Chote Bachon Ko Reading Ka Aadi Banayen - Article No. 3401

چھوٹے بچوں کو مطالعے کا عادی بنائیں - تحریر نمبر 3401
دورِ جدید میں ٹی وی، انٹرنیٹ، موبائل اور گیمز کی بھرمار کی وجہ سے بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا نہایت کٹھن ہو گیا ہے
بدھ 18 جون 2025
دورِ جدید میں ٹی وی، انٹرنیٹ، موبائل اور گیمز کی بھرمار کی وجہ سے بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا نہایت کٹھن ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ بچوں میں مختلف نفسیاتی مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔اس کے تدارک کے لئے ماہرین نفسیات بچوں کے لئے مطالعے کو لازمی قرار دے رہے ہیں کیونکہ اچھی کتابوں کا مطالعہ شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بے معنی مشاغل سے دور رکھتا ہے۔اس ضمن میں سب سے اہم کردار والدین ہی ادا کر سکتے ہیں۔جونہی بچے سیکھنے اور پڑھنے کی عمر کو پہنچیں تو والدین کو چاہیے کہ انہیں اچھی اور مفید کتابیں لا کر دیں۔یہ کتابیں کہانیوں کی ہو سکتی ہیں کیونکہ بچوں کو کہانیاں سننا اور پڑھنا بہت پسند ہوتا ہے۔
اب وہ وقت بھی نہیں رہا کہ گھر کی نانیاں اور دادیاں بچوں کو رات سوتے وقت سبق آموز کہانیاں سنائیں۔
(جاری ہے)
ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول جانے سے قبل بچوں کو اگر باقاعدگی سے مطالعہ کروایا جائے یا انہیں کہانیاں پڑھ کر سنائی جائیں تو اس کا ان پر مثبت اثر پڑتا ہے اور ان کی بول چال بھی درست ہوتی ہے۔اس کے علاوہ انہیں معلومات حاصل کرنے اور اسے صحیح جگہ استعمال کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ والدین یا گھر کے بڑے افراد بچوں کو باقاعدگی سے مطالعہ کرواتے ہیں یا اس حوالے سے ان کی مدد کرتے ہیں تو بچوں کو معلومات کو سمجھنے اور زبان کی مہارتیں بڑھانے میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔(نوٹ: یہ مطالعہ آٹھ ماہ پر مشتمل تھا، اس میں جن بچوں کی مطالعے کی عادت کو پرکھا گیا، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں ان بچوں کے مقابلے میں زیاد ہ تھیں جنہیں بالکل بھی مطالعہ نہیں کروایا گیا تھا یا انہیں کتابوں والا ماحول نہیں ملا تھا۔) ایک تحقیقاتی ٹیم نے دنیا بھر میں 40 سال کے دوران شائع ہونے والی 16 مختلف اشاعتوں کا جائزہ لیا۔یہ جائزہ ان والدین پر مشتمل تھا جو اپنے بچوں کو کتابوں یا ای بُکس کے ذریعے کہانیاں پڑھ کر سناتے تھے۔ان کے بچوں کی اوسط عمر 39 ماہ تھی اور یہ والدین امریکہ، ساؤتھ افریقہ، کینیڈا اور چین سے تعلق رکھتے تھے۔
اس جائزے کے نتائج سامنے آئے کہ بچوں کو مستقل بنیادوں پر مطالعہ کروانے کے سبب ان کے ذریعہ اظہار کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں اور وہ اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنانے لگے۔سب سے بڑا اثر بچوں کی زبان (لینگویج) کی مہارتوں پر پڑا اور وہ معلومات کو آسانی سے ہضم کرنے کے قابل ہونے لگے۔اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے،”ہم جبکہ پہلے ہی جانتے تھے کہ پڑھنے کی عادت بڑے بچوں میں ان کی ڈویلپمنٹ اور بعد میں آنے والی تدریسی کارکردگی کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے، لیکن آٹھ ماہ پر مشتمل اس تحقیق نے ہماری آنکھیں کھول دیں۔پانچ سال سے بھی کم عمر بچوں میں آٹھ مہینے کے اندر لینگویج کی مہارتوں کا فرق بہت واضح ہے“۔
ماہرین اور ماہر تعلیم رفاہ عامہ کے اداروں پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ والدین میں مطالعہ کے رحجان کو فروغ دیں۔اس سلسلے میں کئی اقدامات بھی کیے گئے لیکن ابھی بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کتابیں پڑھنے سے ان پر زبردست اثر ہوتا ہے۔اس لئے ڈاکٹروں اور دیگر پبلک ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی چاہئے کہ وہ والدین کو بچوں کے ساتھ کتابیں پڑھنے پر راغب کریں۔اس عمل سے انھیں اپنے بچوں کی نشو و نما میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
Browse More Special Articles for Women

خواتین مردوں کے مقابلے میں گوشت کم کیوں کھاتی ہیں
Khawateen Mardon Ke Muqable Mein Gosht Kam Kyun Khati Hain

عید کے بعد فریج کی صفائی ہے بہت ضروری
Eid Ke Baad Fridge Ki Safai Hai Bahut Zaroori

پہلی مرتبہ متوقع ماؤں کا بیوٹی پلان
Pehli Martaba Mutawaqqa Maaon Ka Beauty Plan

عمر، محض ایک ہندسہ ہے
Umar, Mahz Aik Hindsa Hai

سیلف گرومنگ شاندار ہے
Self Grooming Shandar Hai

خود آراستگی فطری حسن کو جلا بخشتی ہے
Khud Aarastagi Fitri Husn Ko Jila Bakhshti Hai

پراندا پنجابی تہذیب کا سنگھار
Paranda Punjabi Tehzeeb Ka Singhar

تیری انگلی میں جچتی ہے انگوٹھی اک ستارے سی
Teri Ungli Mein Jachti Hai Angoothi Ek Sitare Si

گھریلو خواتین ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen

ڈینڈرف سے نجات
Dandruff Se Nijat

حمل کی ابتدائی سہ ماہی میں طبیعت میں گرانی کا احساس
Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas

فیشن میں کی جانے والی غلطیاں
Fashion Mein Ki Jane Wali Ghaltiyan