Chehray Ki Safai Ke Liye Mask - Article No. 1893

چہرے کی صفائی کے لیے ماسک - تحریر نمبر 1893
چہرے کی دیکھ بھال کے عمل کا آغاز جلد کی صفائی سے ہوتا ہے ۔ گردو غبار کی صفائی اور میک اپ اتار نے کے لیے کئی اقسام کی کریمیں اور لوشنز وغیرہ دستیاب ہیں ۔
جمعہ 12 اکتوبر 2018
چہرے کی دیکھ بھال کے عمل کا آغاز جلد کی صفائی سے ہوتا ہے ۔
گردو غبار کی صفائی اور میک اپ اتار نے کے لیے کئی اقسام کی کریمیں اور لوشنز وغیرہ دستیاب ہیں ۔
اگر چہرے کی دیکھ بھال روزمرہ کی بنیاد پر نہ کی جائے تب چہرے کے مسام بند ہو جانے کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔
چہرے کی صفائی کے لیے ماسک
درج ذیل میں چہرے کی صفائی کے لیے ایسے ماسک پیش کئے جارہے ہیں جو تیاری اور استعمال میں سہل ہونے کے ساتھ ساتھ افادیت کے بھی حامل ہیں ۔
ہرے چنوں کا پاؤڈر اور ہلدی اور دودھ کا ماسک
خشک کردہ پسے ہوئے ہرے چنوں کا پاؤڈر =نصف کپ
ہدلی = چائے کا ایک چمچ
دودھ = نصف کپ
تمام اشیاء کو ملا کر بخوبی یک جان کر لیں ۔
اس آمیزے کو اپنی پیشانی ۔چہرے۔
(جاری ہے)
اور گردن پر بخوبی لگائیں ۔
دومنٹ تک اس آمیزے کو ان مقامات پر لگا رہنے دیں اور مابعد دھو کر صاف کر لیں ۔
فوائد
چکنی اور مرکب (ملی جلی)جلد کے لیے یہ ماسک اکسیر کا حکم رکھتاہے ۔
چنوں کا پاؤڈر زائد چکنائی جذب کر لیتا ہے۔
دودھ جلد کو غذائیت فراہم کرکے اسے تروتازہ اور شگفتہ بنا تا ہے ۔
کھیرے اور دہی کا ماسک
کھیرا ایک عدد
دہی کھانے کے 3یا4چمچے
کھیرے کو کدوکش کرلیں اور اس کا رس نکالیں ۔
دہی کو پھینٹ لیں ۔
کھیرے کے رس میں پھینٹی ہوئی دہی شامل کریں ۔
تمام اشیاء کو اچھی طرح ہلا کر باہم یکجا کرکے آمیزہ بنالیں ۔
اس آمیزے کو لیپ کی شکل میں اپنی پیشانی ۔چہرے اور گردن پر لگائیں ۔
تین چار منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
اس کے بعد چہرہ اور گردن ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
فوائد
یہ ماسک چہرے کے مسامات کھولتا ہے ۔
کساوٹ پیدا کرتا ہے ۔
چھائیوں اور داغ دھبوں کو غیر نمایاں بناتا ہے ۔
جلد غذائیت فراہم کرتا ہے ۔
محض کدوکش کیا ہو کھیرا بھی بطور ماسک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
Browse More Special Articles for Women

ہائی ہیل ٹرینڈ،آج کل اِن
High Heel Trend - Aaj Kal In

چہل قدمی کریں ۔۔۔ ڈپریشن ختم کریں
Chehal Qadmi Karen - Depression Khatam Karen

گھر صاف کرنا اب ہوا آسان
Ghar Saaf Karna Ab Hua Aasan

رنگ برنگی کھنکتی چوڑیاں
Rang Birangi Khanakti Churiyan

مستقبل کی مائیں ․․․ اپنی صحت کا خیال رکھیں
Future Mothers - Apni Sehat Ka Khayal Rakhain

ماں اور صحت مند بچے کے لئے غذائیت کی بے حد اہمیت ہے
Maa Aur Sehat Mand Bache Ke Liye Ghizaiyat Ki Be Had Ahmiyat Hai

نوجوان اور دلکش نظر آنے کے چار طریقے
Naujawan Aur Dilkash Nazar Aane Ke 4 Tarike

دورانِ حمل کی جانے والی محفوظ ورزشیں
Dauran E Hamal Ki Jane Wali Mehfooz Warzishain

بیگ اور پرس فیشن بھی،ضرورت بھی
Bag Aur Purse - Fashion Bhi Zaroorat Bhi

ہینڈ بیگز کے انداز بتائیں شخصیت کے راز
Handbags Ke Andaz Batain Shakhsiyat Ke Raaz

گہنوں کے انداز سے جھلکے موسم تیرے آنے کا
Gehnon Ke Andaz Se Jhalke Mausam Tere Aane Ka

جیولری کے نئے ٹرینڈز
Jewelry Ke Naye Trends