Dandruff Choot Daar Marz Hai - Article No. 1874

Dandruff Choot Daar Marz Hai

ڈینڈ رف چھوت دار مرض ہے - تحریر نمبر 1874

صحت مند جلد کی اہم نشانیوں میں نئے خلیات کا بننا اور پُرانے خلیات کے مردہ ہو کر چھڑ جانا بھی شامل ہے لیکن بعض افراد کے جسم میں

پیر 17 ستمبر 2018

صحت مند جلد کی اہم نشانیوں میں نئے خلیات کا بننا اور پُرانے خلیات کے مردہ ہو کر چھڑ جانا بھی شامل ہے لیکن بعض افراد کے جسم میں غذائی قاعدوں یا طرزِ زندگی میں مثبت رجحانات کے فقدان کے باعث نئے خلیات بننے کا عمل یا تو بہت تیز ہوجاتا ہے کہ مردہ ہو جانے والے خلیات معمول کے مطابق جھڑ نہیں پاتے یا پھر نئے خلیات کی تشکیل کا عمل اتنا سسُت رو ہو جاتا ہے کہ پُرانے خلیات مردہ ہو جانے کے باوجود اپنی جگہ خالی نہیں چھوڑتے نیتجتاََ وہ خشک ہو کر بھو سی یا پیپڑی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا جسمانی عضو سر یعنی کھو پڑی کی جلد ہے ۔بعض افراد میں یہ بیماری اتنی شدت اختیار کرلیتی ہے کھو پڑی کی جلد سے یہ خشکی /اسکری کانوں ‘کنپٹیوں یہاں تک کہ پیشانی پر بھی پھیلنے لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا اگر بروقت مناسب علاج نہ کیاجائے تو یہ چھوت کی طرح پھیلنے لگتی ہے اسی لیے جن لوگوں کو یہ بیماری ہوتی ہے ان کی کنگھی ‘ہےئر برش‘تولیہ اور تکیہ وغیرہ الگ رکھنے چاہئیں ۔

کیونکہ جب یہ بیماری انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو چہرے کے دیگر حصّوں خاص طور پر پپوٹوں ‘ہلکوں اور ناک کے اِردگرد کے حصّوں کو بُری طرح متاثر کرنے لگتی ہے ۔لہٰذا جو افراد اس مرض میں مبتلا ہیں وہ اور جو اس بیماری سے محفوظ ہیں وہ بھی نہانے کے پانی میں ڈیٹول شامل کرکے نہائیں تا کہ اس مرض کو پھیلنے سے روکاجا سکے اس کے علاوہ خشخاش کو دودھ میں پیس لیں اور اس آمیزے سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرکے اینٹی ڈینڈرف شیمپو سے سردھونے سے بھی اس مرض کی شدت میں کمی آتی ہے اور باقاعدگی سے چکنائی سے پاک غذاؤں بالخصوص کچی سبزیوں اور رسیلے پھلوں کے استعمال سے بھی ڈینڈرف کا مسئلہ حل کیا جاسکتاہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Dandruff Choot Daar Marz Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.