
- Home
- Women
- Articles
- Special Articles For Women
- Chand Gharelu Ashia Jinhain Foran Tabdeel Kar Daina Chahiay
Chand Gharelu Ashia Jinhain Foran Tabdeel Kar Daina Chahiay - Special Articles For Women
چند گھریلو اشیاء جنہیں فوراََ تبدیل کردینا چاہیے - خواتین کیلئے مضامین
جمعرات 10 نومبر 2016

عام طور پر گھروں میں کئی ایسی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں جنہیں ایک مقررہ مدت کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن ہم اس بات سے انجان ہو کرانہیں اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک کہ یہ خود قابل استعمال نہیں رہتیں۔ مگر ان گھریلو اشیاء کا طویل مدت تک مسلسل استعمال انسان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو آج کے آرٹیکل میں چند ایسی گھریلو اشیاء کے بارے میں بتاتے ہیں۔
تولیے :
نہانے یا ہاتھ دھونے کے بعد تولیے کااستعمال ضرور کیاجاتا ہے لیکن اگر تولیہ ہی جراثیموں سے بھرپور ہو تو پھر نہانے یا ہاتھ دھونے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا۔ کوشش کریں کہ ہرسال گھر کے تمام تولیے ضرور بدل دیں اور دوران استعمال بھی انہیں اچھی طرح دھو کر رکھیں ۔
(جاری ہے)
کنگھی :
شاید ہی کوئی ایساشخص ہوجو یادرکھتا ہو کہ اس سے نئی کنگھی کب خریدی تھی کیونکہ عموماََ انہیں تب ہی تبدیل کیاجاتا ہے جب پچھلی ناقابل استعمال ہوجاتی ہے۔
جوتے :
اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھروں میں پہنے جانے والے جوتے لوگ ایک طویل مدت تک استعمال کرتے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔ اگر آپ انہیں تبدیل نہیں کرتے تو کم سے کم دھو ضرورلیں۔ ماہرین کے مطابق ہر 6ماہ بعد جوتے تبدیل ضرور کرنے چاہیے کیونکہ یہ پاؤں میں انفکیشن کا باعث بن سکتے ہیں ۔
سپونج:
اگر صحت مندرہنا چاہتے ہیں تو برتن دھونے کے لیے استعمال کیاجانے والا سپونج ہاماہ ضرور تبدیل کیا کریں کیونکہ برتنوں کی دھلائی کے دوران جراثیم بڑی تعداد میں برتنوں سے سپونج میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح یہ دیگر اشیاء تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔
ٹوتھ برش :
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب تک ٹوتھ برش ٹوٹے نہیں اسے تبدیل نہیں کیا جاتا۔ یہ عمل بھی آپ کی صحت کے لیے درست نہیں۔ ٹوتھ برش کو بھی زیادہ طویل عرصے تک استعمال نہ کریں کیونکہ جراثیم انہیں اپنا گھر بنالیتے ہیں جہاں سے وہ آپ کے منہ میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ہر 3ماہ بعد اپنا ٹوتھ برش ضرورتبدیل کردیں۔
تکیے :
اکثر لوگوں کو اپنے من پسند تکیے کے بغیررات کو نیند نہیں آتی اور اس لیے پر سکون نیند میں تکیے کا بھی ایک اہم کردار ہوتاہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تکیے کو دوسال کے بعد ضرور یبدیل کردینا چاہیے ورنہ اس میں پائے جانے والے جراثیم سر میں انفیکشن کے علاوہ سراور کندھوں میں درد کاسبب بھی بن سکتے ہیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.