Cosmetics Ki Maloomat Zaroori Hai - Article No. 1788

Cosmetics Ki Maloomat Zaroori Hai

کاسمیٹکس کی معلومات ضروری ہیں - تحریر نمبر 1788

میک اپ کے پرفیکٹ نتائج حاصل کرنے لیے معیاری مصنوعات کی خریداری میں ہی سمجھ داری ہے آنکھوں کی خوبصورتی میں ڈرامائی تبدیل لانے کے لیے مسکارے سے زیادہ اہم کوئی بیوٹی پروڈکٹ نہیں اس کے استعمال سے پلکیں لمبی گھنی اور آنکھیں روشن دکھائی دیتی ہیں

پیر 26 مارچ 2018

نسرین شاہد
ہر عورت منفرد اور خوبصورت نظر آنے کی خواہشمد ہوتی ہے خوبصورتی کے حصول کے لیے میک اپ کا سہارا لیتی ہے بہترین میک اپ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ معیاری کاسمیٹکس استعمال کی جائیں اس حوالے سے بیوٹی کاسمیٹک کی معلومات ہر عورت کو تھوڑی بہت ضروری ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہئے کیونکہ اگر آپ ان مصنوعات اور انکے استعمال کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں رکھتی تو ان کو درست طور پر استعمال نہیں کرپائیں گی زیر نظر فیچر ہم اہم بیوٹی کاسمیٹک کے بارے میں ہلکا سا تعارف بیان کررہے ہیں جو یقینا خواتین کی معلومات میں اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔


کلینزنگ ملک:یہ بیوٹی محلول ہے اور بالکل دودھ کی طرح ہوتا ہے،اسے روئی کے ساتھ چہرے پر لگایا جاتا ہے اس کے استعمال سے چہرے پر جمی ہوئی گرد اور دھواں وغیرہ بالکل صاف ہوجاتا ہے اور چونکہ جلد بالکل صاف و شفاف ہوجاتی ہے اس لیے چہرہ روشن و چمکدار ہوجاتا ہے کلینزنگ ملک روغنی کے لیے زیادہ مفید ہے۔

(جاری ہے)


کلینزنگ کریم:یہ کریم بھی چہرے کی صفائی کے لئے بہت مفید ہوتی ہے خشک جلد کی مالک خواتین اس کا زیادہ استعمال کرتی ہے کلینزنگ کریم انگلیوں کے پوروں کی مدد سے لگائی جاتی ہے ہلکے ہلکے ہاتھوں سے لگانی چاہیے تاکہ جلد میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔


