Baloon Ankhoon Or Jild Ki Hifazat

بالوں،آنکھوں اور جلد کی حفاظت

جمعرات جنوری

Baloon Ankhoon Or Jild Ki Hifazat
لمبے بال نسوانی حسن میں خوب صورتی کا باعث ہوتے ہیں۔بالوں کو خوب صورت اور ان کی صحیح نشوونما کے لئے مندرجہ ذیل ٹوٹکے اور طریقے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔بہنیں ان طریقوں کو آزما کر اپنے بال کو لمبے اور خوب صورت بنا سکتی ہیں۔
بالوں کو رنگنے کے لئے مہندی بہترین”ڈائی “ہے اگر اس میں ایک انڈا اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل شامل کر لیا جائے تو بہت بہتر رہے گا۔

چونکہ انڈے میں بہت زیادہ پروٹین شامل ہوتی ہے جوکہ بالوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔
دو چمچے سفید سرکہ کے تھوڑے سے پانی میں حل کرلیں اور پھر اس کو اپنے بالوں میں لگائیں دو یا تین منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے بالوں کو دھو لیجئے۔
اگر آپ کے بال لمبے ہیں تو رات کو سوتے وقت انہیں بجائے باندھ کر ڈھیلے رکھ کر سوئیں۔

(جاری ہے)


کبھی گیلے بالوں میں کنگھی یا برش مت کریں۔

گیلے بالوں کو سلجھانا مقصود ہوتو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کی ان میں کنگھی کرلیں یوں آپ کے بال ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔اس کے بعد برش یا کنگھی کی جاسکتی ہے۔
ضرورت سے زیادہ ڈائیٹنگ کرنے سے رات تک جاگنے،نیند پوری نہ ہونے ہر وقت مطالعہ کرنے اور معدے کی خرابی کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی پر اثر اندازہوتے ہیں ایسے میں آنکھوں کے گرد جہاں پر سیاہ دھبے پڑے ہوں روغن زیتون،روغن بادام کی مالش کرنے سے یہ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

کھیرا کا گودا پیس کر دو پوٹلیاں کسی صاف سے کپڑے میں بنالیں سیدھے لیٹ کر یہ دونوں پوٹلیاں بیس سے تیس منٹ تک آنکھوں پر رکھنے سے سیاہ حلقے دور ہو جاتے ہیں۔صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنے سے اور کچے دودھ کی جھاگ کو آنکھوں پر ملنے سے بھی سیاہ حلقے دور ہو جاتے ہیں۔
رات کو سونے سے قبل روغن بادام اور شہد برابر ملاکرآنکھوں کے گرد لگائیں اور صبح کو ہتھیلیاں رگڑ کر آنکھوں کے گرد رکھیں۔

چنددنوں میں حلقے دور ہو جائیں گے۔جھائیوں کے لئے کھیرے کو کدوش کرکے اس میں چند قطرے لیموں کے ملالیں اور آدھے گھنٹے تک لگا کر منہ دھولیں۔رنگت کو نکھارنے کے لئے سبزپتوں والی سبزیوں زیادہ استعمال کریں۔پانی کا استعمال بھی زیادہ کریں۔روغن بادام ،گلیسرین ،آدھا آدھا چمچ اور شہد ایک چمچ ملاکر پیسٹ سا بنالیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔فرق خود محسوس ہو گا۔
اگر سرمیں خشکی ہو اور بال جھڑرہے ہوں تو اس کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں کہ سر میں زیتون ناریل یا روغن بادام اچھی طرح جڑوں میں لگائیں۔
بالوں کی نشوونما میں روغن بادام،پھل اور سبزیاں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-23

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Baloon Ankhoon Or Jild Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.