Designer Mask Ya Bridal Mask - Article No. 2403

Designer Mask Ya Bridal Mask

ڈیزائنر ماسک یا برائیڈل ماسک - تحریر نمبر 2403

Covid-19میں فیشن ایبل تصور ہے

جمعرات 20 اگست 2020

حجاب ہماری خواتین کے ملبوسات کا حصہ بن رہا تھا مگر یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کبھی ماسک ایک فیشن کے لوازم کے طور پر اختیار کیا جائے گا۔سال 2020 کو چند ماہ پہلے تک خوش آئند سمجھنے والے اس کے اثرات اور تبدیلیوں پر حیران ہو رہے ہیں اور ہم بدلتے ہوئے طرز زندگی کے ساتھ فیشن اپنانے پر آمادہ ہو رہے ہیں۔کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لینے کی اہمیت اجاگر ہو چکی ہے۔
ہمیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر رہنے،ماسک پہننے،ہاتھوں کو بار بار دھونے،ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے گریز کرنے اور گھر واپس آکر فوراً کپڑے تبدیل کرنے اور نہانے کی عادت اپنانی ہے۔سماجی تقریبات خصوصاً جن گھروں میں شادیاں طے پا گئی ہیں یا خوشیوں کی دیگر تقریباً سماجی دوری کی احتیاط کے ساتھ منعقد ہوں گی وہ کیسے ماسک لگائیں گے۔

(جاری ہے)

آئیے اپنے پاکستانی فیشن برانڈز کے بنے ہوئے ماسک دیکھیں․․․
Generationنے آج سے چار ماہ پہلے سوتی کپڑے کے ماسک تیار کئے جو ان کے ملبوسات کے ہم رنگ اور بیشتر اسی کپڑے کے بنائے گئے تھے جن سے قمیضیں بنی تھیں۔آپ نے Youtubeپر پاکستان کی پہلی ورچوئل فیشن ویک Catwalk Caresبھی اب تک دیکھ لی ہو گی۔
اس میں فریحہ الطاف نے متعدد ڈیزائنرز کے ساتھ ماڈلز کے لئے گھروں پر مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ فیشن شوٹ کئے اور ان ماڈلز نے بھی کپڑوں کی مناسبت سے ماسک پہنے۔

ہما عدنان نے بھی ایسے ماسک تیار کئے جو آسانی سے دھل سکتے تھے اور یہ تقریبات میں پہننے والے لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
علی ذیشان نے مکس اینڈ میچ کپڑوں کے ساتھ ایمبرائڈری بھی متعارف کرائی۔یہ بھی دھونے کے بعد قابل استعمال رہنے والے ماسک ہیں جو ان کے ملبوسات کے ساتھ خریداری کا انتخاب ہو سکتے ہیں۔
شہلا چتور نے شادی کے ملبوسات کے ساتھ خصوصی ماسک تیار کئے جو بیرونی سطح پر نگینوں،ستاروں اور ایمبرائڈری سے آراستہ تھے اور منہ پر رکھنے والے حصے کو سادہ کاٹن کے ساتھ سی دیا۔
شمائل انصاری نے بتایا کہ ”ماسک اصل میں اینٹی وائرل ٹریٹمنٹ کے پہلوے سے پہنے جاتے ہیں لہٰذا میں نے اپنے برانڈ کے تحت اس بات کا خیال رکھا ہے کہ کپڑوں کے درمیان فلٹر ہو اور طبی نقطہ نگاہ سے بھی یہ مفید ہوں اور ساتھ ہی ساتھ یہ ایک بار کے استعمال کے بعد دھوئے بھی جا سکیں ورنہ ماسک پہننے کا مقصد ختم ہو جاتا ہے“۔
ہما عدنان کرافٹ اسٹوریز،کے عنوان سے اپنے ماسک متعارف کراتے ہوئے بتا رہی تھیں کہ ”ہم نے شادی بیاہ اور تقریبات کے لئے کرسٹل اور نگینوں کے کام والے ماسک بناتے وقت چہرے کو ڈھانپنے والے حصے پر سوتی باریک کپڑبا لگایا ہے تاکہ خواتین کو یہ ماسک بوجھل نہ معلوم ہوں۔
میں نے افغان اور کشمیری پناہ گزینوں سے ایمبرائڈری کروا کے ہاتھوں سے سلے ہوئے ماسک بھی متعارف کئے۔
جن گھرانوں میں Covid-19کے اس دور میں شادیاں ہوں گی یا ہو رہی ہیں وہ خواتین زرق برق ملبوسات کے ساتھ سرجیکل ماسکس لگائے نہیں رہ سکتیں لہٰذا ہم نے اسے موتیوں ستاروں اور نگینوں سے آراستہ کرکے آپ کی تقریب کی مناسبت سے ماسک بنا دیئے ہیں۔
یہ بات علی ذیشان نے دلہنوں ،ان کے قریبی عزیزوں اور شرکائے تقریب کی سہولت قرار دی،بلاشبہ وائرس کی اس وبا میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہمیں ہوگویا طرزز ندگی بدلتا ہوگی۔کوئی دلہن ڈیزائنرز سوٹ پہن کر سفید،کالا،بھورا سبز رنگ کا سرجیکل ماسک لگائے کیسے بھلی لگے گی۔نئی زندگی کی شروعات کا ایک خاص دن سرتاپا خوبصورت اور پرکشش اسی طرح ہو سکتا ہے جب آپ کا ماسک بھی برائیڈل جوڑے کے کپڑے سے بنا ہو اور آپ دنیا کی عجیب الخلقت مخلوق نظر نہ آئیں۔دلہن دلہن لگے اور اتنی ہی جاذب نظر کہ جس پر سب کی نگاہ ٹھہر سی جائے!

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Designer Mask Ya Bridal Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.