق سے یہ بھی انکشاف ہواکہ موسم گرما میں پیداہونے والی لڑکیوں بلوغت کاآغاز دیر سے ہوتا ہے جوکہ اُن کی بعد کی زندگی میں بہتر صحت کااشارہ ہے ڈاکٹر جان پیری کاکہنا تھا کہ یہ پہلی بارہوا ہے کہ بلوغت کے وقت کوپیدائش کے موسم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
محققین کویقین ہے کہ موسم گرما اور موسم سرما میں پیداہونے والے بچوں کے درمیان اختلافات کوکم کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ماں کوحمل کے دوران کتنی سورج کی روشنی حاصل کرنی چاہیئے اور حمل کے دوران اُس کاوٹامن ڈی لیول کتنا ہونا چاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ پیدائش کامہینہ صحت پر ایک قابل پیمائش اثر ڈالتا ہے لیکن اس طریقہ کارکو پوری طرح سمجھنے کے لیے مزید مطالعوں کی ضرورت ہے۔
سائنس دان کاخیال ہے کہ پیدائش کاموسم بچوں کے وزن اور بلوغت کی عمر کومتاثر کرتا ہے اور جس کے نتائج ایک بالغ شخص کی مجموعی صحت اور اُس کے قد پرظاہر ہوتے ہیں۔
برطانوی سائنس دانوں کے مطابق اس کاسبب یہ ہوسکتا ہے کہ ماں نے حمل کے دوران سورج کی زیادہ روشنی حاصل کی تھی اور نوزائیدہ بچے کووٹامن ڈی کی زائد مقدار منتقل کی تھی۔محققین نے لگ بھگ 450مردوں اور عورتوں کی نشوونما کاموزانہ کیا۔
(جاری ہے)
کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق پیدائش سے پہلے ماں کے پیٹ میں ملنے والے ماحول سے بچے ک ابتدائی زندگی پرفرق پڑتاہے۔
جس میں پیدائش سے پہلے کی صحت بھی شامل ہے،جو کہ بعد کی زندگی پر اثر کرتی ہے اور یہ اثر پروگرامنگ کہلاتا ہے جس کے نتائج بچپنے سے لے کرنوجوانی تک نظر آتے ہیں۔کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل ریسرچ کونسل ایم آر سی ایپی ڈیمیولوجی سے محققین نے یکھا کہ پیدائش کے موسم کابچوں کے پیدائش وزن اور لڑکیوں کی بلوغت کی عمر پر اثر تھا جو بالغ ہونے پر اُن کے قد پر اثرانداز ہوا تھا۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ موسم گرمامیں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت وزنی تھے اور بڑے ہونے کے بعد دوسرے موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت اُونچے قد کے تھے۔
علاوہ ازیں اُن میں موسم سرما میں پیداہونے والے بچّوں کے مقابلے میں بلوغت کاآغاز دیر سے ہواتھا۔مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر جان پیری کاکہنا ہے کہ پیدائش سے قبل ماحول کے اثرات کی شناخت کے لیے ہم نے ایک طاقتور مطالعہ ڈیزائن کیا جس کی مدد سے پیدائش کے ہر مہینے کے ساتھ یہ پیٹرن ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔
پچھلے کئی مطالعوں میں پیدائش کے وقت کے ساتھ وزن اور صحت کے دیگر مسائل کومنسلک کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹر پیری اور اُن کی ٹیم کاخیال ہے کہ بچوں کی ابتدائی زندگی اور نشوونما اور ترقی سمیت بلوغت کااہم کردار یت لہذا انھوں نے باریک بینی سے پیدائش کے ماہ کے اثرات کامطالعہ کرنے کافیصلہ کیا۔ اُن کے تجزیے سے جونتیجہ سامنے آیا اس کے مطابق جون،جولائی اور اگست میں پیداہونیو الے بچے پیدائچ کے وقت وزنی تھے اور بالغ ہونے پر اُن کاقدلمبا تھا۔
دوسری جانب تحقیق سے یہ بھی انکشاف ہواکہ موسم گرما میں پیداہونے والی لڑکیوں بلوغت کاآغاز دیر سے ہوتا ہے جوکہ اُن کی بعد کی زندگی میں بہتر صحت کااشارہ ہے ڈاکٹر جان پیری کاکہنا تھا کہ یہ پہلی بارہوا ہے کہ بلوغت کے وقت کوپیدائش کے موسم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
محققین کویقین ہے کہ موسم گرما اور موسم سرما میں پیداہونے والے بچوں کے درمیان اختلافات کوکم کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ماں کوحمل کے دوران کتنی سورج کی روشنی حاصل کرنی چاہیئے اور حمل کے دوران اُس کاوٹامن ڈی لیول کتنا ہونا چاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ پیدائش کامہینہ صحت پر ایک قابل پیمائش اثر ڈالتا ہے لیکن اس طریقہ کارکو پوری طرح سمجھنے کے لیے مزید مطالعوں کی ضرورت ہے۔
تاریخ اشاعت:
2015-10-28
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Bachon Ki Sehat Ka Inhisar Tareekh E Paidaish Par Bhi Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.