Badan Ko Sandal Se Mehka Dijye - Article No. 2597

Badan Ko Sandal Se Mehka Dijye

بدن کو صندل سے مہکا دیجئے - تحریر نمبر 2597

یہ نکھار میں کر دے اضافہ

جمعرات 20 مئی 2021

جنوبی ایشیا میں صندل کا درخت اس خطے کی مخصوص جمالیاتی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے۔مختلف مذاہب کے پیروکار اپنی مذہبی تقاریب میں صندل کی لکڑی جلا کر خوشیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ یہ خوشبو ذہنی افسردگی اور پژمردگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
صندل بے پناہ فوائد رکھنے والی لکڑی ہے۔ماہرین نے اس لکڑی کے سفوف سے پرفیومز،صابن اور دیگر کاسمیٹکس بھی بنائیں جن میں خواتین میں بڑی مقبولیت بھی ملی۔
صندل کا تیل بھی بنتا ہے جسے سر اور بدن کے مساج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔جن افراد کے ساتھ نیند نہ آنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اگر وہ صندل کے تیل سے مساج کریں یا اس خوشبو کی شیشی کو سرہانے لگا کر سونے کی کوشش کریں تو گویا ایک جادوئی اثر رونما ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اعصاب کو پرسکون کر دینے والا صندل دل کی بے ترتیب یا تیز دھڑکن کو بھی معمول پر لے آتا ہے۔


کیل مہاسوں میں دے آرام
صندل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ کیل مہاسے والی جلد کو داغوں سے پاک کرتا ہے۔صندل کے تیل میں ایک Salicylic Acid کا مکسچر موجود ہے جو آٹھ ہفتوں میں کیل مہاسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم حساس جلد کی حامل خواتین و حضرات کو ماہر جلدی امراض سے مشورے کے بعد لدویہ یا چٹکلے آزمانے چاہئیں۔
جلد کے ورم میں دے آرام
صندل میں ورم زائل کرنے کی خوبی بھی موجود ہے۔
اس کا نقصان بھی نہیں ہیں۔ارتکاذ توجہ ایک اہم مسئلہ ہے۔اسی طرح کوئی سبق یا دعا یاد نہ ہونے اور بھولنے کا عارضہ قائم رکھنے سے بہتر ہے کہ گھر میں صندل کا تیل رکھا جائے اور پڑھنے لکھنے سے قبل ڈیورنٹ کی طرح اسے استعمال کیا جائے یا صندل کی پرفیوم استعمال کر لی جائے۔ظاہر ہے کہ نسیان کے مرض پر قابو پانے کے علاوہ جسم کی بو دور کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔

فیس ماسک،صابن اور فیس واش میں صندل کا استعمال ہوتا ہے تاہم ہندو پاک میں اسے زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔اگر آپ صندل کے صابن کو واش روم میں رکھیں گے تو یہ قرب و جوار کی جگہ کو مہکا دے گا۔آپ کو کسی ایئر فریشنر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پاکستان،سری لنکا،ملائیشیا اور بھارت میں ہاتھوں کے بنے ہوئے صندل کے صابن خواتین کی بڑی تعداد میں پسند کئے جاتے ہیں۔یہ Milder یعنی تیزکیمیائی اثرات سے پاک ہوتے ہیں اور حساس جلد کے لئے تصوراتی انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔ان میں گلیسرین،پام آئل اور نامیاتی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو جلد کو ملائم اور شفاف رکھتے ہیں۔یہ جلد پر خارش،خشکی اور الرجی نہیں کرتے،محفوظ مصنوعات نکھار میں اضافہ بھی کرتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Badan Ko Sandal Se Mehka Dijye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.