Bharti Umar Main Sehat Or Husn Main Izafa Kaise Kiya Jaye?

بڑھتی عمر میں صحت اور حسن میں اضافہ کیسے کیا جائے؟

بدھ نومبر

Bharti Umar Main Sehat Or Husn Main Izafa Kaise Kiya Jaye?

صرف چالیس سال سے زیادہ عمر والے مردوعورت ہی نہیں بلکہ اب نوجوانوں میں بھی صحت کے کئی مسائل سامنے آرہے ہیں۔لڑکیاں حسین و خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں اور لڑکے مضبوط اور سمارٹ۔اچھا نظر آنے کی خواہش میں اکثر سب سے زیادہ نظر ہوتی ہے نوجوانوں کی یا بڑی عمر کے لوگوں کی صحت پر۔ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ حسن وصحت میں اضافہ ہونا چاہیے۔دراصل یہ ترتیب ہی غلط ہے۔

ہمیں کہنا چاہیے کہ صحت اور حسن میں اضافہ ہو۔صحت ٹھیک ہو گی تو حسن میں اضافہ خود بہ خود ہو گا یا حسین نظر آنے کے لیے کم اہتمام ہی کافی ہو گا۔صحت مند رہنے اور اچھا نظر آنے کے لیے ضروری ہے کہ وزن کنٹرول میں رہے۔زیادہ وزن، نکلا ہوا پیٹ اور بڑھے ہوئے کولہے حسن کو بھی متاثر نہیں کرتے بلکہ کئی امراض کو بھی دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرین ٹی ناصرف وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے بلکہ اس سے جلد بھی شاداب رہتی ہے۔


دل کو صحت مند بنائے
سبز چائے میں فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈ نٹس کی تعداد کافی ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرنے،خون کے لو تھڑوں(کلاٹ)کی روک تھام اور شریانوں کے افعال میں بہتری لاتے ہیں۔سبز چائے کو لیسٹرول اور شریانوں میں بلاکیج کو کم کرتی ہے۔سبز چائے پینے والوں میں شریانوں کے سکڑنے کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔


دماغ کی صلاحیتوں میں افاقہ
سبز چائے ذہنی توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے۔
جوڑوں کے درد کے لیے مفید
خارش اور درد کی روک تھام کے لیے سبز چائے مفید بتائی جاتی ہے۔امریکا کی ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ایسا کیمیائی کمپاؤنڈ ہوتاہے جو طاقتور انسداد سوجن اور اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتاہے جس سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔


اضافی چربی میں کمی
ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ سبز چائے موٹاپا کم کرنے کے عمل میں جسم کے میٹابولزم کو تحریک دیتی ہے۔ہر انسان کے موٹاپے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن سبز چائے میں ہر انسانی جسم کو چربی پگھلانے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔
کینسر کے خطرات کو کم کرنا
محققین کے مطابق سبز چائے پینا پروسٹیٹ کینسر اور بڑی آنت کے سرطان کے خطرات کو روکتاہے۔


ذیابیطس یا دل کے امراض کا خطرہ کم کرتاہے
سبز چائے انجائنا اور ذیابیطس کی قسم ٹو کو کنٹرول کرنے میں مفید بتائی جاتی ہے۔خون میں شوگر کے اضافے کو بھی سبز چائے سے کنٹرول کیا جا سکتاہے ۔امراض قلب کے روک تھام کے سلسلے میں سبز چائے مفید بتائی جاتی ہے۔
الرجی سے ریلیف
سبز چائے فلیو نوئڈز یعنی نباتاتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہے جو سوجن سے تحفظ دیتے ہیں۔

الرجیز کا سامنا ہونے پر سبز چائے کے استعمال سے ناک کے اندرونی حصے کی سوجن میں کمی لا سکتی ہے۔
آنکھوں کی سوجن کم
کچھ ماہر ہر بلسٹ کا کہنا ہے کہ سبز چائے کے ٹی بیگ کو گیلا کرکے آنکھوں پر پندرہ سے بیس منٹ تک پھیرا جائے تو اس سے تھکی ہوئی یا سوجی ہوئی آنکھوں کو سکون ملتاہے۔
دمہ کی علامات میں کمی
ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کیورسٹین ماسٹ نامی خلیات میں ایسے اجزاء میں جگہ بنا لیتا ہے جو الرجک ردعمل کا باعث بنتے ہیں(دمہ سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ادویات بھی یہی کام کرتی ہیں)۔

سبز چائے کا استعمال دمہ کی علامات کو دورکھنے میں فائدہ مند ہو سکتاہے۔
ذہنی تناؤ میں کمی لائے
سبز چائے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے لہٰذا اس کا استعمال ممکنہ طور پر نفسیاتی تناؤ میں کمی لا سکتاہے۔یہ بات جاپان کی ایک یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں سامنے آئی۔جانوروں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ مشروب جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے کیمیکلز کی مقدار کو کم کر دیتاہے۔

گرین ٹی کو مندرجہ ذیل طریقے سے جلد پر استعمال کیا جاسکتاہے۔
مہاسوں کو صاف کرے
گرین ٹی جلد کے لیے بھی مفید ہے۔میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سبز چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء دوتہائی کیل مہاسوں کو صاف کر دیتے ہیں،تاہم اس کے لیے چائے کو پینے کی بجائے ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کرنا ہو گا،چکنی جلد کے لیے پودینے کی چائے کو سبز چائے میں شامل کرنا چاہیے۔


گرین ٹی ماسک
گرین ٹی کا فیس ماسک بنا کر استعمال کرنا چاہیے۔یہ جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔فیس ماسک بنانے کے لیے ایک بڑا چمچ باریک پسی ہوئی گرین ٹی لیجیے پھر اس میں دوچٹکی ہلدی اور ایک بڑا چمچ بیسن ڈال لیجیے۔ان تمام چیزوں کو پانی کی مدد سے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔جب یہ ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھولیں،ہفتے میں دوبار ایسا کرنا جلد کو چمکددار بنانے کے لیے مفید ہے۔


گرین ٹی اسکرب
چہرے پر روزانہ دھول مٹی اور گرد جمع ہو جاتی ہے جو کہ چہرے کے مسام کو بند کر دیتی ہے ،چہرے کو تازگی دینے کے لیے اسکرب کرنا مفیدہے۔ گرین ٹی کا اسکرب بنانے کے لیے گرین ٹی کے پتوں کو پانی میں اُبال لیجیے،جب یہ اچھی طرح اُبل جائیں تو پانی کو چھان کر پتوں سے علیحدہ کر لیجیے۔گرین ٹی کے پانی میں چینی ڈال کر اسے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے،اس نیچرل اسکرب سے چہرے کے مسام میں موجود گندگی صاف ہو جاتی ہے۔


گرین ٹی سے آنکھوں کے گرد ہلکوں کا علاج
گرین ٹی بیگز کو استعمال کرنے کے بعد فریج میں رکھ دیجیے جب یہ ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں آنکھوں پر رکھیں ،ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد حلق اور سوجن میں کمی آتی ہے۔
گرین ٹی اسکن ٹونر
جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے ایک ٹونر کی ضرورت ہوتی ہے۔نیچرل ٹونر کے استعمال کرکے گرین ٹی کو پانی میں اُبال کر چھان لیا جائے،پھر اس پانی میں ایلوویرا جیل شامل کرکے ایک اسپرے بوتل میں محفوظ کرکے فریج میں رکھ دیا جائے۔ہر تھوڑی دیر بعد اس ٹونر کو چہرے پر اسپرے کیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-13

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Bharti Umar Main Sehat Or Husn Main Izafa Kaise Kiya Jaye?" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.