Eid Ka Tehwar - Mehndi Bina Kaise Saje - Article No. 2869

Eid Ka Tehwar - Mehndi Bina Kaise Saje

عید کا تہوار،مہندی بنا کیسے سجے - تحریر نمبر 2869

یہ روایت ہے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی

پیر 2 مئی 2022

مہندی ہو تو رچنے والی،شادیوں کی تقاریب ہوں یا عید تہواروں کے دن اس مشرقی سنگھار کے بغیر بات بنتی نہیں۔ہر عمر کی خواتین ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگاتی ہیں خاص کر پاک و ہند میں یہ ایک رسمی سنگھار ہے۔عید گرمیوں کے موسم میں آئے یا سردیوں میں اس سے قطع نظر نوجوان لڑکیاں خصوصیت سے اس کا اہتمام کرتی ہیں۔چاند رات کا حسن بھی اسی حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ بیوٹی پارلروں کے باہر قناتیں لگا کر مہندی لگانے کا اہتمام سرشام سے شروع ہوتا ہے۔چاند نظر آنے تک خواتین کی بڑی تعداد پارلروں کا رخ کر لیتی ہیں۔جن بچیوں کو مہندی لگانے کا ہنر آتا ہے وہ رات رات بھر جاگ کے پڑوس اور سہیلیوں کے ہاتھوں کو حنا سے سجاتی ہیں ہر سال سوشل میڈیا اور بیوٹی بلاگرز نت نئے ڈیزائنز متعارف کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں تخلیقی عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ان میں جدت آمیزی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
گئے وہ وقت جب بڑی بوڑیاں رات کو مہندی گھول کے لڑکیوں بالیوں کی ہتھیلیوں پر گول گول ٹکیوں کی شکل میں مہندی لگایا کرتی تھیں۔یہ بات اب پرانی سہی مگر بزرگ خواتین کے اخلاص اور محبت کی چاشنی اب بھی یادوں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔پھر وہ وقت بھی آیا جب تنکوں کی مدد سے چھوٹے چھوٹے بیل بوٹے بنائے جانے لگے اور اب مہندی کی کون کا دور ہے۔

اب لڑکیاں پارلر جا کر بھی اپنے ڈیزائن سیل فونز پر دکھا کر مہندی لگوانا پسند کرتی ہیں۔اب تو بازاروں میں ایمرجنسی کونز بھی دستیاب ہیں جو کم وقت میں فوری رنگ لا کر لڑکیوں کے دل جیت لیتی ہیں۔
مہندی گلوبل سطح کا سنگھار ہے
گوکہ پاکستان میں عریبیئن،سوڈانی،ملائشین،اور انڈین ڈیزائن کی مہندی مقبول ہو چکی ہے مگر ان ممالک میں مہندی لگانے کا ایسا اہتمام دیکھنے میں آتا ہے۔
یہ اور بات ہے کہ وہاں پاکستان ہندوستان کی طرح چاند رات کو حنا رچانے کی روایتیں نہیں ملتیں مگر شادی بیاہ کی تقریب کے علاوہ خوشی کے موقع پر خواتین مہندی لگاتی ہیں اور ہماری دلہنوں کی طرح آدھے آدھے بازو تک بھر لیتی ہیں۔اس کے علاوہ ٹشوز بنانے کا رجحان بھی مغرب میں فروغ پا چکا ہے۔
مہندی کا رنگ گہرا کیسے لایا جائے؟
جن خواتین کے ہاتھوں پر مہندی نہیں رچتی وہ کسی طور پر بھی مایوس نہ ہوں بلکہ اس کا علاج کریں اور وہ یہ ہے کہ پہلے گیرو لگا کر ہتھیلیاں خشک کر لی جائیں پھر سادہ پانی سے ہاتھ دھو کر مہندی لگائیں تو ہفتہ ہفتہ بھر رنگ باقی رہے گا اور رنگ بھی تیز آئے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Eid Ka Tehwar - Mehndi Bina Kaise Saje" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.