Beauty Salon Ya Lutairy - Article No. 1997

Beauty Salon Ya Lutairy

بیوٹی سلیونز یا لُٹیرے - تحریر نمبر 1997

یہ سلیونز چاہے کتنی ہی مہنگی پروڈکٹ استعمال کریں آخر وہ اتنی بڑی رقم لینے کے حقدار ہیں کیا وہ اتنی رقم لیکر ٹھیک کررہے ہیں ؟

ہفتہ 2 مارچ 2019

پاکستان میں سال میں کئی مہینے اور خصوصی طور پر جاتی ہوئی سردیوں کا موسم شادیوں کیلئےIdealموسم کہلاتا ہے ۔اس موسم میں بہت سے لوگ شادیوں کے فنکشن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمارے ہاں شادیوں پر زیادہ خرچ کرنا اور شادی کے فنکشن کو یاد گار بنانا بھی بہت ضروری خیال کیا جاتا ہے۔اس مقصد کیلئے لاکھوں روپیہ مار کی اور کٹلری پرخرچ کر دیاجاتاہے۔

اس کے علاوہ دُلہن کی تیاری کیلئے جن پارلرز کا رخ کیا جاتا ہے وہاں بھی لاکھوں روپیہ لُٹا دیا جاتا ہے۔
شادی کے میک اپ کیلئے مختلف بیوٹی پارلرزاور بیوٹی سلیونز کے چکر لگا کروہاں کئے جانے والے میک اپ کی قیمتیں پوچھی جاتی ہیں ۔اس کے بعد کسی ایک بیوٹی سلیون کا انتخاب کرکے وہاں اپنی شادی کے میک اپ کی بکنگ کروالی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بکنگ مہینہ پہلے کی جاتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ سلیون والے سروس کے سات میک اپ کرتے ہیں ۔

اس لئے وہ کئی دن پہلے سے بلانا شروع کرتے ہیں اور پھر دلہن کے مختلف قسم کے فشلز بھی کئے جاتے ہیں ۔
تاکہ ان کی طرف سے شادی کے دن کیا جانے والا میک اپ اچھا لگے ۔اب ان دنوں یہ حیران کن بات سامنے آرہی ہے کہ صرف ایک دن کے میک اپ کیلئے کچھ بیوٹی سلیونز 50سے60ہزار تک لے رہے ہیں ۔حیرت کا مقام یہ ہے کہ خواتین اتنی بڑی رقم بہت شوق سے ادا کررہی ہیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ ایک دن کے میک اپ کیلئے یہ سلیونز اتنی بڑی رقم کیسے بٹورلیتے ہیں ۔
یہ سلیونز چاہے کتنی ہی مہنگی پروڈکٹ استعمال کریں آخر وہ اتنی بڑی رقم لینے کے حقدار ہیں کیا وہ اتنی رقم لیکر ٹھیک کررہے ہیں ؟ایسے میں اگر کسی کو مہندی ‘شادی اور ولیمے یعنی شادی کی تینوں تقریبات کیلئے پارلر سے تیار ہونا پڑے تو انہیں چند گھنٹوں کے میک اپ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ضرورت پڑے گی۔

ہمارے ہاں پہلے ہی شادیوں پر اتنا خرچ کیا جاتا ہے ۔ایسے میں محض چند گھنٹوں کے میک اپ پر لاکھوں روپیہ خرچ کر دینا کہاں کہ عقلمندی ہے ؟ان بیوٹی سلیونز کی وجہ سے عام گلی محلوں کے بیوٹی پارلرز بھی 15سے20ہزار روپے وصول کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب اور متوسط گھرانوں کی بچیوں کیلئے بیوٹی پارلرز سے میک اپ کروانانا ممکن ہوتا جارہا ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Beauty Salon Ya Lutairy " and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.