Eid Qurban Par Safai Aur Gosht Ki Hifazat - Special Articles For Women
عید قرباں پر صفائی اور گوشت کی حفاظت - خواتین کیلئے مضامین
بدھ ستمبر

عیدالاضحی کے موقع پر سب سے زیادہ کام خواتین کا ہوتا ہے، جنھیں باورچی خانے کی صفائی سے لے کر پکوانوں کی تیاری اور دیگر لوازمات کاخیال رکھنا پڑتا ہے، کیوں کہ عیدالاضحی اپنے ساتھ گوشت کے پکوانوں کی بہاروں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے مسائل بھی لے کرآتی ہے۔
گھر میں قربانی کے جانور کی دیکھ بھال سے لے کرقربانی تک ، تمام مراحل میں صفائی کا اہتمام بے حد ضروری ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کو محفوظ کرنے کا واحد ذریعہ ریفریجریٹر ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بقرعید سے پہلے اس کی صفائی کرلی جائے۔ فریزرمیں رکھی ہوئی غیر ضروری اشیا نکال دیں اور برف پگھلا کر صاف کرلیں۔ فریزر میں پلاسٹک شیٹ بچھالیں، تاکہ گوشت کی تھیلیاں نیچے سے چکیں۔
(جاری ہے)
گھر میں قربانی کے بعد، صفائی ہونے کے باوجود یوں محسوس ہوتا ہے جیسے باورچی خانے کو صاف ہی نہیں کیاگیا۔
ذیل میں صفائی اور گوشت کو محفوظ کرنے کے مفید طریقے دیے جارہے ہیں، جن پر عمل کرکے نہ صرف مکھیوں اور چیونٹیوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، بلکہ عید قرباں کو گوشت بھی خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
ریفریجریٹر میں گوشت رکھنے سے پہلے اس کی صفائی کے لیے امونیا کے چند قطرے تھوڑے سے پانی میں ملائیں اور اس سے ریفریجریٹر صاف کرلیں۔ پھر کسی نرم کپڑے سے ریفریجریٹر کو خشک کرلیں۔
اگر ریفریجریٹر یا فریزر سے کسی قسم کی بو آرہی ہو، یعنی پھلوں یاکچے گوشت کی توایک کوئلے کو پیس کر یفریجریٹر میں رکھ دیں۔ اس طرح بو غائب ہوجائے گی، تھوڑے دنوں بعد پسے ہوئے کوئلے کو بدل دیں۔
اسی طرح اگرتھوڑا سا میٹھا سوڈا، یعنی کھانے کا سوڈا، کسی پیالی میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیاجائے تو نہ صرف بو غائب ہوجاتی ہے، بلکہ کھانے پینے کی چیزوں میں ایک دوسرے کی ناگوار بوبھی نہیں بستی ہے۔
پانی میں سہاگاملا کر ریفریجریٹر کو اندر سے دھودیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک کلوپانی میں ایک کھانے کا چمچہ سہاگاکافی ہے۔ اندرسے ریفریجریٹر جتنا صاف ستھرا ہوگا، اتنا ہی اچھا ہے، کیوں کہ ریفریجریٹر میں گوشت رکھاجائے گا اور وہ بھی کافی دنوں کے لیے۔
فریزر میں گوشت پلاسٹک کی تھیلی میں لپیٹ کررکھیں اور اس بات کاخیال رہے کہ کچا گوشت کبھی بھی فریزر کی نچلی سطح پر براہ راست نہ رکھیں، بلکہ گوشت کو تاروں سے بنی ہوئی جالی پر رکھا جائے یا پھر فریزر کی نچلی سطح پر شفاف پلاسٹک کی تھیلی ضرور بچھادیں، اس طرح گوشت فریزر کی نچلی سطح سے نہیں چپکے گا اور آپ جب چاہیں گی، گوشت آسانی سے نکل آئے گا۔
گوشت کوزیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھوپ میں سکھا لیے جائیں اور پھر باریک پساہوا کوئلہ لیں اور اسے کسی پلیٹ میں پھیلا کراس پرایک باریک کپڑا بچھا دیں۔ پھر گوشت کے ٹکڑے اس پر رکھ دیں۔ اس پر ایک اور کپڑے کی تہ لگائیں اور اس پر پسا ہوا کوئلہ ڈال دیں، اس طرح گوشت طویل عرصے تک خراب نہیں ہوگا۔
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دوچمچے سرکے میں دوچمچے پانی ملا کر ململ کاسوتی کپڑا اس میں بھگو کر اسی کپڑے میں گوشت کو لپیٹ کررکھ دیں، اس طرح گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ رہے گا۔
قربانی کے بعد فرش پر کئی دنوں تک خون کے دھبے جم جاتے ہیں اور ان کی صفائی ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ قربانی کے فوری بعد کپڑے دھونے والے سوڈے سے یاکسی بھی بلیچنگ پاؤڈر سے اچھی طرح فرش دھولیں، خون کے دھبے صاف ہوجائیں گے۔ دہی سے بھی خون کے دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔
اگرگوشت پر مکھیاں آرہی ہوں توسرکے میں پانی ملاکر اس میں سفید ململ کا کپڑا بھگوکر اور نچوڑ کر گوشت پر پھیلادیں، مکھیاں گوشت پر نہیں آئیں گی۔ اگر کھاناکھاتے ہوئے مکھیاں تنگ کررہی ہوں تو دستر کوان پر پودینے کی پتیاں ڈنڈیوں کے ساتھ کسی گلاس میں رکھ دیں، مکھیاں قریب نہیں آئیں گی۔
خون کی بو اور گوشت کی وجہ سے ہر گھر میں مکھیوں کی بہتات ہوتی ہے۔ آپ یوں کریں کہ چاے کی استعمال شدہ پتی کو پھیلاکر ڈال دیں، مکھیاں بھاگ جائیں گی یاپانی میں نمک ملا کر فرش دھولیں تو مکھیاں فرش پر نہیں بھنبھنائیں گی۔
چیونٹیاں بھی بہت کثرت سے آتی ہیں، ان کوبھگانے کاآسان ترین طریقہ یہ ہے کہ جہاں چیونٹیاں ہوں، اس جگہ کو فینائل سے دھوئیں یاوہاں پر سوکھا آٹا ڈال دیں، چیونٹیاں بھاگ جائیں گی۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
بیڈ روم کی سجاوٹ کے منفرد اور دلکش انداز
-
زیتون کے تیل سے پایئے رعنائی اور دلکشی
-
ہریالی لائیں گھر سجائیں
-
نیل کلر اور نیل آرٹ
-
خشک اور سرد موسم میں رہیے تروتازہ
-
موسم سرما میں بچوں کی صحت
-
دوران حمل دودھ اور چولائی کے ساگ کا استعمال
-
سردیوں میں دھوپ کے مضمرات سے بچیں
-
سرد موسم اور فیشن کی بہاریں
-
ماں بننے کے بعد
Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.