Bachoon Ki Nasonuma Main Machli Zaroori Hai - Article No. 2254

Bachoon Ki Nasonuma Main Machli Zaroori Hai

بچوں کی نشوونما میں مچھلی ضروری ہے - تحریر نمبر 2254

حاملہ خواتین کو فولک ایسڈ استعمال کرنے کا مشورہ اکثر دیا جاتاہے۔فولک ایسڈ دوران حمل بچے کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

پیر 6 جنوری 2020

حاملہ خواتین کو فولک ایسڈ استعمال کرنے کا مشورہ اکثر دیا جاتاہے۔فولک ایسڈ دوران حمل بچے کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتاہے۔فولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی بڑھوتری میں کئی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔فولک ایسڈ کی کمی سے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص ہوسکتاہے۔ اسے کُب نکلنا بھی کہتے ہیں۔حاملہ خواتین کو ،ان کے شوہر اور اہل خانہ کو پیٹ میں بڑھنے والے بچے کی نشوونما میں غذائی اجزاء کی اہمیت سے واقف ہونا چاہیے۔
دوران حمل ماں کی متوازن خوراک کے ذریعے ایسے تمام ضروری غذائی اجزاء کی فراہمی کا اہتمام کرنا چاہیے۔
ماں بننے والی کئی خواتین پیدا ہونے والے بچے میں پیدائشی خرابیوں یا نقائص میں فولک ایسڈ کے کردار سے واقف ہوں گی۔جیسے کہ بچوں میں اس کی کمی سے ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے میں نقص ہو سکتاہے یا بچے کا”کُب“نکل آتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل کی زبان میں اس بیماری کو Spina Bifidaکہتے ہیں۔

مچھلی میں پائے جانے والے غذائی اجزاء بچے کی نشوونما میں معاون ہو سکتے ہیں اور بچے کے دماغ کی کارکردگی کو بھی بہتر کرتے ہیں۔حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حمل کے دوران خواتین اگر مچھلی کا استعمال کریں تو اس سے ان کے ہونے والے بچوں کی ذہانت اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔موسم سرما کے آتے ہی اس کی سوغات بھی مارکیٹ میں جگہ جگہ نظر آتی ہیں․․․․مونگ پھلی،اخروٹ اور کافی کو تو سردیوں کی ضرورت مانا ہی جاتاہے۔
اکثر گھروں میں سردیوں کو مچھلی کا موسم بھی کہا جاتاہے․․․․مچھلی کھانے سے جسم کو ناصرف حرارت ملتی ہے بلکہ اس میں شامل غذائیت جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی دیتی ہے․․․․
مچھلیوں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ساتھ ہی مچھلی کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ذہنی تناؤاور ڈپریشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے․․․مچھلیوں کی مختلف اقسام جو اومیگا 3فیٹی ایسڈز سے بھر پور ہوتی ہیں اور یہ ذہنی تھکاوٹ کو دور کرتاہے۔

وہ لوگ جو اکثر مچھلی کھاتے ہیں دل کی بیماری میں کم مبتلا ہوتے ہیں․․․․اس میں شامل غذائی اجزاء خون کی نالیوں کو صاف رکھنے میں معاون ہیں۔موسم سرما میں پھیپھڑے بہت جلدی متاثر ہوسکتے ہیں اورکھانسی، نزلہ اور ٹھنڈا نہیں کمزور کر دیتے ہیں․․․․مچھلی میں شامل فیٹی ایسڈز پھیپھڑوں میں ہوا کا بہاؤ بڑھاتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے․․․․لڑکے لڑکیوں کو خاص طور پر اپنے پھیپھڑوں کو مضبوط کرنے کے لئے مچھلی کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنانا چاہیے۔
جلد میں ہونے والی خشکی سے بھی محفوظ رکھتی ہے․․․․مچھلی میں شامل اومیگا 6فیٹی ایسڈز جلد کی اوپری سطح کو خشکی سے بچاتے ہیں۔مچھلی زیادہ کھانے والے افراد کی جلد میں خشکی بہت آسانی سے نہیں آتی․․․․
سردیوں میں مچھلی کھانے کا ایک اور فائدہ اس درد میں افاقہ ہے جو جوڑوں میں لچک کم ہوجانے اور مسلز کی کمزوری کی وجہ سے سردیوں میں زیادہ تکلیف دیتے ہیں۔
پچاس سال سے بڑی عمر افراد کو مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شامل فیٹی ایسڈز اومیگا3اور 6جوڑوں کے درد میں مفید ہیں۔جسم کو جن جن معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے ان میں سے کئی مچھلی میں موجود ہوتے ہیں جیسے آئرن،زنک، پوٹاشیم،میگنیشیم،کیلشیم ،نیاسین اور سیلینیم․․․․اس کے علاوہ وٹامن اے،بی12اور ڈی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں․․․․․ساتھ ہی اس میں پروٹین کی ایک خاص مقدار بھی شامل ہے تو مچھلی کھائیں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔

مچھلی کی خریداری
بازار سے تازہ مچھلی خریدیں ۔تازہ مچھلی کی پہچان چند چیزوں سے کی جاسکتی ہے۔پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے،مچھلی کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑجائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہوجائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ کلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔
مچھلی خریدنے کے بعد اس کو نمک،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھولیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچھلی میں کم کیلوریز ہوتی ہیں۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں،اس سے ان کی یاداشت بہتر اور نظر ہو گی۔

مچھلی کے چند فوائد
مچھلی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
الزائمر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔
مچھلی کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں اضافہ ہو سکتاہے۔
مچھلی سرطان کے مرض میں بھی مفید بتائی جاتی ہے۔
مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
مچھلی کے تیل کے فوائد
مچھلی کا تیل انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے ۔
مچھلی کا استعمال سانس کی تکلیف کم کرنے میں مد ددیتاہے۔طبی ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے دمے کے مرض کی شدت میں کمی واقع ہو تی ہے۔وزن کم کرنے میں مچھلی کا تیل مفید ہے۔مچھلی کا تیل جسم کے مدافعتی نظام کو بھی درست رکھتاہے جبکہ سردی کی شدت نزلہ زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتاہے۔جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مچھلی کا تیل مفید ہے،مچھلی کے تیل سے کولیسٹرول کم کیا جا سکتاہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Bachoon Ki Nasonuma Main Machli Zaroori Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.