Do Shakha Baal - Article No. 1862

دو شاخہ بال - تحریر نمبر 1862
بعض اوقات بالوں کے دو منہ نکل آتے ہیں یا شاخیں بننے کے عمل کا آغاز ہوجاتا ہے ۔اگر چہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے لیکن اس مسئلے کی حقیقی وجہ بالوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت میں غفلت ہے
جمعہ 31 اگست 2018
بعض اوقات بالوں کے دو منہ نکل آتے ہیں یا شاخیں بننے کے عمل کا آغاز ہوجاتا ہے ۔اگر چہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے لیکن اس مسئلے کی حقیقی وجہ بالوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت میں غفلت ہے اور ہماری اس غفلت کی وجہ سے بالوں کی صحت پر بداثرات مرتب ہوتے ہیں اور بال دوشاخہ ہونے کے علاوہ بے رونق اور چمک دمک سے بھی محروم ہوجاتے ہیں ۔اگر اب بھی بالوں کی جانب تو جہ نہ دی جائے تو بالوں میں مختلف جگہوں پرکئی کئی شاخیں بھی نمودار ہونے لگتی ہیں ۔
دوشاخہ بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر
ہےئر ڈرائیر کے استعمال سے پر ہیز کریں یا اسے کم سے کم استعمال کریں ۔مہینے بھر کے دوران ایک مرتبہ بالوں کی نوکیں کاٹ دیا کریں ۔بالوں کو تو لیہ سے رگڑ کر خشک نہ کریں بلکہ تازہ ہوا میں خشک ہونے دیں ۔
(جاری ہے)
ہےئر اسپر ے کے استعمال سے گریز کریں یا اسے کم سے کم استعمال کریں۔ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ بالوں کا مساج کریں ۔
بالوں کو خشک (روکھا)نہ رکھیں ۔تیز دھوپ سے بالوں کو بچائیں ۔غذا میں پروٹین اور کیلشیم کی مقدار میں اضافہ کریں ۔بالوں کو آلودگی اور گردوغبار سے محفوظ رکھیں ۔بالوں کا گرنا
بال اس وقت گرتے ہیں جب وہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں اور مناسب خوراک سے محروم ہوتے ہیں یا ان کی دیکھ بھال اور بال کے گرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ان میں سے چند وجوہات درج ذیل میں بیان کی گئی ہے ۔
بالوں کے گرنے کی وجوہات
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بال اپنی معیاد پوری کر لیتا ہے اور کمزور ہو کر گرپڑتا ہے ۔ایسے بالوں کی جگہ نئے بال اگ آتے ہیں کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے ۔بالوں کے اس طور گرنے اور دوبارہ اگنے کا یہ عمل مسلسل جاری وساری رہتا ہے اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔اگر بال ضرورت سے زیادہ گررہے ہوں یا گرنے کا عمل مسلسل جاری رہے تو احتیاط لازم ہے وگرنہ گنجاپن نمودار ہو سکتا ہے بعض اوقات بال بناتے ہوئے بالوں پر کافی سختی اور جھٹکے کے ساتھ برش یا کنگھی کرتے ہیں اور ہمارے بال ضرورت سے زیادہ گرنے لگتے ہیں ۔دماغی اور جسمانی کمزوری کی بنا پر بھی بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔
بالوں کا ٹوٹنا
بال اگر بہت زیادہ کمزور ہوں ۔۔۔حساس ہوں ۔۔۔یانازک ہوں تو وہ ٹو ٹنے لگتے ہیں ۔اگر آپ کے بال بھی ٹوٹ رہے ہوں تو آپ باربار برش کرنے سے پرہیز کرنے کے علاوہ بالوں کا زیادہ مساج کرنے سے بھی پرہیز کریں ۔غیر صحت مند اور کمزور بال ہلکی سی سختی بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے اور کثیر تعداد میں ٹو ٹنے لگتے ہیں ۔
احتیاطیں
بال دھونے کے لیے تازہ پانی کو ترجیح دیں اور گرم پانی سے اجتناب کریں ۔گیلے بالوں کو سنوار نے کی کوشش نہ کریں کیونکہ گیلی حالت میں وہ کمزور ہو تے ہیں بلکہ ان کے خشک ہونے کا انتظار کریں اورآہستگی اور نرمی کے سا تھ برش کریں ۔بالوں کا مساج کرنے کی عادت اپنائیں اس عمل کی بدولت خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے اور بالوں کو ان کی خوراک میسر آتی ہے اور وہ مضبوطی بنتے ہیں اور تیزی کے ساتھ بڑھتے رہتے ہیں ۔متوازن خوراک استعمال کریں ۔یہ خوراک آپ کو مسائل سے دور رکھتی
ہے۔دباؤ ۔کھچاؤ۔او تناؤ سے محفوظ رہنے کی کوشش کریں ۔تفکر ات سے بچیں ۔کسی جسمانی بیماری کی وجہ سے بھی بال گرنے یا ٹوٹنے لگتے ہیں لہٰذا کسی بھی جسمانی بیماری کے مکمل علاج کی جانب توجہ دیں ۔
Browse More Special Articles for Women

ماہ رمضان اور خواتین کی تیاری
Mah E Ramzan Aur Khawateen Ki Taiyari

ماہِ رمضان کا گھریلو بجٹ
Mah E Ramzan Ka Gharelu Budget

ہائی ہیل ٹرینڈ،آج کل اِن
High Heel Trend - Aaj Kal In

چہل قدمی کریں ۔۔۔ ڈپریشن ختم کریں
Chehal Qadmi Karen - Depression Khatam Karen

گھر صاف کرنا اب ہوا آسان
Ghar Saaf Karna Ab Hua Aasan

رنگ برنگی کھنکتی چوڑیاں
Rang Birangi Khanakti Churiyan

مستقبل کی مائیں ․․․ اپنی صحت کا خیال رکھیں
Future Mothers - Apni Sehat Ka Khayal Rakhain

ماں اور صحت مند بچے کے لئے غذائیت کی بے حد اہمیت ہے
Maa Aur Sehat Mand Bache Ke Liye Ghizaiyat Ki Be Had Ahmiyat Hai

نوجوان اور دلکش نظر آنے کے چار طریقے
Naujawan Aur Dilkash Nazar Aane Ke 4 Tarike

دورانِ حمل کی جانے والی محفوظ ورزشیں
Dauran E Hamal Ki Jane Wali Mehfooz Warzishain

بیگ اور پرس فیشن بھی،ضرورت بھی
Bag Aur Purse - Fashion Bhi Zaroorat Bhi

ہینڈ بیگز کے انداز بتائیں شخصیت کے راز
Handbags Ke Andaz Batain Shakhsiyat Ke Raaz