Contact Lens Ki Hifazat - Article No. 2161

Contact Lens Ki Hifazat

کنٹیکٹ لینز کی حفاظت - تحریر نمبر 2161

جیسے ہم جانتے ہیں کہ آنکھیں ہمارے دل کا آ ئینہ ہوتی ہیں۔

پیر 16 ستمبر 2019

رخسانہ حنیف
جیسے ہم جانتے ہیں کہ آنکھیں ہمارے دل کا آ ئینہ ہوتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان کا خیال رکھیں اور ان کی ہر طرح سے حفاظت کریں ۔اس طرح کنٹیکٹ لینز ہماری شخصیت میں نمایاں بدلاؤ لاتی ہے۔اور ان کے استعمال سے ہم خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں۔بہت سے لوگ کنٹیکٹ لینز خریدنے میں بہت جلدبازی کرتے ہیں۔لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
ہمیشہ ہمیں لینز خریدتے وقت اپنی جلد کی رنگت اور بالوں کے رنگ کو ضرور مد نظر رکھیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ روز کے معمول میں لینز کو پہننا پسند کرتے ہیں ۔تو اس ضمن میں بھی آپ اسے رنگ کا انتخاب کریں۔جو کہ آپ پر جچے،چونکہ آنکھیں روح کا در یچہ ہوتی ہے۔امور چہرے کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔لہٰذا لینز لگانے کی صورت میں اپنی آنکھوں کی مناسب نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)


کسی بھی چیز کے خریدنے اور استعمال کے لیے مفید ہے کہ بعض اوقات ان کا بے تحاشا استعمال آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔اسی وجہ سے آنکھوں میں بے شمار مسائل بھی درپیش آتے ہیں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم لینز کا صحیح خیال رکھے اور ہم اپنی آنکھوں میں لگاتے وقت احتیاط سے لگائیں اس کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم لینز کی صفائی اور دیکھ بھال کی طرف توجہ دے تاکہ ہماری آنکھیں نہ صرف ہر قسم کے انفیکشن اور تکلیف سے محفوظ رہیں بلکہ آپ کی نظر بھی متاثر نہ ہو۔

ہم آپ کو لینز کی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے کچھ کار آمد طریقے بتاتے ہیں۔جس سے متاثر ہو کر آپ نہ صرف اپنی آنکھوں کو لینز کے مضر اثرات سے محفوظ رکھ سکیں گے بلکہ اس سے آپ کی شخصیت میں نکھار اور منفرد تاثر بھی پیدا ہو گا۔
چند اہم طریقے درج ذیل ہے۔
لینز کو ہاتھ میں پکڑنے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
جب بھی آپ لینز آنکھوں میں لگائیں اور اتاریں تو اس کے خاص محلول میں ڈال کر انہیں صاف کرلیں ۔
اس سے لینز نہ صرف صاف رہیں گے بلکہ خشک بھی نہیں ہو نگے۔کیونکہ خشک لینز آپ کی آنکھوں میں نقصان پہنچائیں گے۔
آنکھوں کی حفاظت کے لیے لینز کی ڈبیا کو بدلتے رہے۔کیونکہ ڈبیا میں ہوا اور سورج کی شعاعیں داخل ہونے لگیں تو یہ عمل لینز اور آپ کی آنکھوں میں خرابی کی وجہ بن سکتاہے۔
لینز کی صفائی اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ہمیں لینز کو لگانے سے پہلے لینزکی معیاد بھی دیکھ لینی چاہیے۔

لینز بعض اوقات ڈبیا کے اندر پھنس جانے کی وجہ سے بھی خشک ہو جاتے ہیں ۔کیونکہ لینز کا خاص محلول لینز تک نہیں پہنچ پاتا اور لینز خشک ہوجانے کی وجہ سے جلدی ٹوٹ جاتے ہیں۔
لینز کو ہمیشہ اس کے ڈبے پر دی گئی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔جو لوگ نظر کے چشمے کی نسبت لینز کو کم استعمال میں لاتے ہیں۔تو انہیں لینز کا استعمال زیادہ بہتر اور موزوں لگتاہے۔

لہٰذا آپ قابل تلف لینز خرید نا چاہتے ہیں۔تو انہیں ایک دن سے زیادہ استعمال میں نہ لائیں۔کیونکہ اس سے آپ کی آنکھوں کو بھی شدید نقصان ہو گا۔
جو لوگ کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہیلمٹ کی وجہ سے نظر کی عینک نہیں پہن سکتے اور بعض اوقات ان کو اپنی عینک کے ٹوٹنے کا خدشہ در پیش آتا ہے ۔تو ایسے لوگوں کے لیے لینز کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتاہے۔

لینز کو دھواں اور دوسرے جلن یا سوزش پیدا کرنے والے عناصر سے بچا کر رکھیں۔پھر آنکھوں میں لگانے کے بعد بھی ایسی تمام چیزوں کے سامنے جانے سے پر ہیز کریں۔کیونکہ دھواں اور آگ وغیرہ آپ کی آنکھوں میں لگے لینز کو پگھلا دیتے ہیں یہ لینز نہایت نازک اور مضر مادی عناصر سے تیار کیے جاتے ہیں۔لہٰذا آگ اور دھواں لگنے کی وجہ سے یہ آپ کو نا بینا کر دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

سونے سے پہلے اپنے لینز کو اتار کر ان کے محلول میں ڈبو کر اور ڈھانپ کر رکھیں اور اگر آپ اپنے گھر سے باہر دوست واحباب کے ساتھ رات کو ٹھہر نا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ لینز کے ڈبے اور خاص محلول کو رکھنا نہ بھولیں۔
اور اگر آپ اپنے لینز کو اتارے بغیر ہی سوجائیں تو ایسے میں نہ صرف آپ کی آنکھیں خشک ہو گی بلکہ لینز بھی خشک ہو کر ٹوٹ جائیں گے اور انہیں آنکھوں سے نکالنا مشکل ہو جائے گا۔کبھی بھی اپنے خوبصورت لینز کو ز ورزبر دستی کے ساتھ اپنی آنکھوں پر سے نہ اتاریں کیونکہ یہ آپ کی بصارت کو ختم کردینے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ہمیشہ لینز کا درست چناؤں کرنا چاہیں اس سے آپ کی آنکھیں محفوظ رہے گی اور آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Contact Lens Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.