Bridal Hijab - Special Articles For Women
برائیڈل حجاب - خواتین کیلئے مضامین
ہفتہ جولائی

گلنازنواب :
سر پر ڈوپٹہ اوڑ ھے یا گھونگھٹ نکالے سٹیج پر نظر آنے والی دلہنیں تواب گئے زمانے کی بات لگتی ہے۔ اب تو ہر طرف ماڈرن کی دلہنیں دوپٹے کے بغیر بارات یاولیمے کی تقریب میں نمایاں نظر آتی ہیں۔ تاہم بہت سے گھرانوں میں دلہنوں کو یہ بے باک انداز کچھ پسندنہ آیا اور عام حجاب اوڑھنے والی لڑکیوں کو زیادہ مسائل کا سامنا تب کرنا پڑا جب بیوٹیشنز نے دوپٹہ اوڑھاتے ہوئے پلو تھوڑا پیچھے سرکادیا۔
اسی دوران کئی عرب ممالک کی دلہنوں نے ” برائیڈل فینسی حجاب“ اوڑھنا شروع کردیا ہے جسے ہر خاص وعام نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا بھی اور سراہا بھی۔ اب کئی مسلم ممالک سمیت پاکستانی دلہنیں بھی حجاب اوڑھے نظر آتی ہیں۔ برائیڈل حجاب نے مختصر عرصے میں نئی نویلی اور پردہ کرنے والی دلہنوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔
فنڈحجاب چہرے اور بالوں کو ذراچھپانے کیلئے فٹڈ حجاب سب سے بہتر ہے۔ یہ فینسی حجاب اس انداز سے دلہن کے سرپر اوڑھایاجاتا ہے کہ دلہن کی مانگ اور ٹیکا تھوڑا تھوڑا نظربھی آئے اور دلہن خوبصورت بھی لگے۔ یہ حجاب چہرے پر اس انداز سے سیٹ کیاجاتا ہے کہ دلہن کے سرپر پوری طرح فٹ ہو، دلہن کے گہنے بھی صاف دکھائی دیتے رہیں اور دلہن باحجاب بھی نظرآتی ہے۔
بارڈڑحجاب : خوبصورتی میں سادگی کااپنا ایک حسن ہے۔ فینسی سفید بارڈر حجاب اوڑھے دلہن بہت خوبصورت نظرآتی ہے اور اس کاکوئی بھی گہنا پردے کی اوٹ میں چھپا نہیں رہتا بلکہ جھلک دکھاتاہی رہتا ہے۔
دوپٹہ ٹرین حجاب : فینسی وائٹ اور شیفون دوپٹے کے اندر سادہ ریشمی اور سفید کپڑے کا حجاب اوڑھے دلہن ایک دم سٹائلش دکھائی دے رہی ہے۔ دلہن کے گہنے اگرچہ نظرنہیں آرہے لیکن دلہن کی ہیڈ چین نے جیولری کی کمی پوری کررکھی ہے۔ فینسی سوٹ پہنا ہوتو جیولری کی ضرورت ویسے ہی نہیں رہتی۔
لیئرڈحجاب : ڈبل لیئرڈحجاب کے خوبصورت فینسی بارڈرنے دلہن کی تیاری اور خوبصورتی کوچار چاند لگادئیے ہیں۔ یہ پہلی نظر میں دیکھنے والے پر بہت اچھا تاثر چھوڑتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ سنگل لیئر کے بجائے ڈبل لیئرڈحجاب میں دلہن زیادہ لکش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈنگ بیلز: خوبصورت بیلز سے آراستہ حجاب کے ساتھ دلہن کی مانگ کاٹیکا واضح دکھائی دے رہا کیونکہ پرل اور زری بالزنے دوپٹے اور حجاب کی خوبصورتی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ دلہن جب چلتی ہے تو ہر بیل مدھرسی آواز بھی پیداکرتی ہے۔ حجاب کا یہ خوبصورت بارڈر آج کل حجاب لینے والی دلہنوں کی اولین پسند ہے۔
کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب: کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب اگرچہ دکھائی دینے میں بہت سادہ ہے ۔ لیکن ماتھا پٹی یعنی سلورہیڈ چینکی خوبصورتی سادگی پر غالب ہے کیونکہ جگمگاتی ہیڈ چین اس کو مزید نازک اور خوبصورت نیوی بیلو کے بجائے گولڈہیڈ چین اور ریڈ حجاب کے ساتھ بھی یہی انداز اپناسکتی ہیں۔
حجاب سے گھونگھٹ: آج کے دور میں اگرچہ دلہن گھونگھٹ نہیں نکالتیں لیکن اس دلہن نے حجاب اس انداز سے اوڑھ رکھا ہے کہ حجاب نے دلہن کے گہنوں اور تیاری کو بالکل بھی متاثر کیااور دلہن کاایک ایک گہنا سب کی نظر میں ہے۔ وائٹ ڈریس کے ساتھ اس انداز سے اوڑھا گیا حجاب آپ کو تھوڑا تھوڑا مغربی ٹچ بھی دے رہا کیونکہ دلہن نے اپنے لباس کی سلائی روایتی کے بجائے سٹائلش کروائی ہے۔
ٹربن سٹائل : سفید لیس، باریک جالی اور خوبصورت موتیوں سے تیار کیاگیا دلہن کایہ لباس اور حجاب دلہن کی خوبصورتی میں بہت زیادہ اضافہ کردیتا ہے۔ خوبصورت جالی کے کپڑے سے تیار کیاگیا یہ حجاب دلہن نے ٹربن سٹائل سے اوڑھ رکھا ہے۔ جودلہن کو نمایاں کرنے میں معاون بھی ہے۔ غیر ملکی دلہنوں کی اکثریت اس سادہ اور خوبصورت ٹربن سٹائل حجاب کی دیوانی ہیں۔
میچنگ حجاب: دلہن کے اگرچہ بھاری بھرکم لہنگے اور دوپٹے کی خوبصورتی دلہن پر حاوی ہے لیکن اس کے باوجود دلہن کے دوپٹے کے اندراوڑھا ہوا میچنگ حجاب دلہن کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے ۔ حجاب کا رنگ بھی دلہن کے ڈریس سے میچنگ ہے۔ یہ حجاب ایسی دلہنوں کیلئے موزوں ہے جو زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو ڈھانپے رکھنا پسند کرتی ہیں۔
حجاب اب اکثر غیر ملکی دلہنوں کی اولین پسند بن گیا ہے کیونکہ اس میں دلہنیں غیر معمولی طور پر خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ ڈھکی چھپی بھی نظر آتی ہیں۔ آپ بھی اگر حجاب اوڑھتی ہیں اور دلہن بننے جارہی ہیں تو دیکھیں ان میں سے کون ساسٹائل آپ کے چہرے اور پسند کے مطابق ہے تو پھرآپ بھی ایک بارٹرائی ضرورکریں۔

(جاری ہے)
زیر نظر مضمون میں ” برائیڈل حجاب“ کی اقسام کے حوالے سے معلومات دی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت:
2016-07-23
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Bridal Hijab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.