Bridal Jewellery - Article No. 3345
برائیڈل جیولری - تحریر نمبر 3345
آج کل جدید طرز کے زیورات کی دھوم ہے
منگل 31 دسمبر 2024
زیورات کے بغیر دلہن کی تیاری کا تصور ناممکن ہے۔اگر یہ زیورات نفیس اور دلکش ڈیزائن پر مبنی ہوں تو دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔عروسی لباس کے ساتھ زیورات کا درست انتخاب اور انہیں جدید فیشن سے ہم آہنگ کرنا بے حد ضروری ہے۔زیورات کے بغیر دلہن کی تیاری کا تصور ناممکن ہے۔اگر یہ زیورات نفیس اور دلکش ڈیزائن پر مبنی ہوں تو دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔جیولری ٹرینڈ کی بات کی جائے تو ان دنوں جدید طرز کے پسند کئے جا رہے ہیں اور ان مقبول ہونے والے ڈیزائن میں آپ کیلئے کیا خاص ہے آئیے جانتے ہیں۔
گلے میں پہننے والی جیولری کا ڈیزائن ہر بدلتے سال اور موسم میں تبدیلی چاہتا ہے۔اب دلہنیں ایک سے زائد گلے کے زیورات پہننے کے بجائے کسی ایک خوبصورت جیولری سیٹ کا انتخاب کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
یہ زیورات سونے کے بھی پہننے جاتے ہیں۔
عام طور پرکندن، موتیوں یا پھر سات لڑیوں والے ہار عروسی زیورات کے طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔آپ اگر ٹرینڈ کو فالو کرنا چاہتی ہیں تو اپنی شادی کیلئے اسٹیٹمنٹ اسٹائل کی جیولری تیار کروائیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ عروسی زیورات کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ بھاری زیورات ہوں، انہیں ایسا ہونا چاہئے کہ وہ آپ پر سوٹ کریں۔سر پر سجی ماتھا پٹی کسی بھی دلہن کو شہزادیوں جیسا حسن عطا کرتی ہے اور اگر ٹرینڈ کی بات کی جائے تو ماتھا پٹی، مانگ ٹیکے سے زیادہ مقبول ہے۔کچھ عرصہ قبل دلہنیں بارات کے موقع کیلئے بھی مانگ ٹیکے کا انتخاب کرتی تھیں، جن میں کندن پر بنا چاند نما مانگ ڈیزائن خاصا مقبول تھا۔تاہم، اب مانگ ٹیکا دلہن کی جیولری سے نکل کر بہنوں اور کزنز کی جیولری کا بھی لازمی انتخاب نظر آتا ہے جبکہ دلہنیں بارات کیلئے زیادہ تر مانگ ٹیکا کے ساتھ ماتھا پٹی کا استعمال کرتی ہیں۔آج کل کندن اور موتیوں کے علاوہ ڈائمنڈ لگے ماتھا پٹی کافی پسند کئے جا رہے ہیں جو شاہانہ انداز بخشتے ہیں۔
ان دنوں دلہنیں وَن سائیڈڈ مانگ ٹیکا پسند کر رہی ہیں، مانگ ٹیکے کا یہ انداز زیورات میں ایک نیا اضافہ ہے۔یہ خوبصورت زیور تین لڑیوں سے جڑا ہوتا ہے، جو مانگ ٹیکے کے ساتھ بالوں کے رُخ جاتی ہوئی کشادہ پیشانی پر چودہویں کے چاند کی طرح دمکتی نظر آتی ہیں۔فیشن ماہرین کے مطابق عام طور پر وَن سائیڈڈ مانگ ٹیکا لمبا اور بیضوی چہرہ رکھنے والی خواتین پر بے حد سوٹ کرتا ہے جبکہ گول چہرے اور کشادہ پیشانی رکھنے والی خواتین مغلیہ طرز پر بنی مانگ ٹیکا سے جُڑی ماتھا پٹی کا انتخاب کر سکتی ہیں، جو ان کے خاص دن کی رعنائی میں اضافہ کر سکتی ہے۔یہ زیور سونے میں بھی بنوایا جاتا ہے۔
Browse More Special Articles for Women
مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen
بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar
الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi
موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj
بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر
Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer
جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے
Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare
کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے
Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye
موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز
Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters
ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے
Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai
استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری
Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori
ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں
Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen
سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان
Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan