Contact Lense Ki Hifazat - Article No. 1594
کونٹییکٹ لینس کی حفاظت - تحریر نمبر 1594
لینز لگانے کے بعد فیشل کاسٹمیٹکس استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کے لینز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لینز لگانے کے بعد الجھن محسوس لینز نکال کر دوبارہ صاف کرکے لگائیں لیکن یہ کیفیت برقرار رہے تو فوراََ ڈاکٹر سے رجوف کریں ۔
بدھ 23 اگست 2017
ایک گھریلو خاتون سے لیکر ایک کیریر وومن تک ایک ماں ایک بیوی اور ایک گھر دار عورت اور ان سب کو نبھانے کے چکر میں وہ یقینی طور پر تھک جاتی ہے ۔
ایسی مصروفیات کے عالم اسے اتنا وقت ہی نہیں ملتا ۔ کہ وہ اپنے لینز کی طرف دھیان دے۔
آج کل کونٹیکٹ لینز کا رواج بہت زیادہ ہوگیا ہے ۔ اور یہ ایک ایسا نہ دکھائی دینے والا علاج ہے ۔ جو کام کرنے والی خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ یہ ان کی شخصیت کو بہتر بنا کر ان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے ۔
(جاری ہے)
یہ آپ آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کا کام آسان ہوجاتا ہے۔
آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ لینز Lenses جہاں ایک طرف آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہیں وہاں دوسری طرف یہ آپ پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد کرتے ہے۔
اور ان میں سب سے بڑی ذمہ داری ان کی دیکھ بھال اور صفائی ہے۔
آپ ایک خود اعتماد اور بہادر خاتون ہے ۔ آپ بیک وقت ماں بھی ہے اور ایک بیوی بھی ۔اس کے علاوہ آپ پر دفتری ذمہ داریاں بھی ہیں ۔
چلے ہم آپ کو کونٹیکٹ لینز کے حوالے سے کچھ مفید مشورے د یتے ہیں ۔ یہ مشورے نہ صرف آپ کے لینز کے لیے ہیں ۔ بلکہ آپ کی آنکھوں کے لیے بھی ہیں ۔نہاتے وقت پانی میں لیمن اور پیپر منٹ کے کچھ قطرے شامل کرلیں ۔ اس طرح آپ تازہ دم ہوجائی گیں ۔
دن میں ایک دفعہ اپنی تھکن اتارنے کے لیے آرام سے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں اور گہری لمبی سانسیں لیں ۔ آپ تھکان محسوس کریں تو یہ ورزش دن میں کئی بار کر سکتی ہیں ۔
گندی ہوا سے نجات کے لیے ائیر فریشنر کا استعمال بہت ضروری ہیں ۔ چاہے وہ گھر ہوں یہ دفتر ۔ اس طرح آپ کو ہمہ وقت تازگی اور ہمہ وقت تازگی اور شگفتگی کا احساس ہوتا رہے گا ۔
گندم تازہ سبزیاں اور پھل وغیرہ کے استعمال سے آپ خود کو صحت مند رکھ سکتی ہیں ۔ ایام کے دنوں میں آپ کے خون کی مقدار ضائع ہوجاتی ہیں ۔ آپ اس کمی کو تازہ پھلوں کے ذریعے پورا کرسکتی ہیں ۔جیسے خوبانی کیلے انڈئے اور دودھ دہی وغیرہ ۔ چکنائی پیدا کرنے والی چیزوں کا ااستعمال بالکل ترک کردیں ۔میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں اور دن بھر میں خوب پانی پیا کریں ۔ تاکہ آپ کے جسم سے گندہ مواد خارج ہوسکے۔
رات کو گہری نیند بہت ضروری ہے ۔
اگر آپ کو دوسرے دن بہت سے کام کرنے ہیں تو اس رات خوب سوئیں ۔ اگر الکحل کے عادی ہیں تو نہ لیں ۔ یا ایسی کوئی بھی چیز جو نقصان کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اور گرم ہربل چائے پینے کی کوشش کریں۔
ایام کی باقاعدگی کو کم کرنے کے لیے وٹامن B کا مپلپکس کا استعمال ضروری ہے۔
اب جب کہ اپنے ان شرائط کی پابندی کرلی ہے۔
اور باقاعدگی سے ان پر عمل کر رہی ہیں ۔
تو پھر آپ کی راہ میں کونٹیکٹ لینز کی طرف سے دھیان دینے میں کیا قیاحت ہے۔
زیادہ تر خواتین سوفٹ لینز کا استعمال کیا کرتی ہیں ۔
ان لینز کی طرف دھیان دینے کے آسان طریقے کچھ یوں ہیں ۔
جب بھی اپنے لینز کو کیس سے باہر نکالیں ۔ تو ہر بار سولوشن بھی تبدیل کردیا کریں ۔
جب بھی آپ لینز استعمال کریں تو اس بات کی یقین دہائی کرلیں ۔کہ آپ کے ہاتھ چہرہ آنکھیں سب اچھی طرح صاف ہوں ۔
جب آپ نے لینز لگا رکھا ہوں اس وقت آپ فیشل کاسٹمیٹک کا آئی لائینر وغیرہ کا اس استعمال نہ کریں ۔ کیونکہ یہ آپ کے لینز کے ساتھ مل کر برابلم پیدا کرسکتے ہیں۔آپ کسی ایک کمپنی کی معیاری پروڈکٹ کو ہی استعمال میں رکھیں ۔ اس کی بجائے کہ آپ روزانہ پروڈکٹ بدلتی رہیں ۔ ماہرین چشم اس بات پر ب ہت زور دیا کرتے ہیں ۔ ایسا سولوشن منتخب کریں جو آپ کے لینز کو سوفٹ کرے۔
آپ آئی ڈراپس اس وقت استعمال کریں جب آپ کا ڈاکٹر آپ کو اجازت دے۔
اگر آپ کو لینز لگانے کے بعد ذرا سی الجھن اور بے چینی ہورہی ہو تو لینز نکال دوبارہ صاف کرلیں اور اسے پھر لگالیں ۔ اگر اس کے بعد بھی وہ کیفیت برقرار رہے تو لینز نکال لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
کانٹیکٹ لینز زیادہ دنوں تک نہیں چلتے۔ ان کی گارنٹی صرف ایک سال کی ہوتی ہیں ۔
اگر مدت پوری ہونے کے بعد بھی یہ آپ کو تکلیف نہیں دے رہے ہیں تو زیادہ کنجوسی نہ دکھائیں اور دوسرے لینز خرید لیں ۔اگر آپ نے نئے لینسز میں پیسے خرچ کردئیے تو پھر کئی مہینوں تک سکون میں رہیں گی۔
ان ب احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر آپ کی انکھوں میں تکلیف ہورہی ہیں تو اپنی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں ۔ تاکہ وہ اپکی انکھوں اور لینسز کا مشاہدہ اور معائینہ کرنے کے بعد آپ کی انکھوں کے حوالے سے مفید مشورء دے سکے۔
آپ اپنے ڈاکٹر سےDisposable Lenses کے بارے میں دریافت کریں اور کاسٹمیٹک کلر لینس کے سلسلے میں بھی مشورہ لیں ۔ جو آپ کی انکھوں کی قدرتی رنگت کو بحال کرسکتا ہے۔
اگر آپ نے پمارے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کیا تو آپ لینسز کے استعمال میں یقینا خوشی اور آرام محسوس کریں گی۔
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan