Chooriyaan Pehnna Khawateen Ki Avleen Tarjeeh - Special Articles For Women

چوڑیاں پہننا․․․خواتین کی اولین ترجیح - خواتین کیلئے مضامین

ہفتہ اگست

Chooriyaan Pehnna Khawateen Ki Avleen Tarjeeh
ایک وقت تھا جب چوڑیاں پہننا خواتین کی پہلی ترجیح ہوتی تھی کوئی تہوار ہو،شادی بیاہ کا فنکشن یا خوشی کی کوئی بھی تقریب خواتین اور لڑکیاں اپنے سوٹوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنا کرتی تھیں پھر جوں جوں وقت گزرتا گیا،اس کے تقاضے بھی تبدیل ہوتے گئے اور فیشن اور خواتین کی ترجیحات میں تبدیلی آتی گئی۔چوڑیاں پہننے کا رواج آج بھی ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں ہے صرف خوشی کے تہواروں پر ہی چوڑیاں پہنی جاتی ہیں۔


عام روٹین میں لڑکیاں چاہے سکول کالج کی ہوں یا یونیورسٹی کی بریسلٹ یا واچ پہنے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔یہ بریسلٹ وزن میں ہلکے ہوتے ہیں،اس طرح کلائی میں بندھی ہوئی خوبصورت گھڑی بھی بریسلٹ معلوم ہوتی ہے۔موسم سرما ہو یا گرما ہر طرح کے موسم میں گھڑی اور بریسلٹ پہننا لڑکیوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت مارکیٹ میں ہر قیمت میں مختلف رنگوں کی گھڑیاں اور بریسلٹس دستیاب ہیں جن کی خریداری لڑکیاں بہت ہی شوق سے کرتی ہیں۔


گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے ملک کی فیشن انڈسٹری نے بھر پور ترقی کی ہے۔نہ صرف اندورن ملک بلکہ بیرون ملک بھی خوب نام کمایا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اسے سراہا جا رہا ہے ،ہماری فیشن انڈسٹری تقریباً روز ہی نئے انداز کے اسٹائل متعارف کراتی ہے جو ہمارے ہنر مندوں کی کوششوں سے پوری دنیا میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ،اندرون ملک کوئی بھی تہوار ہوتو ہماری یہی فیشن انڈسٹری خوبصورت ملبوسات کے ساتھ ساتھ دل آویز جیولری تیار کرواتی ہے جس سے تمام عمر کی خواتین بیک وقت متاثر ہوتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-08-08

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Chooriyaan Pehnna Khawateen Ki Avleen Tarjeeh" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.