Concealer Se Chupayen Acne Aur Chaiyan - Special Articles For Women

کنسیلر سے چھپائیں ایکنی اور جھائیاں - خواتین کیلئے مضامین

جمعہ 5 اکتوبر 2018

Concealer Se Chupayen Acne Aur Chaiyan

کنسیلر سے چھپائیں ایکنی اور جھائیاں
خواتین اپنے چہرے کی قدرتی خوبصورتی کو دو آتشہ کرنے کے لیے مختلف کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں اور نت نئے انداز کی میک اپ پروڈکٹس و تیکنیکس بھی آزماتی نظر آتی ہیں ۔فاؤنڈیشن کی مدد سے میک اپ بیس بنانے سے پہلے آج کل مختلف انداز واقسام کے کنسیلر بازار میں دستیاب ہیں ‘جو جلد کے بد نما نشانات داغ ودھبوں کو چھپانے میں معاونت کرتے ہیں آجکل لیکوئیڈ کنسیلر ز کا استعمال فیشن کی دنیا میں بہت اِن ہے ۔

اس کا استعمال وہ خواتین ولڑکیاں خاص طور پر کرتی ہیں ‘

جن کے چہرے پہ کیل مہا سے ہوتے ہیں یا وہ داغ دھبوں اور جھائیوں سے پریشان اور انہیں میک اپ کے ذریعے چھپانے کی کوشش میں ہلکان نظر آتی ہیں ۔لیکوئیڈ کنسیلر بہت نفیس اور عمدہ کوالٹی کا حامل ہوتا ہے ‘جو صرف متاثر ہ حصے یعنی چہرے کے جس حصے کی سیاہ رنگت یا د ھبے دار حصے کو چھپانا مقصد ہو اس پر ہی لگا کر تھوڑی دیر چھوڑا جاتا ہے تا کہ کنسیلر کے اجزاء جلد کے مساموں میں داخل ہو کر اسکی رنگت کو دھیماکردیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انگلی کی پوروں یا کا سمیٹک اسفنج سے ڈیبنگ(Dabbing) کرتے ہوئے اسے لگائے گئے حصوں پہ فکس اپ کریں ۔اس کے بعد چہرے پہ فاؤنڈیشن اپلائی کریں ۔کنسیلر کے بعد اپلائی کیے جانے والے فاؤنڈیشن سے آپ کا چہرہ یک رنگی تاثر کا حامل نظر آئے گا ‘جبکہ کنسیلر کے بناء اپلائی کیے جانے والا فاؤنڈیشن چہرے کے ان حصوں سے چغلی کھانا محسوس ہو گا جہاں کیل مہا سے ہوں یا آنکھوں کے اِردگرد سیاہ حلقے ہی کیوں نہ موجود ہوں !

تاریخ اشاعت: 2018-10-05

Your Thoughts and Comments

Special Special Articles For Women article for women, read "Concealer Se Chupayen Acne Aur Chaiyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.