اسکن ٹانک:اس بیوٹی محلول کااستعمال مکسنگ ملک کے استعمال کے بعد روئی کے ذریعے ہوتا ہے اس کا بڑا کام مسامات کو میک اپ کے وقت بند کردیتا ہے اس طرح کاسمیٹک کے کیمیکلز جلد کے اندر سرائیت نہیں کرپاتے یعنی جذب نہیں ہوجاتے ہیں اگر کاسمیٹک جلد کے اندر داخل ہوجائیں تو یہ جلد کے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔یہ نارمل جلد پر استعمال کی جاتی ہے۔
اس کا استعمال جلد کو نرم ملائم اور چمکدار بنادیتا ہے ۔یہ کئی طرح کے رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے۔
ایسٹریجنٹ لوشن:یہ محلول کی شکل میںاور مختلف رنگوں میں دستیاب ہے ۔یہ بھی جلد کے مسامات کو بندکرنے کا کام کرتا ہے۔ابتدائی طور پر اس کے لگانے سے ہلکی سی جلن محسوس ہوتی ہے۔یہ جلد سے سیاہ دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے اور روغنی جلد کے لیے بہت موزوں خیال کیا جاتا ہے ۔
اسے روئی کے ذریعے استعمال کرنا چاہئے۔
کولڈ کریم یا نائٹ کریم:بہت زیادہ خشک قسم کی مالک خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے چہرے ہاتھوں اور ٹانگوں پر رات کو سونے سے پہلے کولڈ کریم سے مساج کریں خیال رہے کہ اسے سوتے وقت بھی لگایا جائے اور صبح اُٹھنے کے بعد آپ کی جلد خشک نہیں رہے گی اور کافی حد تک نرم و ملائم ہوجائے گی۔یہ کریم قدرے کم خشک جلد کے لیے بھی مناسب ہوا کرتی ہے۔
کریم کو اپنی ہتھیلی پر رکھ کر مالش کریں۔
آئی کریم:یہ کریم کولڈ کریم کی نسبت ہلکی اور تھوڑی گاڑھی ہوتی ہے۔اس کا استعمال آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں اور دھبوں کو چھپانے کے لیے ہوتا ہے۔یہ چھوٹے کنٹینر میں دستیاب ہوتی ہے۔اگر آپ سلیقے سے اسے استعمال کریں تو ایک کنٹینر بہت دنوں تک چل سکتا ہے۔
فاﺅنڈیشن:فاﺅنڈیشن‘محلول‘کریم اور اسٹک تینوں صورتوں میں دستیاب ہے اس کا استعمال اس لیے ہوتا ہے کہ میک اپ سے پہلے یہ آپ کی جلد کو ہمورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
فاﺅنڈیشن ہمیشہ اپنی جلد کی رنگت کی مناسبت سے لینا چاہیے یہ اسے انگلیوں کی پوروں کی مدد سے بھی لگایا جاسکتا ہے ۔آج کل بازار میں اس مقصد کے لیے فرم سے تیار کردہ بیوٹی بلینڈرز Beauty Blenders بھی دستیاب ہے۔
فیس پاﺅڈر:فیس پاﺅڈر کا استعمال فاﺅنڈیشن کے بعد کیا جاتا ہے۔پاﺅڈر سفید‘گلابی ہلکا گلابی اور جلد کے رنگت کی مناسبت سے دستیاب ہوتا ہے۔
اسے بہت ہلکے پن کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔اس بات کو یقینی بنالیں کہ یہ فیس پاﺅڈر فاﺅنڈیشن کے رنگ سے میچ کرتا ہوا ہو۔
بلش ان:یہ ہلکے گلابی اور گہرے گلابی دونوں رنگوں میں کمپیکٹ کی صورت میں دستیاب ہے۔بظاہر تو یہ روژ کی طرح ہوتا ہے لیکن روژ سے زیادہ چمک پیداکرتا ہے ۔اس لیے اس کا استعمال چہرے پر زیادہ بھلا لگتا ہے۔
اس کے شیڈز کو اپنی جلد کی مناسبت سے میچ کیا کریں یہ آپ کے چہرے کو گلابی رنگ سے سنوار دیتا ہے اور گلالوں پر شفق کی لالی بکھیر دیتا ہے۔اس کا استعمال پاﺅڈر کے استعمال سے پہلے کرنا چاہئے۔
آئی لائنر:یہ بھی آنکھوں کے میک اپ کا ضروری جز ہے۔یہ بلو‘براﺅن اور سیاہ رنگ کا کاسمیٹک پلکوں پر لائننگ کھینچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ لوشن اور ٹکیہ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے۔آئی لائنر کی ٹکیہ کے لیے برش کا استعمال ہوتا ہے۔اس کا استعمال آپ کی آنکھوں کی زینت کو بڑھادیتا ہے۔
کاجل:یہ برصغیر کا بہت پرانا روایتی سنگھار ہے جو آنکھوں میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے کاجل کو خواتین بڑے شوق سے استعمال کرتی ہے۔یہ ٹیوب اورپنسل کی صورت میں دستیاب ہے۔
کاجل کو انگلی کے پور میں ہلکا سا لگا کر آنکھ میں لگاتے ہیں جبکہ اسے جست تانبے یا لکڑی کی سلائی سے بھی آنکھوں میں لگایا جاتا ہے اسکے مسلسل استعمال سے آنکھیں مستقل سیاہ دکھائی دیتی ہے۔
لپ اسٹک:سردموسم میں خشک جلد مزید خشک ہوکر بے رونق سی ہوجاتی ہے۔ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور نرم و ملائم بنانے کے لیے خاص طور پر سرد موسم میں ہینڈلوشن استعمال کرتے ہیں۔
ویسے ہینڈ لوشن کا استعمال چہرے کی خشک اور پھٹی ہوئی جلد پر بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ سرد موسم میں جلد نرم و ملائم رہے۔
لپ اسٹک:لپ اسٹک کے مقابلے میں زیادہ گہرے رنگ کی لپ پنسل استعمال نہ کریں۔خصوصاً ہلکے رنگوں کے ساتھ گہرے شیڈ کی لپ پنسل استعمال کرنے سے گریز کریں۔لپ پنسل کا شیڈ آپ کے ہونٹوں کے قدرتی رنگ سے مشابہ اور لپ اسٹک سے ہلکا تو بہتر ہے اگر آپ کے ہونٹ بڑے بڑے ہیں تو آپ لپ پنسل استعمال نہ کریں بلکہ صرف ہلکے قدرتی شیڈ پر مشتمل لپ اسٹک پر گزارہ کریں۔
لپ پنسل کی نوک نوکیلی ہونی چاہئے استعمال کرنے سے پہلے پنسل کو اپنی ہتھیلی پر ہلکا سا گھس لیں۔دانتوں کو لپ اسٹک سے بچانے کے لئے درمیانی انگلی کو ہونٹوں کے درمیان داخل کرکے زائد لپ اسٹک صاف کرلیں۔
ہیئر اسپرے:بالوں کو مختلف انداز دینے کے لیے ہیئر اسپرے کیا جاتا ہے یہ بالوں کو مطلوب اسٹائل میں ڈھالنے کے کام آتا ہے اور باہر کی ہوا سے یہ ڈسٹرب بھی نہیں ہوتا لیکن اسپرے کا استعمال روزانہ نہیں بلکہ کبھی کبھی کرنا چاہئے یعنی صرف ضرورت کے وقت کسی تقریب میں جانے کے لیے یا پھر دعوت وغیرہ میں شرکت کرنے کے لئے جائیں تو ہیئر اسپرے استعمال کریں بال سیٹ رہیں گے۔

آخری بات:اگر آپ معیار میک اپ مصنوعات خریدیں گی اور انہیں سلیقے سے استعمال کریں تو یہ مصنوعات کافی دنوں تک آپ کے ساتھ دیں گی یقینا آئندہ آپ صرف معیاری مصنوعات کا انتخاب کریں گی۔کچن کی قاری خواتین یقینا کاسمیٹکس کی معلومات کے ساتھ یہ بھی جان گئی ہوں گی کہ کس مقصد کے لیے آپ کیا استعمال کرسکتی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فیچرآپ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Cosmetics Ki Maloomat Zaroori Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.