Doraan E Hamal Maan Ki Sehat Bakash Gazaain - Special Articles For Women
دوران حمل ماں کی صحت بخش غذائیں - خواتین کیلئے مضامین
بدھ فروری

ماں بننے کا عمل جہاں عورت کے لئے خوش گوار ہوتا ہے وہیں اس کو اپنی خوراک کا بھی اتنا ہی خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ ماں کو اپنی ضروریات کے ساتھ بچے کی نشوونما کے لئے بھی غذائیت بھری خوراک درکار ہوتی ہے۔صحت بخش متوازن غذا انسان کو صحت مند اور توانا رکھتی ہے۔ ماں بننے والی خواتین کے لئے غذا کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ ماں جیسی غذا لے گی اس کا براہ راست اثر اس کے پیدا ہونے والے بچے پر ہو گا۔ضروری ہے کہ ماں کو صحت مند اور کیلوریز سے بھرپور غذا دی جائے تاکہ ہونے والا بچہ صحت مند جسم اور ذہن کے ساتھ پیدا ہو۔ہر حاملہ خاتون کو روزانہ تقریباً تین سو کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔حاملہ خاتون کون سی غذا روزانہ لے اور وہ کیا احتیاطی تدابیر اپنائے جس سے وہ اور اس کا آنے والا بچہ صحت مند رہیں۔
حاملہ خواتین کو وٹامن اے،وٹامن ڈی،وٹامن سی اور وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے ان وٹامنز کو پھلوں اور سبزیوں(پتے والی سبزی)کے استعمال سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔پالک کا استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرے گا اور خواتین کو قبض جیسے مسائل سے بھی محفوظ رکھے گا۔آج کل مالٹا،کینو اور موسمی با آسانی دستیاب ہیں ان میں سے کوئی ایک پھل روزانہ کھائیں۔
دوسری غذا کے ساتھ ساتھ سردیوں میں مچھلی بھی کھائیں تاکہ جو اضافی چکنائی کی ضرورت پڑتی ہے وہ پوری ہو جائے ۔
حاملہ خاتون کو سرد موسم میں کم از کم چھ گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے لیکن اگر موسم گرم ہو تو آٹھ سے دس گلاس پانی روزانہ پئیں۔
حمل کے دوران خواتین کو تمباکو نوشی،کافی اور زیادہ چائے وغیرہ نہیں لینی چاہئیں۔
عام دنوں اور حمل کے دوران بھی خود سے کسی بھی دوا کا استعمال نہ کریں جو دوا بھی لینی ہو ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی لیں۔
حاملہ خواتین باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں گھر میں صحت مند غذا کا بندوبست کریں۔چہل قدمی بھی کریں جو کہ بچے کی پیدائش کے وقت آسانی کا باعث بنتی ہے۔اگر حاملہ خاتون کی خوراک پر دھیان نہ دیا جائے تو اس سے حمل کے ضائع ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ پیدا ہونے والا بچہ کمزور اور کم وزن ہو سکتا ہے۔خدا نخواستہ اسے کوئی معذوری بھی ہو سکتی ہے۔پیدا ہونے والا بچہ ماں کی غذا سے ہی اپنی ضرورت پوری کرتا ہے اس لئے حاملہ خواتین حمل کے دوران متوازن غذا لیں اور حمل کے بعد بھی اپنی خوراک کا دھیان رکھیں تاکہ دودھ پلانے کے دوران بھی وہ صحت مند ہوں۔
خشک خوبانی
یہ خشک پھل آئرن کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔یہ بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں مفید ہو سکتا ہے۔خشک خوبانی دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بھی مفید ہے۔حمل کے دوران اکثر خواتین آئرن کی کمی میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور خشک خوبانی آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ہے۔
سونف کے بیج
سونف کے بیج ہاضمے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔حمل کے دوران سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل عام ہیں۔غذا میں سونف کے بیجوں کو شامل کرنا ان علامات میں مفید بتائے جاتے ہیں۔
بادام
بادام ایک صحت مند گری دار میوہ ہے۔یہ وٹامن ای کا بھرپور ذریعہ ہیں۔بادام میٹا بولزم کو بڑھا سکتے ہیں اور بچے کے دماغ کی نشوونما میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
دیگر کھانے کی اشیاء جو حاملہ خواتین کے لئے مفید ہیں
حمل کے دوران خواتین کو پروٹین،وٹامنز،معدنیات اور فائبر سے بھرپور غذا کا انتخاب کرنا چاہیے۔یہاں کچھ کھانے کی اشیاء ہیں جو خواتین کو حمل کے دوران ضرور کھانی چاہئیں۔
دودھ،دہی،پنیر اور دیگر ڈیری مصنوعات۔
دال اور پھلیاں۔
شکر قندی۔
انڈے۔
سبز پتوں والی سبزیاں۔
بیریز۔
اناج۔
خشک میوے۔
ان کھانوں کے علاوہ یہ ضروری ہے کہ حاملہ خواتین قبض اور انفیکشن جیسے مسائل سے محفوظ رہنے کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
(جاری ہے)
حاملہ خواتین کو اپنی غذا میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال بھی کرنا چاہیے کیونکہ پروٹین بچے کی نشوونما کے لئے ضروری ہے ۔

تاریخ اشاعت:
2021-02-10
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Doraan E Hamal Maan Ki Sehat Bakash Gazaain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.